ورڈپریس میں اردی اورانگریزی فونٹ کا استعمال

السلام و علیکم!
جناب میں ایک ادنیٰ سا بلاگرہوں اور ورڈپریس پر میں اردو اور انگریزی فونٹ کا اکٹھااستعمال کرنا چاہتا ہوِں۔ مطلب نیوظ اردو میں اور باقی جیسا کہ موبائلز کی معلومات،کرکٹ سکور، مزاحیہ ویڈیوزوغیرہ انگریزی میں پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ پلگ ان کرنے سے اردو فونٹ میں پوسٹ تو ہو جاتی ہے پر انگریزی والی پوسٹ کا الائن تبدیل ہو جاتا ہے،اب میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آکر میں اس مسئلہ کو کیسے حل کروں، اس لیے آپ سب کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ سب سینئرز کے تجربہ سے تھوڑا سا مفاد ہم بھی حاصل کر سکیں۔ امید ہے مجھے میرے مسئلہ کا حل مل جائےگا۔
شکریہ
 
تجمل حسین

محفلین
پہلی بات تو یہی کہ جب بھی کسی بھی جگہ اس طرح کا سوال ہو تو ساتھ متعلقہ ربط ضرور دیں۔ :)
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف کہ آپ نے جو ویب سائٹ بنائی ہے تو آپ اس میں اردو اور انگلش دونوں زبانیں رکھنا چاہتے ہیں یا صرف اردو؟
اگر دونوں رکھنا چاہتے ہیں تو کیا انگلش اور اردو کے لیے الگ الگ ورژن رکھنا چاہتے ہیں؟ مثلاََ اردو ورژن میں صرف پوسٹس دکھائی دیں اور انگلش ورژن میں صرف انگلش پوسٹس؟ یا ایک ہی ورژن میں دونوں پوسٹس دکھانا چاہتے ہیں یعنی اردو اور انگلش مکس؟
اگر ان سوالات کے جوابات فراہم کردیں تو آپ کے سوال کا جواب فراہم کرنے میں آسانی ہوگی ۔ شکریہ :)
 
بہت بہت شکریہ جواب دینے کے لیے۔۔
اصل میں دو الگ الگ وژن رکھنےہیں جس میں اردو اور انگلش دونوں پوسٹس ڈالنی ہیں

Top