وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں ڈھنگ : ( مردانہ لطیفے )

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اسے کہتے ہیں
"لو خود اپنے دام میں صیاد آگیا"
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
دیکھ لو بھائیو دیکھ لو اپنی آنکھوں سے "عظیم تنگ نظری کا مظاہرہ"

اور حضرت آپ تو اس دھاگے پر لڑکا شریف بنے ہوئے تھے
یہاں کیوں وگ پہن لی
چلیے ہم نے آپ کو وہاں للکارا ہے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اسے کہتے ہیں
"لو خود اپنے دام میں صیاد آگیا"
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
دیکھ لو بھائیو دیکھ لو اپنی آنکھوں سے "عظیم تنگ نظری کا مظاہرہ"

اور حضرت آپ تو اس دھاگے پر لڑکا شریف بنے ہوئے تھے
یہاں کیوں وگ پہن لی
چلیے ہم نے آپ کو وہاں للکارا ہے

ایسی دی تیسی :beating: :beating::beating:
:music:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہم نہیں مانتے ۔۔ وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں زنگ ۔۔:p :ROFLMAO:
اللہ آپ کا بھلا کرے بی بی
شکر ہے کوئی تو ہے جو نہیں مانتی ، بالکل میں بھی نہیں مانتا
وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں زنگ
یہ تو ہو ہی نہیں سکتا
بلکہ آنسہ محترمہ جنابہ عالیہ "میرا" جی زبان میں کہیں تو "اٹس ڈِ س پوسیبل"
 

سارہ خان

محفلین
اللہ آپ کا بھلا کرے بی بی
شکر ہے کوئی تو ہے جو نہیں مانتی ، بالکل میں بھی نہیں مانتا
وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں زنگ
یہ تو ہو ہی نہیں سکتا
بلکہ آنسہ محترمہ جنابہ عالیہ "میرا" جی زبان میں کہیں تو "اٹس ڈِ س پوسیبل"
ہاہا ۔۔ اپ انگلش بھلے ہی میرا کی استعمال لیں ۔۔ پر عقل تو اپنی استعمال کریں ۔۔اگر ہے تو ۔۔:p
میرا جس کو ڈس پوسیبل کہے وہ پوسیبل ہوتا ہے ہی ہی ہی :p
 

عمر سیف

محفلین
ایک عورت ایک ڈینٹل سرجن کے کمرے میں داخل ہوئی اور محبت سے بولی “مجھے بہت جلدی ہے ڈاکٹر صاحب، آپ کو ایک دانت ابھی نکالنا ہو، براہِ کرم اپنی فیس بتا دیں”۔
ڈاکٹر نے فیس بتائی تو عورت نے کہا “یہ تو بہت زیادہ ہے” ڈاکٹر نے کہا “اس میں میری فیس کے علاوہ جلد کو سن کرنے والی ادویات کی قیمت بھی شامل ہے”۔
عورت نے کہا “آپ ادویات کو چھوڑیں اور یونہی دانت نکال دیں” ڈاکٹر نے حیرت سے کہا “آپ جیسی بہادر عورت میں کبھی نہیں دیکھی”۔ “دانت میرا نہیں میرے شوہر کا نکالنا ہے وہ باہر بیٹھا ہوا ہے” عورت نے جواب دیا۔
 

عمر سیف

محفلین
استاد(شاگرد سے): ”تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟“
شاگرد: ”جناب ! میرے ابو نے بھیجا ہے۔“
استاد (غصے سے): ” لیکن کیوں؟“
شاگرد: ” میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنا دیا ہے تو ابو نے انسان بنانے کے لیے یہ گدھا بھیجا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
استاد(شاگرد سے): ”تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟“
شاگرد: ”جناب ! میرے ابو نے بھیجا ہے۔“
استاد (غصے سے): ” لیکن کیوں؟“
شاگرد: ” میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنا دیا ہے تو ابو نے انسان بنانے کے لیے یہ گدھا بھیجا ہے۔
اب خود چاہے گدھا ہی لکھ دو اپنی صنف کو ۔۔ میں کچھ لکھوں تو ناپسند کرو ۔۔۔(n)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

:mrgreen::laugh::laugh::laugh::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

دیکھئیے ذرا ، فرما کون رہی ہیں ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

شکر ہے میرا مرد نہیں، ورنہ ہم بے چاروں کی ناک کٹ چکی ہوتی
ہاں جی میرا مرد نہیں پھر بھی اس کی نقل کرنے میں تو کوئی ناک نہیں کٹ رہی تھی آپ کی ۔۔۔:-P:ROFLMAO:
 

الف عین

لائبریرین
چلئے ایک لطیفہ ہم بھی سنا دیں جس سے پتہ چلے کہ صنف کریہہ صنف ذلیل بھی ہو سکتی ہے۔
ایک صاحب رسٹورینٹ میں کھانا سامنے رکھے چپ چاپ بیٹھے تھے۔ ایک دوسرے صاحب نے وجہ پوچھی۔ انہوں نے کہا
’اپنے دانت بھول آیا ہوں، بتیسی کے بغیر کیسے کھاؤں، یہ پریشانی ہے۔‘
دوسرے صاحب نے فوراً اپنی جیب سے تین چار سیٹ بتیسی کے نکال دئے اور کہا ’ان میں سے کوئی ٹرائی کریں شاید فٹ ہو جائے‘
ایک سیٹ واقعی فٹ ہو گیا۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے دوسرے صاحب سے پوچھا
’آپ تو بہت اچھے ڈینٹسٹ لگتے ہیں، یہ سیٹ تو میرے اُس سیٹ سے بھی بہتر فٹ ہے جو میں بھول آیا ہوں۔ آپ کا مطب کہاں ہے؟‘
’جی نہیں، میرا مطب نہیں ہے، اگر آپ گھر جاننا چاہتے ہیں تو بہت آسان ہے۔ شہر میں ایک ہی تو قبرستان ہے، میں وہیں رہتا ہوں، قبر کھودنے کا کام کرتا ہوں!!۔ جو بتیسی آپ کے فٹ آئی ہے، وہ تازہ ہی تھی، کل ہی حاصل کی تھی‘
دوسرے صاحب نے جواب دیا۔
 
Top