دوست
محفلین
ورڈپریس کو ہم پچھلے قریبًا دو سالوں سے اردو کرنے کی کوشش فرما رہے ہیں۔ ہر بار کچھ ایسا واقعہ ہوا کہ کام کہیں نہ کہیں آکر اڑ گیا۔ کبھی ہمارا موڈ نہ رہا اور کبھی نیا ورژن آگیا۔ اب تو ایک عرصے سے عادت ہوگئی تھی کہ زکریا پرانی پو فائل کو اپڈیٹ کردیتے اور میں اسے ترجمہ کردیتا اور کام ختم۔ ایک رکاوٹ ورڈپریس کی دائیں سے بائیں سپورٹ کی عدم دستیابی بھی تھی۔ تاہم اب ورڈپریس میں رائٹ ٹو لیفٹ کی بہت اچھی سپورٹ موجود ہے۔ بس فونٹ کے معاملے میں ہمیں اس سے اتفاق نہیں چونکہ ٹائمز نیو رومن ہی کو دوسری زبانوں پر منڈھا گیا ہے۔ چلو بھائی اردو تو ہے نا۔ تو اردو کا طریقہ کار حاضر ہے۔ طریقہ کار کیا ہے آپ نے بس چند فائلیں اپلوڈ کریں ہیں اور ایک آدھ جگہ تبدیلی کرنی ہے ۔ بلاگرز جانتے ہیں کہ ہم wp-config.php نامی فائل میں ڈیٹابیس کی معلومات وغیرہ دیتے ہیں۔ یہی پر ہمیں اردو زبان کا اختیار بھی شامل کرنا ہے۔ اگر اس پر غور کریں تو آخری لائنیں کچھ ایسے ہیں۔
WPLANG کے بعد کوما اور اس کے بعد دو واوین میں آپ ur لکھا دیکھ چکے ہونگے۔ یہی اصل کام ہے۔ آپ کو ایسے ہی یو آر ڈالنا ہے اپنے والی فائل میں۔ پھر اسے محفوظ فرما دیجیے اور اگلے کام کے لیے تیار ہوجائیے۔ اس فولڈ میں چلے جائیں /wp-content اور جاکر ایک فولڈر بنا لیں جس کا نام ہوگا languages چناچہ پورا پاتھ یوں بنا کہ wp-content\languages
یہاں آپ نے یہ دو فائلیں کاپی کردینی ہیں۔ ایک مو فائل ہے جس میں ترجمہ ہے دوسری
ur.php نامی فائل جو اسے رائٹ ٹو لیفٹ کرنے کا حکم دیتی ہے۔ فائلیں یہاں سے اتاریں۔
ترجمہ فائل میں ایک بگ تھا جو زکریا اجمل کی مہربانی سے ٹھیک ہوگیا۔ ان کا شکریہ۔ آپ کو انشاءاللہ ہر نئے ورژن پر ترجمہ فائل اپڈیٹ شدہ مل جایا کرے گی۔ آج سے اردو ورڈپریس کا پراجیکٹ رسمی طور پر ہم اپنے ذمے لیتے ہیں۔ ترجمے میں کمی محسوس کریں تو مجھے ذاتی طور پر مطلع کریں میں اسے اپڈیٹ کردوں گا۔ پوفائل میں یہاں نہیں دے رہا اگر احباب کہتے ہیں تو وہ بھی مہیا کئے دیتا ہوں۔
وسلام
PHP:
// Change this to localize WordPress. A corresponding MO file for the
// chosen language must be installed to wp-content/languages.
// For example, install de.mo to wp-content/languages and set WPLANG to 'de'
// to enable German language support.
define ('WPLANG', 'ur');
/* That's all, stop editing! Happy blogging. */
define('ABSPATH', dirname(__FILE__).'/');
require_once(ABSPATH.'wp-settings.php');
?>