ورڈپریس مقامیانا

زیک

مسافر
ورڈپریس کو اردو میں مقامیانے کے تین حصے ہیں:

1۔ ورڈپریس میں اصطلاحات اور messages کا اردو میں ترجمہ کرنا۔
2۔ ورڈپریس کے لئے ایک اردو تھیم بنانا جو دائیں سے بائیں لکھنے کے لئے موزوں ہو اور جس میں اردو فونٹ استعمال کئے گئے ہوں۔
3۔ ورڈپریس کی core فائلوں میں رد و بدل تا کہ وہ یونیکوڈ اور اردو کو صحیح طرح سپورٹ کر سکے۔
 

دوست

محفلین
ترجمہ تو ہو جائے گا۔
ٹیمپلیٹ لکھنا مشکل ہوگا ۔پھر اکیلا اکیلا ٹھیک بھی نہیں لگے گا یعنی سجے گا بھی نہیں۔ کوئی مناسب تعداد ہونی چاہیے۔ سب اردو بلاگروں کے ایک جیسے بلاگ کون پسند کرے گا۔
یا پھر انفرادی طور پر ٹیمپلیٹ لکھے جائیں گے۔شاید۔
کور فائلوں کی بات بڑے لوگ جانیں۔ سانوں کی۔
تو بڑے لوگ یعنی زکریا بھائی اس بارے فکر رکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری نظر میں ایک اور مرحلہ ورڈ پریس کی پوسٹ ایڈٹ ونڈو میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن بھی ہے۔ بلکہ میری معلومات کے مطابق ورڈ پریس 2.0 میں TinyMCE کی انٹگریشن شامل ہے۔ اس ایڈیٹر میں بھی میں اردو کی سپورٹ شامل کر چکا ہوں۔ میرا نظریہ یہی ہے کہ اردو ورڈ پریس میں اردو پوسٹ کرنے کے لیے کسی اضافی ٹیگ یا ایڈ آن کی ضرورت نہیں ہونا چاہیے، بالکل ایسے ہی جس طرح اس فورم پر سیدھے سبھاؤ اردو میں ٹائپ کرکے پوسٹ‌ کر دیا جاتا ہے۔ میں وکی پیڈیا کی انٹگریشن پر کام بھی اسی سمت میں کر رہا ہوں۔ اس کے بعد وکی پیڈیا کی ایڈٹ ونڈو میں بھی اردو ویب پیڈ انٹگریٹڈ ملے گا اور اردو کونٹینٹ‌ پوسٹ‌ کرنے کے لیے کسی اضافی ٹیگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 

دوست

محفلین
یہ آپ نے اچھی خبر سنائی ہے بھائی جی۔
اردو وکی اور ورڈ پریس دونوں‌ میں اردو ویب پیڈ‌ کی شمولیت اچھا اقدام ہے۔
میرا خیال ہے اس کے بعد اصولی طور پر بلاگر پر بلاگ کرنے والے حضرات ورڈ پریس کو ترجیح دیں گے۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
ٹیمپلیٹ لکھنا مشکل ہوگا ۔پھر اکیلا اکیلا ٹھیک بھی نہیں لگے گا یعنی سجے گا بھی نہیں۔ کوئی مناسب تعداد ہونی چاہیے۔ سب اردو بلاگروں کے ایک جیسے بلاگ کون پسند کرے گا

میرا ارادہ یہ ہے کہ ورڈپریس کے ساتھ جو ڈیفالٹ تھیم آتا ہے اسے اردو والا بنا دیا جائے۔ باقی مزید تھیمز پر اور لوگ اپنی مرضی اور شوق سے کام کر سکتے ہیں۔

نبیل نے کہا:
میری نظر میں ایک اور مرحلہ ورڈ پریس کی پوسٹ ایڈٹ ونڈو میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن بھی ہے۔ بلکہ میری معلومات کے مطابق ورڈ پریس 2.0 میں TinyMCE کی انٹگریشن شامل ہے۔ اس ایڈیٹر میں بھی میں اردو کی سپورٹ شامل کر چکا ہوں۔

ورڈپریس 2 میں آپ TinyMCE کو چاہیں تو استعمال کریں یا نہ کریں۔ نبیل آپ کے خیال سے TinyMCE اردو سپورٹ کے ساتھ بہتر رہے گا یا اسے disable کر کے ویب‌پیڈ استعمال کریں؟

اردو ورڈ پریس میں اردو پوسٹ کرنے کے لیے کسی اضافی ٹیگ یا ایڈ آن کی ضرورت نہیں ہونا چاہیے

بالکل صحیح۔ اس کا ایک حصہ ورڈپریس کے تھیم اور ایڈمن سیکشن دونوں کی سٹائل‌شیٹ کو اردو کے مطابق کرنا ہے۔

اس ہفتے ترجمے پر کچھ نظرثانی کرنے کے بعد میں ورڈپریس 2 کو کہیں نصب کر دوں گا جسے ہم لوگ ٹیسٹ کر سکیں گے۔ پہلی چیز تو یہ ہو گی کہ ترجمہ context کے لحاظ سے ٹھیک ہے یا نہیں۔ پھر باقی کے کام کا آغاز کریں گے۔
 

دوست

محفلین
انشاءاللہ۔
اللہ یہ پراجیکٹ مبارک کرے۔
میں اس کے بعد سوچ رہا تھا ہم نے لینکس کا بھی ترجمہ فرمانا ہے۔
اور ڈیسک ٹاپ کے لیے میں نے اردو سوچ بھی لی ہے۔
افق
کیا خیال ہے ویسے کچھ بہت ہی آگے کا خواب نہیں دیکھ لیا ابھی سے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر کوئی ہرج نہیں ہےان خوابوں میں۔ انشاءاللہ ایک دن ضرور یہ شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ کچھ عرصہ پہلے تک میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ تحریری اردو پر مبنی ایک کمیونٹی ویب سائٹ بنے گی جہاں اردو کی ترویج کے لیے کام ہو گا۔

کچھ ایسا نہیں ہے کہ ایک ہی خواب کو لگا تار دیکھتے رہیں تو یہ حقیقت بن جاتا ہے؟ :p
 

زیک

مسافر
آپ لوگوں کی خوابیدہ باتوں نے احمد فراز کی ایک نظم یاد دلا دی جو شاعری کے فورم میں لکھ رہا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
TinyMCE ہو یا اوپن پیڈ، میرا مشورہ ہے کہ ان کو آپشن میں ہی رکھا جائے۔ ڈیفالٹ میں سادہ ٹیکسٹ ڈبہ ہی رہے۔ ح‌ٹ‌م‌ل ایڈیٹر اپنی مرضی سے پیراگراف ٹیگ لگا دیتے ہیں۔ اگر آپ xhtml کا سورس چسپاں کرو تو وہ خراب ہو جاتا ہے۔

زکریا، آپ نے ورڈ پریس کے یونیکوڈ مسائل کا ذکر کیا۔ مجھے استعمال میں ابھی تک اس طرح کا مسلئہ پیش نہیں آیا۔ کیا کوئی وضاحت ممکن ہے؟
 

زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:
TinyMCE ہو یا اوپن پیڈ، میرا مشورہ ہے کہ ان کو آپشن میں ہی رکھا جائے۔ ڈیفالٹ میں سادہ ٹیکسٹ ڈبہ ہی رہے۔ ح‌ٹ‌م‌ل ایڈیٹر اپنی مرضی سے پیراگراف ٹیگ لگا دیتے ہیں۔ اگر آپ xhtml کا سورس چسپاں کرو تو وہ خراب ہو جاتا ہے۔

جیسبادی یہ اس پر منحصر ہے کہ ورڈپریس ہمیں کتنی آسانی سے یہ کرنے دیتا ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ کم سے کم کوڈ ہیک کرنا پڑے۔

زکریا، آپ نے ورڈ پریس کے یونیکوڈ مسائل کا ذکر کیا۔ مجھے استعمال میں ابھی تک اس طرح کا مسلئہ پیش نہیں آیا۔ کیا کوئی وضاحت ممکن ہے؟

ورڈپریس کے ساتھ بھی وہی مسائل ہیں جو پی‌ایچ‌پی اور مائی‌ایس‌قیو‌ایل کے ساتھ ہیں۔ یونیکوڈ کی باقاعدہ سپورٹ تو ان میں نہیں ہے (سوائے MySQL 4.1 یا اس کے بعد کی ورژن)۔ میں نے ورڈپریس 2 کو ابھی نہیں دیکھا مگر پچھلی ورژن میں htmlentites فنکشن کا استعمال کیا گیا تھا اور وہ یونیکوڈ کے لئے صحیح نہیں ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
میرے پاس mysql 4.0 اور php4.3 چل رہے ہیں۔ ورڈپریس میں اردو صحیح نظر آتی ہے اور تلاش کا فنکشن بھی چل رہا ہے۔ ممکن ہے زیادہ استعمال سے کوئی مسلئہ سامنے آئے۔
 

دوست

محفلین
میرے خیال میں اگر اردو کی سپورٹ شامل ہوجائے ٹنی ایم سی ای میں تو بہترین کام ہوگا۔
ورڈ پریس کے مسائل آہستہ آہستہ ہی پتہ چلیں گے۔جیسے جیسے استعمال ہوگا ویسے ویسے مسائل کی نشاندہی اور ان کی درستگی بھی ہوتی جائے گی۔
 
Top