ورڈپریس پولی‌گلاٹ لسٹ

زیک

مسافر
یہ کام مجھے بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا مگر اب کر رہا ہوں۔ ورڈپریس کی ایک میلنگ لسٹ ہے ترجمے اور مقامیانے کے کام کے لئے۔ میں نے اس میں subscribe کر لیا ہے اور لسٹ پر میل بھیجی ہے کہ ہم اردو ترجمے پر کام کر رہے ہیں اور پوچھا ہے کہ اگر کوئی اور کام کر رہا ہے تو بتائے۔
 

جیسبادی

محفلین
abc@urduweb.org

اگر کچھ منتظمین کیلئے xxx@urduweb.org کا ی‌میل alias بن جائے، جس کو میلنگ لسٹ سبسکرائیب جیسے کاموں کیلئے استعمال کیا جا سکے، تو اس کا اچھا اثر پڑے گا۔ اردو ویب کا "برینڈ نام" قائم ہو گا۔ آزاد مصدر بنانے والے آپ کی بات توجہ سے سنیں گے، کیونکہ آپ ایک اردو آرگنائیزیشن کے ناخدا سمجھے جائینگے۔
اس کے علاوہ محفل کے سرورق کا انگریزی ترجمہ بھی ہونا چاہیے تاکہ آزاد مصدر کے کرتا دھرتا ویب سائٹ دیکھ کر آپ کے مشن سے آگاہ ہو سکیں۔

اگر ان تجاویز پر پہلے ہی عمل ہو رہا ہے، تو لاعلمی کی معافی چاہتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: آپ کی تجاویز اچھی لگیں۔ ان کو میں فوراً عمل میں لاتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
لو جی میں نے یہاں‌اندراج کروا لیا ہے۔ آگے کیا کرنا ہے ۔

اب ورڈپریس 2.0 کا ترجمہ مکمل کرتے ہیں پھر ورڈپریس والوں سے بات کرتے ہیں کہ ہمارے ترجمے کا ربط ڈالیں اور اپنی ریبازٹری میں بھی ڈالیں۔
 

دوست

محفلین
چلیں‌جی دیکھتے ہیں۔ کام تو چل نکلا ہے امید ہے جلد ہی منزل مل جائے گی۔
 
Top