وجودِزن سے ہے (خواتین کے لطائف)

شمشاد

لائبریرین
بیوی نے اپنے شوہر سے شکایت کرتے ہوئے کہا "میں حیران ہوں کہ شادی سے پہلے تم مجھے "ڈارلنگ، تم میری دنیا ہو" کہا کرتے تھے، ۔۔۔۔"

شوہر نے بات کاٹتے ہوئے کہا "جب میں تمہیں اپنی دنیا کہتا تھا، اس وقت میں نے جغرافیہ نہیں پڑھا تھا، اور اب تو میں کئی ایک نئی دنیائیں دریافت کر چکا ہوں۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ ویسے ہی خوبصورت ہیں پھر اتنے بیش قیمت زیورات پہننے کی کیا ضرورت ہے۔ آپ کو پتہ ہے اس سے غریب اور مفلس خواتین کی دل شکنی ہوتی ہے۔ ان بے چاریوں کو تو دو وقت کی روٹی بھی بمشکل نصیب ہوتی ہے اور پھر دولت کی نمائش کو تو اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں فرماتا۔

یہ کہہ کر ڈاکوؤں نے زیورات سے لدی پھندی خاتون کے تمام زیورات اتار لیے اور چلتے بنے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بیوی نے شوہر سے پوچھا:۔
"کیا تم محبت میں میرے لیے اپنی جان کی قربانی دے سکتے ہو؟"
شوہر نے جواب دیا:۔
"کیوں نہیں !تمہیں تو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس بات کا اظہار میں نے سب کے سامنے بھری محفل میں تمہیں تین بار قبول کرکے دیا تھا۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شادی کی ایک تقریب میں ایک جن آ گیا
جن کو دیکھتے ہی سب لڑکیوں کی چیخیں نکل گئیں
ایک بابا جی سب لڑکیوں کو وضو کرنے کو کہا
جب سب لڑکیاں وضو کر کے آئیں
تو جن کی چیخیں نکل گئیں:laughing:
 
Top