ورڈپریس اردو درکار ہے

شاہ رخ

محفلین
السلام علیکم
مجھے بھی ورڈ پریس کا جنوری 2011 کا ورژن اردو میں چاہئے ، مہربانی ہو گی اگر کوئی گائیڈ کر دے ورنہ خود ترجمہ کرنا پڑے گا ۔
 

مکی

معطل
السلام علیکم
مجھے بھی ورڈ پریس کا جنوری 2011 کا ورژن اردو میں چاہئے ، مہربانی ہو گی اگر کوئی گائیڈ کر دے ورنہ خود ترجمہ کرنا پڑے گا ۔

میری معلومات کے مطابق ورڈ پریس کے نئے نسخے کا اردو ترجمہ دستیاب نہیں ہے، تو آپ کب ترجمہ شروع کر رہے ہیں؟ اور کب تک ختم ہونے کا امکان ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں تو یہی تجویز پیش کروں گا کہ ورڈپریس کا اردو ترجمہ کرنے کی بجائے کوئی اردو کے لیے کسٹمائزڈ تھیم کا استعمال کر لیا جائے اور اردو ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کر لیا جائے۔ بیک اینڈ کا اردو ترجمہ کرنے کا مجھے کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا ہے۔
 

شاہ رخ

محفلین
نبیل صاحب کی تجویز صحیح ہے کیونکہ ترجمہ میں کافی ٹائم دینا پڑے گا ، اور ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ ایک ہی بار اردو کا بلاگنگ سافٹ ویر خود بنا لیا جائے ، کیا ہو ا اگر شروع میں ورڈ پریس جیسی سہولیات نہ ہوں ، اس کے دو فائدہ ہوں گے ، ایک تو آپ بار بار ترجمے کرنے سے بچ جائیں گے اور دوسرے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اردو میں سافٹ ویر ڈیولپمنٹ کا ایک نیا باب کھول دیں گے ، اور ہو سکتا ہے پہلے ہی آپ لوگوں نے یہ کام شروع کر دیا ہو ، بس ہم پاکستان سے باہر رہنے والے اس معاملے میں اتنے باخبر نہیں ہیں ۔
 

دوست

محفلین
ورڈپریس سے بہتر کیا کام ہوسکتا ہے پاء جی۔ ترجمہ تو ہوتا نہیں ہم سے اور خود سافٹویر لکھیں گے؟ جان دیو۔ اور سافٹویر نسلوں تک نہیں صرف مہینوں تک چلتے ہیں۔ 6 ماہ تک سافٹویر کی اپڈیٹ نہ آئے تو لوگ اسے استعمال کرنا بند کردیتے ہیں ۔ :cool:
 

شاہ رخ

محفلین
دوست صاحب ، ترجمہ تو آپ لوگوں نے پہلے بھی کیا ہے ، آپ تو ایسا نہ کہیں ، باقی جہاں تک بات ہے خود سےاردوکابلاگ سافٹ ویر بنانے کی تو ورڈ پریس کا پہلا ورژن دیکھیں تو وہ بھی شروع میں سادہ ہی تھا ، سافٹ ویر نسلوں تک ہی چلتے ہیں اگر ہم سافٹ ویر اور اسکے ورژنوں میں فرق سمجھ سکیں ، بہر حال میں اردو پروگرامنگ کی طرف پہلی بار آیا ہوں ، اس لیے ابتدا ترجمے سے ہی شروع کرتے ہیں ، میرا مسئلہ صرف اتنا ہے کہ میری اردو اتنی اچھی نہیں ہے کہ وردڈ پریس کے ہر لفظ کا اردو میں صحیح ترجمہ کر سکوں ، اگر آپ لوگ مدد کرنے کے لیے تیار ہیں تو میں ترجمہ کرنے کے لیے تیار ہوں ، مجھے اتنا بتا دیں اگر ورڈپریس کے نئے ورژن پر پہلے سے ہی کام شروع ہے تو کونسی ٹیم کر رہی ہے تاکہ میں ان سے رابطہ کر سکوں ، اگر نہیں تو آخری مکمل ترجمہ کی فائیلیں کہاں سے ملیں گی ؟ شکریہ
 
Top