ورڈ بینک سے پو فائلیں

نعمان

محفلین
ورڈ بینک کے ڈیٹا کو پو فارمیٹ میں پیش کرنے کی ایک کاوش یہاں کی گئی ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ ٹیکسٹ ایریا میں دئے گئے ٹیکسٹ کو کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے جی ایڈیٹ یا نوٹ پیڈ پر چسپاں کریں اور بطور example.po محفوظ کرلیں۔ اب اسے gtranslator یا poedit میں کھولیں۔

خامیاں:
اگر کوئی صارف ورڈ بینک پر ترجمے کے دوران لائن بریک کرتا ہے تو وہ بطور \n شامل ہوجاتی ہے یوں جب ہم ورڈ بینک کے ڈیٹا کو پو فارمیٹ‌ میں محفوظ کرتے ہیں اور اسے کسی پو ایڈیٹر میں (جیسا کہ جی ٹرانسلیٹر) میں کھولتے ہیں تو ہمیں لائن نمبر فلاں پر ایرر کی موجودگی کی اطلاع دی جاتی ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ ورڈ بینک میں \n کو
سے تبدیل کردیا جائے۔ جس پر کام ہوگا۔

اب آپ لوگ دیکھ لیں میں کتنا سارا کام کرتا ہوں اور باقی سارے لوگ صرف باتیں بناتے رہتے ہیں۔ کیا آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ فن لینڈ اور آئس لینڈ جیسے ملک بھی اپنی زبانوں میں سوفٹویر مقامیا رہے ہیں۔ اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دن میں ایک صفحہ بھی ترجمہ نہیں کرتے۔ اور بس باتیں بناتے رہتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، ورڈ بینک کا ڈیٹا پو فائل میں ایکسپورٹ کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟
 

نعمان

محفلین
1۔اسے انٹرانس پر بطور suggestions استعمال کیا جاسکے گا۔
2۔ اگر کل کلاں کوئی اور ٹیم کسی اور ویب سائٹ پر اس ڈیٹا کو کسی اور طرح استعمال کرنا چاہے گی تو انہیں اس کی آزادی ہوگی۔
3۔ اس سے دیگر فارمیٹس میں ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کی راہ دکھائی دیتی ہے۔ جیسے سی ایس وی، ایکسل یا اوپن ڈاکومنٹ اسپریڈ شیٹ، وغیرہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نعمان، میں پہلے سے موجود ترجمے سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں پہلے ہی کچھ کام کر چکا ہوں۔ ورڈ بینک کا ڈیٹا یہاں کافی کام آ سکتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
بصد شوق استعمال کریں۔ ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا مقصد ہی یہ کہ اس سے کھیلا جاسکے اور اس پر تجربات کئے جاسکیں، وغیرہ وغیرہ۔
 
Top