ورڈ پریس کی تھیم اردو میں تبدیل کرنے کےلیے
اس ٹیٹوریل کی افادیت سے انکار نہیں کہ آخر کار اس کی طرف رجوع کرنا ہی پڑتا ہے
مگر ایک
سی ایس ایس مرر جس کا تذکرہ پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے سمت تبدیل کرنے کیلیے بہت مفید ہے۔
طریقہ کار:
1۔ پسند کی تھیم ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
2۔
سی ایس ایس مرر پر جائیے۔
3۔Choose File کے ذریعے یہ تھیم منتخب کرکے "ارسال الملف" کو دبائیے۔
4۔اور اپنی پسندیدہ تھیم themename-rtl.zip کے نام سے ڈاؤن لوڈ کرلیجیے۔
5۔اب تھیم کو ورڈپریس تھیم ڈاریکٹری میں ڈال کر اپلائی کیجیے۔
اس طریقے سے تصاویر کی سمت بھی بدل جائے گی جہاں ضرورت ہو وہاں اصل تھیم سے تصاویر بدل دیجیے۔
مثال:
ابوشامل صاحب نے اپنے بلاگ کیلیے
بڈی تھیم کو بہت محنت سے اردوایا ہے اور نہ جانے اس میں کتنا وقت لگا ہوگا مگر اب بھی یہ پوری طرح تیار نہیں ہے اور گوگل کروم پر تو صرف ہیڈر اور فوٹر ہی دکھا رہی ہے آئی ای پر ٹھیک ہے۔
میں نے اسے اسی مرر سے گزارا اور اور بس style.css فائل میں باڈی کی ڈاریکشن دائیں سے بائیں کی
کوڈ:
body { [COLOR="Red"]direction: rtl;[/COLOR]
نتیجہ کچھ یوں تھا
اچھا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہاں سائڈ بار بائیں جانب ہے اور تحریر دائیں جانب!
مجھے تو یہی پسند ہے آپ کیلیے بدل دیتا ہوں
#sidebar ڈھونڈ کر left کو right سے بدل دیں
کوڈ:
#sidebar { float:[COLOR="Red"]right[/COLOR];
اور #content میں right کو left سے
کوڈ:
#content { float:[COLOR="Red"]left[/COLOR];
اب تو صرف فانٹ بدلنا باقی رہ گیا ہے۔