ورڈپریس open Padکا ڈون لوڈ لنک خالی ہے کام نیں کر رہا ہے۔

نبیل بھائی بہت اچھا پلگن ہے۔اور بہت اعلی۔مولا آپ کو سلامت اور خوش رکھے۔نبیل بھائی کییٹگری میں پلگن کام نہیں کررہا ہے۔مہربانی ہو سکے تویہ پرابلم بھی حل کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں انشاءاللہ اس پلگ ان کا ایک نیا ورژن جاری کرنے والا ہوں۔ یہ ورڈپریس کے نئے ورژن کے ساتھ صحیح کام کرے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایسی تھیم کی لینگویج فائل بنانا ممکن نہیں ہے۔ اس کو براہ راست ایڈٹ کرکے اردو تراجم شامل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ کچھ تفصیل آپ کو اس ربط پر مل جائے گی۔
 
نبیل بھائی براہ راست ترجمہ کیسے کیا جاتا ہے۔ انگریزی ٹیکسٹ کو اردو میں کییسے کنورٹ کریں۔۔انگریزی ٹیکسٹ کو کہاں ٹرانسلیٹ کرکے اور کہان پر Editکیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے ٹیوٹوریل کا ربط دیا ہے۔ اس پوسٹ میں تھیم کے اندر انگریزی عبارتوں کی جگہ ان کے اردو تراجم شامل کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
 
بہت بہت شکریہ جناب ۔بہت بہت بڑی مہربانی ۔آپ کا سشکریہ ادا کرنے کے لیے میر ے پاس الفاط ہی نہیں ہے۔ آپ کا جتنا شکریہ کیا جائے بہت کم ہے۔اچھا نبیل بھائی یہ تو ڈائریکٹ ٹرانسلیشن ہوئی اور اگر کسی تھیم کے اندر لنگوئج سپورٹ ہے۔ اور ہم اُس کی اردو لگنوئج فائل کریٹ کرنی ہو تو اُس کا طریقہ کیا ہوگا۔ میرے پاس ایک تھیم ہے اور اور اُس میں پانچ دوسرے ممالک کی لگنویج فائلیں ہیں پر اُس میں اردو کی نہیں ہے۔اور ان کی ایکسٹنشن mo.ہے۔یہ mo.اورpo.فائل کیا ہوتی ہے۔اس پر تھوڑی روشنی ڈالیے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو موضوع کے اندر موضوع نکلتا جا رہا ہے۔ :)
پو فائل اصل میں وہ فائل ہوتی ہے جسے ترجمہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پو ایڈٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ربط سے بھی کچھ مدد مل سکتی ہے۔ پو فائل کو کمپائل کرنے پر ا س کی مو فائل بن جاتی ہے جو تھیم کے لینگویج فولڈر میں رکھی جاتی ہے۔ ذیل کے روابط سے مزید معلومات مل سکتی ہیں۔

WordPress theme localization
WordPress in your language
 
Top