ورڈپریس کا کاروباری استعمال

بلال

محفلین
السلام علیکم!
میں ورڈ پریس کے بارے میں کچھ جاننا چاہتا تھا تو سوچا یہاں اردو محفل سے ہی پوچھتے ہیں۔
کیا ہم ورڈ پریس کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ، کاروباری مقاصد سے مراد یہ نہیں کہ ہم ورڈ پریس کو آگے کسی کے ہاتھ فروخت کریں بلکہ یہ ہے کہ کیا ہم ورڈپریس کی تنصیب کسی ایسی ویب سائیٹ پر کر سکتے ہیں جو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہو۔ اس کے علاوہ کیا ورڈپریس کو اخبار کی ویب سائیٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟ یاد رہے اخبار کی ویب سائیٹ پر اشتہارات بھی لگائے جاتے ہیں۔
امید ہے اردو محفل کے ماہرین تسلی بخش جواب دیں گے۔ یوں تو میں ورڈپریس کی سائیٹ سے یہ سب خود دیکھ سکتا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مجھےاچھی انگریزی نہیں آتی۔ ویسے بھی یہاں معلومات ملنے سے میرے علاوہ ہوسکتا ہے کئی دوسروں کا بھی بھلا ہو جائے۔
شکریہ
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس کو بخوبی بطور نیوز سائٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کئی اچھی نیوز اور میگزین سٹائل تھیمز دستیاب ہیں۔ کچھ فری تھیمز ہیں اور کچھ پروفیشنل سٹائل کی کمرشل تھیمز بھی ہیں۔ کئی دوست مجھ سے اردو نیوز سائٹ سیٹ اپ کرنے کی فرمائش کر چکے ہیں لیکن مجھے ابھی تک اس کا وقت نہیں مل سکا ہے۔ میرا ورڈپریس کا ایک ایسا اردو پیکج تیار کرنے کا ارادہ بھی ہے جس کے ذریعے اردو نیوز یا اردو جریدہ سائٹ آسانی سے بنائی جا سکے، لیکن اس وقت میں اردو پریس کی تیاری میں مصروف ہوں۔ اس کے بعد ہی کوئی اور پراجیکٹ شروع کیا جا سکے گا۔

ورڈپریس کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ ایک طریقہ تو ورڈپریس پر مبنی سائٹ سیٹ اپ کرنے کی سروس آفر کرنا ہی ہے۔ ورڈپریس کو بلاگنگ کے ساتھ ساتھ بطور ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایک اچھی تھیم کے استعمال کے ساتھ پروفیشنل سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔ جہاں تک اشتہارات شامل کرنے کا تعلق ہے تو یہ کسی بھی سائٹ پر استعمال کیے جا سکتے ہیں، یہ ورڈپریس کی سائٹ کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ورڈ پریس کے لیے کچھ ای کامرس ایڈ آن بھی دستیاب ہیں، ان کے ذریعے بھی ورڈپریس کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

بلال

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ خوشی ہوئی کہ آپ نے تفصیلی اور تسلی بخش جواب دیا۔ میں یہاں گجرات میں ایک لوکل اخبار کی سائیٹ بنا رہا تھا تو سوچا ورڈ پریس کی ایک اچھی سی تھیم نیوز سائیٹ کے لیے بنا لوں۔ اس لئے پہلے پوچھ لیا یہ نہ ہو تھوڑی سی محنت بھی بعد میں ضائع ہو جائے۔ ویسے یہ کوئی اتنی بڑی سائیٹ نہیں بس نارمل سی ہے لیکن سوچا ورڈپریس سے کافی اچھی ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ ایک سوال یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں کہ کیا جملہ سے بھی نیوز سائیٹ بنائی جا سکتی ہے یا نہیں۔ اور جملہ کے بارے میں اگر کوئی دھاگے محفل پر مل جائیں تو میرے لئے بہت بہتر ہو گا۔
شکریہ
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ یا دروپل سے بھی نیوز سائٹ بنانا ممکن ہے لیکن اس سلسلے میں میرے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ جملہ کے ذریعے نیوز سائٹ بنانے سے متعلق ایکسٹینشنز اس ربط پر ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔
 

بلال

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ میں‌کوشش کرتا ہوں ہو سکتا ہے کوئی اچھی چیز ہاتھ لگ جائے۔۔۔
 
Top