ورڈپریس کے اردو پیکج کی تیاری- سوال و جواب!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ورڈپریس کے اردو پیکج کی تیاری کے ابتدائی مرحلے کی تفصیلات متعلقہ تھریڈ میں لکھ دی ہیں۔ میں جلد ہی اس سلسلے کو آگے بڑھاؤں گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے طور پر اس کو ٹیسٹ کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ورڈپریس کی انسٹالیشن میں اوپن پیڈ پلگ ان شامل کرنے اور اسے فعال کرنے کی ہدایات شامل کر دی ہیں۔ اب اگلامرحلہ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کا اردو ورژن تیار کرنے کا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تک کسی نے کام کی رپورٹ نہیں دی ہے۔ کیا کوئی ساتھ ساتھ کام کر رہا ہے؟
میں اگلے ویک اینڈ پر اس کام کو آگے بڑھاؤں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا مطلب ہے کام مکمل ہے؟ کیا تم نے ان سٹیپس کو فالو کیا ہے جو میں نے لکھے ہیں؟
 

دوست

محفلین
آہ
بھائی جی میں‌ مترجم ہوں۔۔۔پیکج تیار کرنے کی ذمہ داری نعمان نے لی ہے۔:)
 

اجنبی

محفلین
بہت خوب ۔
زبردست کام چل رہا ہے ۔
امتحانات کے بعد شاید میں بھی اس کام میں حصہ ڈالوں ( اگر تب تک مکمل نہ ہوا تو:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آہ
بھائی جی میں‌ مترجم ہوں۔۔۔پیکج تیار کرنے کی ذمہ داری نعمان نے لی ہے۔:)



شاکر، یہ کام کسی ایک کے سر تھوپنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ اگر اس پراجیکٹ کو بطور کمیونٹی پراجیکٹ کے زندہ رکھنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ میں نے اب تک جتنے سٹیپس لکھے ہیں، ان میں صرف اوپن پیڈ پلگ ان کو ڈیفالٹ انسٹالیشن میں ایکٹیویٹ کرنے کے لیے کچھ اضافی پی ایچ پی کوڈ شامل کیا گیا ہے۔ اور یہ کوڈ‌ شامل کرنا بالکل مشکل نہیں ہے۔ باقی تمام سٹیپ بہت آسان ہیں۔ بہرحال میں یہ کام اپنی جانب سے مکمل کرکے اسے ریلیز کر دوں گا۔ باقی تم لوگوں کی مرضی ہے کہ اسے کیسے maintain کرتے ہو۔
 

دوست

محفلین
میں اس کو فی الحال تو نہیں دیکھ سکتا۔ شاید اس اتوار کو کچھ کرسکوں۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
اردو اوپن پیڈ پلگ ان کو ڈیفالٹ‌ انسٹالیشن میں فعال کرنا۔۔

یہ اسٹیپ مجھے سمجھ نہیں‌ آیا ۔ کیا ہم ایسا نہیں‌ کرسکتے کہ صارف صرف پلگ ان کو ایکٹیویوٹ‌ کریں‌ ٹائنی ایم سی ای کو آف کریں۔ مجھے یاد ہے کہ میں‌ تو اسی طرح‌ اپنی ٹیسٹ انسٹآلیشن میں‌ اوپن پیڈ‌ پلگ ان چیک کرچکا ہوں۔

ورڈ‌پریس
2.3.3
میں‌ کیا تبدیلیاں‌ ہیں‌؟ میرے خیال میں‌ ترجمے کی فائل اپڈیٹ کردی جائے تو اچھا ہے کیونکہ نئے ورژن میں‌ ہمیں‌ صرف ترجمہ فائل دیکھنا ہوگی باقی اوپر کی انسٹالیشن کا طریقہ وہی رہے گا۔ تو کیوں‌ نا نئے ورژن کو تختہ مشق رکھا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، اس پراجیکٹ پر ڈسکشن کے لیے اس تھریڈ پر پوسٹ کرو۔

ڈیفالٹ انسٹالیشن میں فعال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ صارف کی مداخلت کے بغیر ہی اوپن پیڈ پلگ ان کو انسٹالیشن کے دوران ہی ایکٹیویٹ کر دیا جائے۔ اس پگ ان کو plugins ڈائریکٹری میں کاپی کرنے سے یہ ایڈمن سیکشن کے پلگ ان پیج پر نظر ضرور آ جاتا ہے لیکن اسے ایکٹیویٹ مینولی ہی کرنا پڑتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یوزر کو انسٹالیشن کے فوراً بعد اردو لکھنے کی سہولت میسر آجائے اور اسے یہ اضافی سٹیپ بھی نہ کرنا پڑے۔ تم نے ٹائنی ایم سی کا ذکر کر کے اچھا ہنٹ دیا ہے۔ میں اس جانب کچھ تحقیق کروں گا کہ کسی طرح وزی وگ ایڈیٹر کو انسٹالیشن کے دوران آف کر دیا جائے۔

جہاں تک ورڈپریس 2.3.3 کا تعلق ہے تو میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ فی الحال میں ورڈپریس 2.3.2 پر ہی مبنی اردو پیکج جاری کروں گا۔ باقی تم دوستوں پر منحصر ہے کہ اس کام کو کیسے آگے بڑھاتے ہو۔ میں نے اس بارے میں سارے سٹیپس کی تفصیل لکھ دی ہے۔ اب یہ کام مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی چیک کیا ہے کہ ورڈپریس 2.3.3 کی کوڈ چینجز اردو کسٹمائزیشن کے لیے کی گئی تبدیلیوں سے نہیں ٹکرا رہیں، یعنی ورڈپریس 2.3.3 کے اردو پیکج کی تیاری بھی ممکن ہے۔ لیکن فی الحال میں اس کا وعدہ نہیں کر سکتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس ویک اینڈ پر اردو پریس ریلیز کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکا ہوں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ اگلے ویک اینڈ تک یہ کام مکمل ہو جائے۔ کچھ چھوٹے چھوٹے کام رہ گئے ہیں۔ لیکن اب ہر فیچر کے فائن ٹیون کرنے کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ جتنا کام مکمل ہو گیا ہے، اسے ریلیز کر دیا جائے گا اور باقی فیچرز کو آنے والے ورژنز کے لیے اٹھا رکھا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں ایک اور آئیڈیا یہ آیا ہے کہ فی الحال اردو پریس کو ڈیفالٹ کبرک تھیم کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے بعد والے ورژنز میں کوئی ایڈوانسڈ تھیم شامل کر دی جائے گی۔
 

باسم

محفلین
طے شدہ کبرک تھیم میں ہیڈر کے رنگ اپنی پسند کے مطابق رکھ سکتے ہیں ساتھیوں نے دیکھا اسے
 

نبیل

تکنیکی معاون
کبرک کا کسٹم ہیڈر بنانا کچھ مشکل نہیں ہے۔ آپ کے ذہن میں اگر کوئی آئیڈیا ہے تو ضرور پیش کریں، ہم اسے ہی اردو پریس کے لیے استعمال کر لیں گے۔
 

باسم

محفلین
میں یہ بتانا چاہ رہا تھا کہ موجودہ ورژن میں یہ سہولت موجود ہے کہ ایڈمن سیکشن میں جاکر ہیڈر کی تصویر اور بلاگ کے نام کا رنگ اپنی پسند سے منتخب کیا جائے
یہ طریقہ ایسا ہے کہ اس سے ایک ہی ٹیمپلیٹ کروڑوں رنگوں میں دستیاب ہوسکے گی
اور اس طرح کی مزید ٹیمپلیٹ بھی بن رہی ہیں مگر ابھی تک کوئی ایسی نہیں ملی جو تیار بھی ہو ۔
بہتر یہی ہے کہ اسے ابھی رہنے دیا جائے مگر تلاش جاری رہے
 

سرمد حسن

محفلین
میں اک نیا ممبر ھون۔ ورڈ پر؁؁یس 3۔3۔2 میں آپ کا بتائا ھوا طریقئ تقریباً درست ھے - ؟پ تمام حضرات مبارک باد کے مستحک ھین۔
 
Top