انگلینڈ نے تو کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب افریقہ کو کچھ ہمت دیکھانی ہے۔۔

20211106-220226.jpg
 
ورلڈ کپ کو گولی ماریں، چاولوں پر دھیان دیں مطلب انکی فی بوری قیمت پر! :)

ارے صاحب ہم تو نہایت چھوٹے درجے کے کسان ہیں۔
جتنی مونجھی ہوئی اس سے زائد کا خرچہ اٹھا رکھا تھا۔ بمشکل اتنی ہی گھر رکھی ہے جتنے سے سال بھر کے چاول کافی ہوں کجا فی بوری منافع گننا۔ بلکہ اب تو یہ فکر لگی ہے گندم کا خرچہ بھی کیا جائے یا پھر نہیں کھادوں کی قیمتوں میں سو گنا کے قریط اضافہ ہو چکا ہے اور ڈیزل الگ مہنگا جبکہ گندم شاید سستی ہی ہوجائے۔
 
جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے اس ٹورنامنٹ میں خود کو ہی آؤٹ پرفارم کیا۔ امید ہے کہ آئندہ برس تک دونوں ٹیمز اسی فارم میں رہیں۔ اور آئی سی گروپ بندی کچھ بہتر کرے تاکہ ٹورنامنٹ میں "رومانچ" برقرار رہے۔ 🙃
 
جنوبی افریقہ کی اس جیت سے یہ بھی فائدہ ہوا ہے کہ اب ٹیمز سیمی فائنل میں یہ سوچ کر نہیں جائیں گی کہ پہلے بیٹنگ آ گئی تو 70 فیصد میچ وہاں ہی ہار جائیں گے۔۔۔
 
جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے اس ٹورنامنٹ میں خود کو ہی آؤٹ پرفارم کیا۔ امید ہے کہ آئندہ برس تک دونوں ٹیمز اسی فارم میں رہیں۔ اور آئی سی گروپ بندی کچھ بہتر کرے تاکہ ٹورنامنٹ میں "رومانچ" برقرار رہے۔ 🙃

اس ٹورنامنٹ میں کافی بہتر پارفارم کرنے کے باوجود سری لنکا کو آئندہ برس ہونے والی ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفکیشن سیٹ نہیں ملی اور انہیں دوبارہ سے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔
البتہ بنگلہ دیش کو سوپر 12 میں براہ راست انٹری مل گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کو کوالیفائی راؤنڈ سے ہو کر آنا پڑے گا جہاں دوسری 2 ٹیمز نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی سیٹ پکی ہے۔ البتہ مزید 5 ٹیمز کو کوالیفائر کے بھی کوالیفائی راؤنڈ کھیلنے ہونگے۔۔۔

 
اگر میں تمام ہمدردیاں اور if & butts کو سائیڈ پر رکھ کہوں تو
یہ سیمی فائنلز مقابلے رہیں گے
انڈیا ، آسٹریلیا
کیویز، انگلینڈ

لیکن شاید لنکنز اور شاہین کچھ چمتکار کر ڈالیں۔۔

بھائی صاحب کیا شاندار چمتکار کیا ہے شاہینو نے۔۔۔۔۔
 
Top