محمداحمد

لائبریرین
بیوی شوہر سے : سُنیے ذرا دوکان سے ایک دودھ کا کارٹن تو لا دیں۔ اور ہاں انڈے ہوں تو چھ لے آنا۔
شوہر کچھ دیر میں واپس آیا تو اُس کے ہاتھ میں چھ دودھ کے کارٹن تھے۔
بیوی: ارے ارے یہ چھ دودھ کے کاٹن کیوں لے آئے آپ؟
شوہر: اُن کے پاس انڈے تھے۔ :)
 
bilal260

محفلین
یہ لطیفہ کم اور دماغ استعمال کرنی والی پہیلی زیادہ لگتی ہے۔
کہ کارٹن دودھ کا ایک لانا تھا اوروہ چھ لے آیا۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
مجھے یہ سمجھ نہیں آئی شوہر انڈے کیوں نہیں لایا
اس لیے کہ شوہر کے نزدیک بات کا مفہوم کچھ اس طرح سے تھا۔

"ایک کارٹن دودھ لے آنا اور اگر انڈے بھی ہوں تو چھ کارٹن لے آنا۔"

سیدھے سادے لفظوں میں:

ڈیڑھ لیٹر والی ایک پیپسی لے آنا۔ اور اگر پانچ روپے کی بچت والی اسکیم چل رہی ہو تو چھ لے آنا۔ :)

واللہ اعلم! :)
 
bilal260

محفلین
اٹ از ویری سیمپل
دودھ کا ایک کارٹن لانا تھا سمجھ گئی
اس کی بیوی نے کہا کہ اگر دکاندار کے پاس انڈے ہوئے تو تم چھ لے آنا (دودھ کے کارٹن)۔
اب سمجھ آئی کیونکہ بیوی نے یہ نہیں کہا کے چھ انڈے لے آنا۔
صرف دودھ کے کارٹن لانے ہے تو پھر کیا تھا دکاندار کے پاس انڈے موجود تھے لیکن شوہر کو آڈر تھا محترمہ بیوی کا کہ انڈے کی موجودگی اگر دکان میں ہوئی تو (انڈے نہیں لانا) دودھ کے کارٹن چھ لے آنا۔
اس لئے یہ لطیفہ نہں یہ پہیلی تھی جس کو لطیفہ سمجھا اور پوسٹ کیا گیا۔
 
کیا بیڑہ غرق کیا ہے لطیفے کا آپ لوگوں نے۔ :)
 
bilal260

محفلین
اس کو اس لطیفہ سے سمجھے۔
لطیفہ
کرنل صاحب کے گھر مہمان آئے تو انہوں نے اپنی گھر کام کرنے والے بٹمین کو کہا کہ جلدی جلدی جائو اور پانچ منٹ میں دودھ لے کر آئوں سائیکل ساتھ لے کر جانا۔
اب بیچارہ بیٹمین دودھ لینے چلا گیا اور آدھے گھنٹے بعد آیا ۔
کرنل صاحب نے پوچھا تم نے دودھ لانے میں اتنی دیر کیوں کر دی تم تو سائیکل بھی لےکر گئے تھے پھر۔
تو بیٹ مین یا بٹ مین جو کہ اعلی فوجی حضرات کے ہاں کام کرتے ہیں ان کو بٹ مین کہتےہیں ۔
اس بٹمین نے کہا سر دودھ تو میں جلدی جلدی لے آتا مگر ساتھ سائیکل بھی تھی اس لئے آتے اور جاتے وقت دیر ہو گئی کیونکہ سائیکل تو مجھے چلانی نہیں آتی اور
آپ کا حکم سر آنکھوں پر اس لئی دیر ہو گئی۔
اصل میں بات سمجھنے میں فرق ہے ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
بلال بھائی کے لیے ایک آسان لطیفہ حاضر ہے :)
سردار جی (سردار صاحبان سے پیشگی معذرت کے ساتھ) تھرماس بغل میں دبائے پکنک پر پُہنچے۔ دوست نے پوچھا تھرماس ساتھ کیوں لائےہو؟ سردار جی بولے اِس لیے کہ اِس میں ٹھنڈی چیز ٹھنڈی اور گرم چیز گرم رہتی ہے۔ دوست نے پوچھا تو اِس میں کیا لے کر آئے ہو؟ سردار جی بولے چار قُلفیاں اور دو کپ چائے :)
 
Top