hakimkhalid
محفلین
[align=justify:87b746eeab]ورلڈ پیس فورم کیسے تجرباتی طور پر وجود میں آئی یہ تو سب کو معلوم ہی ہے۔اس سلسلے میں اپنے تمام تجارب سے قارئین اردو محفل کو آگاہ رکھتا ہوں تاکہ لاعلمی میں جو غلطیاں مجھ سے سرزد ہوئیں دیگر کو اس سے علم حاصل ہو اور ان سے نہ ہوں۔منہاجین نے کہا:• نوزائیدہ چوپالوں میں سے حکیم خالد صاحب کی ورلڈ پیس نے سب سے انقلابی قدم اٹھایا تھا، تھیم بدل کر، مگر وہ بھی ختم ہو گئی۔ (اللہ کرے اس کا یہ تعطل عارضی ہو۔)
ورلڈ پیس فورم کے عارضی تعطل میں جو عوامل کارفرما تھے وہ درج ذیل ہیں ۔
ہوا یہ کہimages فولڈر کی File Attributes کی تبدیلی کے حوالے سے CHMOD 755کی بجائے پورے فورم کو ہی(کونفگ فا ئل سمیت)CHMOD 777کردیا۔اور یہ سمارٹ ایف ٹی پی کی آپشن کی وجہ سے ہوا۔(اس لحاظ سے File Zillaزیادہ بہتر ہے۔)
دو تین گھنٹے کے بعد جب دوبارہ فورم سے لاگ آن ہونا چاہا تو مقررہ پاسورڈ کام نہیں کر رہا تھا ۔ایک دوست جو ایک قومی اخبار کے کمپیوٹر سیکشن کے انچارج ہیں اتفاق سے آگئے۔کہنے لگے ہیکنگ کا مسئلہ دکھائی دیتا ہے۔ایف ٹی پی پاسورڈ علیحدہ ہونے کی وجہ سے ایف ٹی پی پر جا کر فورم اور ڈی بی ڈیلیٹ کر کے ری انسٹال کیا۔اب یہ مسئلے کا حل تھا یا نہیں یہ تو یہاں موجود ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔بہرحال اب فورم نئے سرے سے مرتب کیا ہے۔بالکل ایک نئی شکل میں ۔
محترم منہاجین کی سنجیدہ ،مثبت اور تعمیری تنقید کو مدنظر رکھ کر۔
یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرمائیں۔اس سلسلے میں تمام ارکین محفل سے تعاون اور مشاورت کا متمنی ہوں ۔کیونکہ تجرباتی طور پر معرض وجود میں آنے والے اس فورم کو انتہائی سنجیدگی سے چلانے کی شدید خواہش ہے جو دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔[/align:87b746eeab]