ورڈپریس تھیم کو اپڈیٹ کرنا

محفل میں موجود آئی ٹی ماہرین سئےایک سوال ہے کہ ورڈپریس کے تھیم کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت کب پیش آتی ہے یعنی مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میرا لگایا ہوا تھیم پرانا ہو چکا ہے اور اسے اپڈیٹ کرنیکی ضرورت ہے؟۔اور اسکی اپڈیٹ کے دوران کیا کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں؟
اگر مزید کوئی سوال ہوا تو وہ بھی پوچھ لوں گا فی الحال اسی پر اکتفا کرتا ہوں
 

بلال

محفلین
ورڈ پریس کی تھیم بنانے والا جب اس کی کوئی اپڈیٹ دے گا تو آپ کو خودبخود ایڈمن پینل میں پیغام موصول ہو جائے گا کہ فلاں تھیم کی اپڈیٹ آ چکی ہے اور آپ اسے اپڈیٹ کر لیں۔
 

بلال

محفلین
بھائی تھوڑا سا سوچیں کہ یہ سوال کسی سے پوچھنے والا ہے یا خود سے۔۔۔
ارے جب جس چیز کی ضرورت محسوس کریں اس کے حساب سے تبدیلی کر لیں۔ ہاں دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ جب ورڈپریس کے نئے ورژن میں پرانے فنکشن ختم کر دیئے جائیں اور آپ تھیم میں پرانے فنکشن ہی استعمال کر رہے ہوں تو پھر ظاہر ہے نئے فنکشنز پر منتقل ہوئے بغیر گزارہ نہیں اور ایسا بہت کم ہوتا ہے۔
 
Top