ورڈپریس اردو میں اردو لکھائی کے سلسلے میں۔۔

دوست

محفلین
آج صبح سے ورڈپریس کے ساتھ پنگے بازی میں مصروف ہوں۔ چند دن پہلے ورڈپریس سپورٹ فورمز سے مجھے ایک موڈ ملا تھا جو ازبک زبان جاننے والے کسی صاحب نے بنایا تھا۔اس میں تھوڑی سی تبدیلیاں کرکے اردو کے قابل بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس موڈ کی خامی پرانے یعنی ورژن
1.5ورژن کے لیے ہونا ہے۔ جب میں نے متعلقہ فائل میں تبدیلیاں کیں تو کافی سارا کوڈ بدلا ہوا تھا بہرحال تجربہ ناکام رہا۔ میں اردو اگرچہ مدوِن میں تبدیلی آچکی تھی لیکن اردو لکھائی میں ناکام رہا۔ اوپر دئیے گئے ربط پر اس کی ساری تفصیل موجود ہے ایک اور بات جو مسئلہ بنی وہ اردو کی بورڈ کی شمولیت تھی یہ موڈ جاوا سکرپٹ پر مشتمل ہے اور اس میں موجود کی بورڈ لے آؤٹ میری سمجھ سےباہر تھا کہ کس طرح اردو کی یونیکوڈ قدریں دوں اس میں( جو کہ پہلے آذری یا ازبک زبان کی ہیں)۔ بہرحال یہ تجربہ ناکام ہوا۔
ایک اور ربط ملا اور عین ناک کے نیچے سے۔ حیرت کی بات ہے ٹنی ایم سی ای میں پردیسی بھائی نے تبدیلیاں کرکے اسے اردو فونٹ دکھانے اور دائیں سے بائیں معاونت کے قابل بنا دیا اور ہمیں پتا ہی نہیں۔ ربط یہ ہے لیکن اس میں بھی ونڈوز کی سپورٹ سے اردو لکھنا پڑتی ہے اگرچہ اردو کے کچھ فونٹ چن کر براہ راست اسی فونٹ میں لکھا جاسکتا ہے لیکن جب تک اردو اس کی بنیادی زبان نہیں ہوگی یہ بے کار ہی ہے۔ ایک اور بڑی خامی اس کا 2 میگا بائٹ جتنا حجم ہے یعنی اصل ورڈپریس سے بھی زیادہ مجھے اسے چڑھانے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگ گیا پھر دخیلوں کے فولڈر میں جاکر اسے فعال کیا اور بنیادی مدوِن کی جگہ اس نے لے لی۔ بالکل نیبل بھائی کے ٹیسٹ پیج جیسا جو کبھی انھوں نے بنایا تھا جملہ میں اردو کی سپورٹ کے لیے۔
اب اس ساری تقریر کا مقصد یہ ہے کہ کوئی آسان حل نکالا جائے تاکہ ورڈپریس میں اردو لکھنے کی سہولت میسر آجائے۔شارق بھائی کا بھی میرے بلاگ پر تبصرہ اسی بارے تھا کہ تبصروں والے قطعے میں ویب پیڈ شامل کرلوں اور میں اناڑی میں کیا جانوں یہ کیسے کرنا ہے۔
نبیل بھائی نے ایک جگہ اسے شامل کرنے کی ساری تفصیل دے رکھی ہے لیکن مجھے پی ایچ پی کا اتنا سارا کوڈ دیکھ کر سمجھ نہیں آتی کہ ویب پیڈ آخر شامل کروں تو کہاں اور کس فائل میں۔ پھر یہ بھی ہے کہ ٹنی ایم سی ای میں یہ شامل ہوجائے گا؟؟
ٹنی ایم سی ای ایک وزی وِگ ایڈیٹر ہے اور اب تک میرے علم میں جہاں تک ہے ویب پیڈ سادہ عبارتی قطعات میں ہی شامل کیا گیا ہے اوپر بتایا گیا موڈ بھی کچھ اسی قسم کے خواص کا حامل ہے اور شمولیت کے بعد اس نے سارے مدوِن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا۔ ملاحظہ ہو۔۔۔
[/URLٕ]احباب سے گزارش ہے کہ کوئی حل تجویز کریں۔ نہ ممکن ہو تو تسلی دے دیں یہ بھی ممکن نہ ہو تو “جواب“ ہی دے دیں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ کو معلوم ہی ہے کہ میں نے TinyMCE میں اردو لکھنے کی سہولت پر بنیادی کام کیا ہوا ہے لیکن میں نے ابھی تک اسے بوجوہ ریلیز نہیں کیا ہے۔ میرے ابھی تک کے pending کاموں میں اردو اوپن پیڈ کے لیے نئی صوتی اردو کی میپنگ فائنالائز کرنا اور اسے شامل کرنا ہے اور اسی میپنگ کو میں TinyMCE میں شامل کرنے کے بعد اسے ریلیز کرنا چاہتا ہوں۔ اب جبکہ اردو جملہ ریلیز ہو چکا ہے تو اس کی ضرورت بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ میں اب اس کام کو ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔ اس سلسلے میں مجھے کچھ ٹیسٹنگ کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت بھی ہوگی۔ آپ اور حکیم خالد ان کاموں میں ویسے بہت تیز ہیں۔ :)
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل بھائی!

یہ تو بڑی اچھی خوشخبری سنائی آپ نے ۔۔۔۔۔بقول دوست! آپ تو دھماکے پہ دھماکے کئے جا رہے ہیں۔

میرے خیال میںTinyMCE اردو لکھنے کی سہولت اور بنیادی ضروریات سے مزین ہو جائے تو تقریبآ ہر قسم کی تھیم ، بغیر کوئی بڑی تبدیلی کئے اردو کےلیے مستعمل ہو سکے گی ۔لہذا ترویج اردو کےلیے یہ بھی ایک انقلابی قدم ثابت ہو گا ۔انشاءاللہ ۔

کاروباری ، پیشہ ورانہ یا ذاتی مصروفیات زیادہ ہونے لگتی ہیں تو یہ ‘‘دوست‘‘ ہی تو ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے دوبارہ اس جانب متوجہ کر ہی لیتا ہے۔

لہذا آپ بے فکر ہوجائیں ٹیسٹنگ وغیرہ کےلیے دیگر اراکین محفل اور ‘‘دوست ‘‘سمیت ہم سب کا تعاون انشاءاللہ شاملِ حال رہے گا ۔
 

دوست

محفلین
یہ تو اچھی بات ہے کہ آپ اسے ترجیحی بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں۔
ہر قسم کی آزمائش کے لیے حاضر ہوں۔ پردیسی بھائی کے اردوائے گئے ٹنی ایم سی ای سے بھی مدد ضرور لیجیے گا۔ لیکن اب بھی مجھے جو چیز کھٹک رہی ہے اس کا اتنا لمبا چوڑا سائز ہے۔ کہیں آپ والے کا بھی تو اتنا ہی نہیں‌ ہوجائے گا؟
 

دوست

محفلین
ایک بات اور اسی دوران اگر آپ ورڈپریس کے تبصروں والے قطعوں میں ویب پیڈ شامل کرنے کا طریقہ بتا دیں تو عنایت ہوگی۔ چونکہ مجھے سمجھ نہیں‌ آرہی کہ اس کے لیے کونسی فائل مدوَن کروں مزید یہ کہ پی ایچ پی پر مشتمل کوڈ سے کافی الجھن ہوتی ہے جبکہ آپ نے اپنی مثال میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل سے طریقہ سمجھایا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر آپ پہلے یہ بتائیں کہ آپ ورڈپریس کے کونسے ورژن پر کام کر رہے ہیں؟ میں نے ابھی ورڈپریس کا ورژن 2.0.4 ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اس کے حساب سے کوئی تجویز پیش کروں گا۔
 

دوست

محفلین
یہ ٹنی ایم سی ای تو بڑی مزےدار چیز ہے۔ اس نے کو بلاگ پر فعال کیا تو تبصروں والے قطعے میں بھی آگیا۔
واہ۔ اگر اس میں اردو کی سپورٹ شامل ہوجائے تو کیا ہی اچھا ہو۔ وزی وگ کا اپنا ہی سواد ہے ویب پیڈ کی طرف کون دیکھتا ہے پھر۔ :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میرے تجربے کے مطابق ویب بیسڈ وزی وگ استعمال میں آسان نہیں ہے اور اس میں فارمیٹ کرتے ہوئے اکثر دقت پیش آتی ہے۔ بہرحال میں کوشش کروں گا کہ TinyMCE میں اردو سپورٹ شامل کرنے کا کام جلد مکمل کر دوں۔
 
Top