سیما علی

لائبریرین
یعنی اب وارنر جا کر یہ ایوارڈ بابر کو دے گا ؟ :)
پر بھیا ہمیں بہت برُا لگتا ہے جب لوگ مذاق برائے مذاق بناتے ہیں خاص طور پر کہتے ہیں اچھا ہو بابر اعظم نے کپ نہیں جیتا اور 1992 کے جیتنے والے کپ کا مذاق بناتے ہیں ۔۔۔ایسا لگتا ہے پاکستان کا مذاق اُڑاتے ہیں جسکی اجازت بالکل نہیں ۔۔۔۔بابر اعظم کا مذاق اُڑانا پاکستان کا مذاق اُڑانا ہے ۔۔۔جس نے جیتا اُس نے پاکستان کے لئیے جیتا ۔۔۔اسلئے اگر کوئی مذاق اُڑاتا ہے تو وہ پاکستان کا مذاق اُڑاتاہے 🥲🥲🥲🥲
 
پاکستان
1987 سیمی فائنل
1996 کوارٹر فائنل
1999 فائنل
2007 ٹی ٹوئنٹی فائنل
2010 سیمی فائنل ٹی ٹوئنٹی
2011 سیمی فائنل
2012 سیمی فائنل ٹی ٹوئنٹی
2015 کوارٹر فائنل
2021 سیمی فائنل ٹی ٹوئنٹی
پاکستان 2 بار فائنل بھی جیت چکا ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اب تک یہیں اڑے ہوئے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستان 2 بار فائنل بھی جیت چکا ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اب تک یہیں اڑے ہوئے ہیں۔
بالکل درست اور 1987 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت نے مشترکہ طور پر عالمی کپ کی میزبانی کی لیکن اس ایونٹ میں بھی پاک بھارت کا مقابلہ نہ ہوسکا، اتفاق سے یہ دونوں ٹیمیں گروپ میچز میں فتوحات سمیٹ کر اپنے اپنے گروپس کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر رہیں تاہم سیمی فائنل میں دونوں کا قصہ تمام ہوا، آسٹریلیا نے پاکستان کو 18رنز سے شکست دی جبکہ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف 35رنز سے کامیابی حاصل کی۔۔۔۔۔
1992 ورلڈکپ پہلی بار آسڑیلیا کی سرزمین پر کھیلا گیا۔۔۔۔۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 4 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی اور پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔ گرین شرٹس نے فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ کیخلاف 22رنز سے فتح حاصل کرکے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
آپ رضوان کی اننگ دیکھیں پہلے اوور سے یہ بات واضح تھی کہ اسکے پاس میچ فٹنس نہیں تھی۔ میچ چاہے جتنا بھی بڑا ہے انسان سے بڑا نہیں ہو سکتا۔۔ ٹیم مینجمنٹ جیسے بھی اس فیصلے کا دفاع کرے یہ فیصلہ غلط تھا اور رہے گا۔۔
مجھے تو اس کا اندازہ بالکل نہیں ہوا نہ جانے کس کس کو ہوا (البتہ یہ بات تسلیم ہے کہ میرا مشاہدہ ناقص ہو سکتا ہے کیوں کہ میں ہر میچ نہیں دیکھتا ہی نہیں، نہ مسلسل نظر رکھتا ہوں ) ۔ اور پتہ نہیں اس میچ سے رضوان کی صحت کو کیا نقصان پہنچا۔ اور کیا یہ رضوان سے زبردستی کھلوایا گیا ؟ طبی لحاظ سے رائے کیا تھی ؟

یہ بات تو کہنے کی بات ہی نہیں ،کون نہیں جانتا۔

یہ آپ کی رائے یقیناََ محترم ہے لیکن اس کا درست ہونا لازم نہیں ۔ میرا اپنا خیال یہ ہے کہ اس فیصلے میں بہت باتیں عوام میں سامنے نہیں ہوں گی سو کوئی حتمی رائے پیش نہیں کی جاسکتی۔

میرے خیال میں رضوان کا اپنا یہ انٹرویو ہی کافی ہے کہ رضوان کو یہ میچ نہیں کھیلنا/کھیلنے دینا چاہیے تھا۔

 

زیک

مسافر
میرے خیال میں رضوان کا اپنا یہ انٹرویو ہی کافی ہے کہ رضوان کو یہ میچ نہیں کھیلنا/کھیلنے دینا چاہیے تھا۔

ابھی دوسرا جوتا گرے گا۔ کووڈ کے زمانے میں سانس کی اتنی شدید تکلیف اور کرونا کا نام و نشان بھی نہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی دوسرا جوتا گرے گا۔ کووڈ کے زمانے میں سانس کی اتنی شدید تکلیف اور کرونا کا نام و نشان بھی نہیں؟
اگر یہ واقعی کورونا کا مریض تو دو دن میں ریکور کیسے ہو گیا کہ دوبارہ میچ کھیل سکتا؟
مجھے جو بات سمجھ آتی ہے وہ یہ ہے کہ رضوان بیچارے کی طبیعت تو یقینا خراب ہوئی اور اسے چند روز آرام کی ضرورت بھی تھی۔ لیکن اسے علاج اور آئی سی یو کی ضرورت ایسی نہیں تھی جیسے عام ہسپتالوں کے مریضوں کی ہو تی ہے جنہیں زندگی کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کی وقتی ترجیح میچ فنٹس کی بحالی تھی۔اسی لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہو گی کیوں کہ کھلاڑی کی ٹیم میں کردار کی اہمیت اس وقت کا تقاضا تھا۔
یعنی آئی سی یو میں جانا بھی کسی زندگی کے خطرے کے لیے نہیں بلکہ میچ فنٹس کو بحال کرنے کے لیے تھا۔
حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہمارا قومی مزاج نہیں ۔ اس لیے اس معاملے کے کئی افراط و تفریط کے نقطہ ہائے نظر سامنے آنا ایک قدرتی امر ہے ۔
 
آخری تدوین:
‏اک دوجے دیاں گینداں پِچھے نسدے رہن
رب کرے ایہ مکھڑے اِنج ای ہسدے رہن

مُک جاون ایہ رولے جنگ تے نفرت دے
دوہاں پاسے لوکی جیوندے وَسدے رہن

احمد نعیم ارشد


20211122-012527.jpg
 
Top