دوست
محفلین
اگرچہ میں شروع سے ہی کہہ رہا تھا کہ ورڈبینک پر پڑتال کا انتظام ہونا چاہیے لیکن اب اس کی ضرورت شدید ہوگئی ہے۔ چونکہ کچھ دماغی مریض قسم کے زائرین نے بےہودہ قسم کے الفاظ ورڈبینک میں شامل کرنا شروع کردیے ہیں۔ مجھے یہ اطلاع کل ایک معزز رکن اردو محفل جناب اعجاز صاحب نے بذریعہ ذ پ دی تھی۔ میں نے فورًا نعمان کو مطلع کیا تو ان کا کہنا ہے کہ اس کا مناسب انتظام کرتے ہیں۔
اب احباب سے گزارش ہے کہ اس کی پڑتال کا مناسب بندوبست کرنے کے لیے کچھ تجاویز دیں۔ منتظمین سے بھی درخواست ہے کہ کچھ توجہ کریں چونکہ وہ ممکنہ حل اور اس کے قابل استعمال ہونے پر بھی رائے دے سکتے ہیں۔
ایک تجویز تو یہ ہے کہ محفل کا ہی دخول استعمال کیا جائے جیسا کہ وکی میں ہورہا ہے۔ اگرچہ میں درخواست پہلے ہی کرچکا ہوں کہ
ورڈبینک کو محفل میں شامل کرلیا جائے جس طرح کہ وکی کو کیا گیا ہے اس طرح تراجم پر منتظمین کی بھی کڑی نظر رہے گی اور پڑتال میں بھی آسانی ہوگی۔
دوسرا کام یہ ہے ورڈپریس کی طرح اس میں ایکسمٹ جیسا کوئی نظام وضع کردیا جائے جو مخصوص الفاظ کو روک دے۔
بہرحال دوسرے احباب بھی تجاویز دیں تاکہ اس کو حتمی کیا جاسکے ورڈبینک ایک قابل قدر پراجیکٹ ہے اور اس کو اب حتمی شکل میں آجانا چاہیے۔