نبیل
تکنیکی معاون
میں آج کل ایک پروگرام پر کام کر رہا ہوں جس کے ذریعے مختلف فارمیٹکی لینگویج سٹرنگز کو پو فارمیٹ میں تبدیل کرنا ممکن ہوجائے گا۔ اس طرح ان کے ترجمے کے لیے انٹرانس کی سہولت کا استعمال ممکن ہوجائے گا۔ اس کام کے دوران میرے ذہن میں ایک اور آئیڈیا آیا کہ ترجمے کے کام کے دوران ہمیں کئی مرتبہ ایک ہی ٹیکسٹ کا کئی مرتبہ ترجمہ کرنا پڑتا ہے۔ اگر ورڈ بینک کی ڈیٹابیس میں پہلے سے کے گئے تراجم کی ڈکشنری موجود ہو تو ایک پروگرام نئی لینگویج فائل کی سٹرنگز کے ترجمہ کے لیے ڈیٹابیس میں دیکھ سکتا ہے۔ اس سے ترجمہ کے کام میں کچھ کمی ممکن ہے۔ میں اس آئیڈیا پر بعد میں کام کروں گا۔
آخری تدوین: