ورڈپریس کا سندھی ترجمہ

اسد

محفلین
ورڈپریس کا سندھی ترجمہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔ کام شروع کرنے کے لئے رضاکاروں اور کچھ بنیادی معلومات کی ضرورت ہے۔ اگر ترجمے کا کام شروع ہو جائے تو رضاکار دستیاب ہو جائیں گے لیکن اس سے پہلے بنیادی معلومات کی ضرورت ہے۔
میں سندھی نہیں جانتا، اس لئے اگر کوئی سندھی جاننے والا مدد کر سکے تو یہ کام شروع ہو سکتا ہے۔
سندھی کو سندھی رسم الخط میں 'سنڌي' لکھا جاتا ہے۔
'WordPress in sindhi' کا سندھی ترجمہ کیا ہو گا؟
سلیمان وسان عبیدتھہیم یوسف-2 سید تراب کاظمی
 
اسد

محفلین
کیا اس کام کے لیے سندھ سلامت فورم سے رابطہ کرنا بہتر نہیں رہے گا؟
ترجمے کا کام ورڈپریس کی سائٹ پر ہو گا، میں صرف سائٹ ڈسکریپشن (WordPress in Sindhi) کا سندھی ترجمہ جاننا چاہتا تھا۔ ترجمہ سائٹ کے لئے بنیادی معلومات میں صرف یہی میرے علم میں نہیں تھا۔

ابھی تک ورڈپریس پر سندھی ترجمے کے صفحات میں کچھ مسئلہ ہے اور ترجمہ نہیں ہو سکتا، اس کے علاوہ سندھی کے لئے ایڈمن اور ویلیڈیٹر بھی نہیں تھے۔ اب کسی نے سندھی کے لئے ایڈمن بننے کی درخواست دی ہے، سائٹ ایڈمنز اس پر کارروائی کریں گے۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ کام اچھی طرح شروع ہو۔

جب سندھی ترجمہ فعال ہو جائے گا تو سندھی زبان کے ایڈمن خود ہی مختلف سندھی سائٹس اور فورمز پر اس کا اعلان کر دیں گے۔
 
عبیدتھہیم

محفلین
ورڈپریس کا سندھی ترجمہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔ کام شروع کرنے کے لئے رضاکاروں اور کچھ بنیادی معلومات کی ضرورت ہے۔ اگر ترجمے کا کام شروع ہو جائے تو رضاکار دستیاب ہو جائیں گے لیکن اس سے پہلے بنیادی معلومات کی ضرورت ہے۔
میں سندھی نہیں جانتا، اس لئے اگر کوئی سندھی جاننے والا مدد کر سکے تو یہ کام شروع ہو سکتا ہے۔
سندھی کو سندھی رسم الخط میں 'سنڌي' لکھا جاتا ہے۔
'WordPress in sindhi' کا سندھی ترجمہ کیا ہو گا؟
سلیمان وسان عبیدتھہیم یوسف-2 سید تراب کاظمی

ورڈ پریس کا سندھی ترجمہ شاید ہوچکا ہے لیکن وہ شخص اسے لانچ نہیں کر رہے،
اگر آپ مُجھے ترجمہ کے فائلز ارسال کریں تو میں کرسکتا ہوں۔ :)
 
اسد

محفلین
ورڈ پریس کا سندھی ترجمہ شاید ہوچکا ہے لیکن وہ شخص اسے لانچ نہیں کر رہے،
اگر آپ مُجھے ترجمہ کے فائلز ارسال کریں تو میں کرسکتا ہوں۔ :)
ورڈپریس کا ترجمہ اس کی اپنی سائٹ پر ہو گا، ترجمہ کرنے والے پہلے اس صفحے پر ورڈپریس ڈوٹ اورگ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں گے، پھر سندھی ترجمے کے لئے اس صفحے پر پروجیکٹ چن کر ترجمہ کریں گے[/url]۔ اس وقت ڈویلپمنٹ، 4.2 اور 4.3 ترجمہ کرنے کے لئے دستیاب ہیں۔ ڈویلپمنٹ ورژن بطور ورڈپریس 4.4 دسمبر میں ریلیز ہو گا، اس کے ترجمے کا آغاز ہو چکا ہے۔ آپ سندھی فورمز اور سائٹس پر اس بارے میں لوگوں کو بتائیں۔

ورڈپریس کی سائٹ پر ترجمہ کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ وہ سب کے لئے دستیاب ہو گا، کوئی فرد یا افراد ترجمے کے بعد اسے صرف اپنے تک محدود نہیں کر سکتا/سکتے۔
 
Top