ورڈ بینک کا تجزیہ۔

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم نعمان۔
آپکا پروجیکٹ ورڈ بینک مجھے بہت پسند ہے۔ پھر آپکا کا ذپ بھی ملا جس میں آپ نے کہا تھا کہ میں بھی اپنی تجاویز پیش کروں۔

نعمان بھائی، میں ورڈ بینک پر بہت سوچتی رہی ہوں۔۔۔ بلکہ بہت پہلے سے سوچتی رہی ہوں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ میں اس وقت ڈائیریکٹ ورڈ بینک پر تبصرہ کرنے کی بجائے ایک وسیع تر جائزہ پیش کروں، کہ پروجیکٹ کو کامیابی کس بنیاد پر مل سکتی ہے؟

یہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے بہت پہلے سے میرا خیال تھا۔ پتا نہیں یہ خیال پیش کرنے پر کہیں "ورڈ بینک" کا پروجیکٹ متاثر نہ ہو جائے۔ بہرحال، ۔۔۔۔۔ مجھے عرض کرنے دیجئے۔

پہلا مرحلہ: کسی فری نیٹ انگلش ٹو انگلش ڈکشنری کی تلاش

زیرو پوائنٹ سے کام کو شروع نہ کیا جائے، بلکہ پہلے تلاش کیا جائے کہ شاید کوئی فری انگلش ٹو انگلش ڈکشنری ہمارے ہاتھ لگ جائے۔

اکثر انگلش ٹو انگلش ڈکشنریاں یوں ہوتی ہیں کہ ایک لفظ کے آگے اسکا بطور "اسم" بطور "فعل" کئی کئی معنوں کے ساتھ اور کئی کئی جملوں کے ساتھ استعمال دیا ہوتا ہے۔ مثلا ذیل میں ایک ڈکشنری ہے (جو شاید ہمارے کام کے لیے بہت بری ہو۔۔ اور ہمیں اس سے کہیں اچھی ڈکشنری ڈھونڈنی ہو)
http://www.onelook.com/?w=view&ls=a

اس ڈکشنری میں اگر ہم VIEW کا لفظ لکھیں تو ذیل کا جواب آتا ہے:

[align=left:7853a76f33]
# noun: the act of looking or seeing or observing (Example: "He tried to get a better view of it")
# noun: outward appearance (Example: "They look the same in outward view")
# noun: the visual percept of a region (Example: "The most desirable feature of the park are the beautiful views")
# noun: purpose; the phrase `with a view to' means `with the intention of' or `for the purpose of' (Example: "He took the computer with a view to pawning it")
# noun: the range of the eye (Example: "They were soon out of view")
# noun: graphic art consisting of the graphic or photographic representation of a visual percept (Example: "Figure 2 shows photographic and schematic views of the equipment")
# noun: the range of interest or activity that can be anticipated
# noun: a way of regarding situations or topics etc. (Example: "Consider what follows from the positivist view")
# noun: a message expressing a belief about something; the expression of a belief that is held with confidence but not substantiated by positive knowledge or proof
# noun: a personal belief or judgment that is not founded on proof or certainty
# verb: look at carefully; study mentally (Example: "View a problem")
# verb: see or watch (Example: "View a show on television")
# verb: deem to be (Example: "She views this quite differently from me")
# name: A surname (very rare:
[/align:7853a76f33]


دوسرا مرحلہ: انگلش ٹو انگلش ڈکشنری میں اردو ٹرانسلیشن کا اضافہ کرنا


اب ہمارا کام یہ ہونا چاہیئے کہ اس انگلش ٹو انگلش ڈکشنری میں اردو ڈکشنری کا بھی اضافہ کریں۔

اسکے ذیل کے فائدے ہوں گے:

1۔ اردو ترجمہ کرتے وقت اُس لفظ کے مختلف استعمال سامنے رہیں گے اور ہر استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو ترجمہ کیا جائے گا۔
یقین کریں اس طرح اردو ترجمہ کرنا بہت ہی آسان رہتا ہے۔

2۔ اگر کسی کو اردو میں کوئی چیز واضح نہ بھی ہو پائے، تو اُسے کم از کم انگلش سے بھی سپورٹ رہے گی اور شاید انگریزی میں اسے چیز سمجھ آ جائے۔

3۔ ڈکشنری فورا قابل استعمال ہو گی، اور استعمال کنندہ کو پتا ہو گا اگر اسے اردو ترجمہ نہ بھی مل سکا، تب بھی انگریزی میں اسکا مطلب اچھے معنوں کے ساتھ مل جائے گا۔ ۔۔۔ یعنی کوئی سرچ خالی نہیں جائے گی۔


چنانچہ، ان چیزوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ میری تجویز تھی۔ اب اگر "ورڈ بینک" پروجیکٹ اس سے متاثر ہوتا ہے تو پھر ایڈمن حضرات اس ڈورے کو براہِ مہربانی ڈیلیٹ کر دیں۔
 

دوست

محفلین
اصل میں ورڈ بینک کا بنیادی مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو اردو ترجمہ کے لیے معیار کا کام دے سکے۔
یہاں “اردو ترجمے“ سے مراد صرف اور صرف سافٹویرز کا اردو مقامیانا ہے۔ عام لغت کی جہاں تک بات ہے اس کے لیے پہلے ہی ایک پراجیکٹ موجود ہے اگرچہ اس پر کام نہیں ہوسکا ٹھیک طرح سے۔
ورڈ بینک میں ترجمہ شامل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے آپ نے دیکھا ہوگا ایک ایک لفظ کے لیے ہم کتنی بحث کرتے ہیں پھر جاکر ترجمہ فائنل ہوتا ہے۔ بس یہی بات ہے۔ اگر سیدھے سبھاؤ من پسند تراجم شامل کرتے بھی جائیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ورڈبینک ایک یادداشت ہے تاکہ مستقبل میں آنے والے ان کی پیروی کریں جو اب کام کررہے ہیں۔ اسی طرح معیار بندی ممکن ہوسکے گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،۔۔۔ میں آپکا نقطہ نظر بھی سمجھ رہی ہوں۔ مگر چونکہ مجھے ورڈ بینک میں عام الفاظ بھی نظر آئے اس لیے میں نے اوپر والی تجویز دی۔

اگر مقامیانے کے حوالے سے کام کرنا ہے، تو میری تجویز یہ ہو گی کہ کسی سائنسی انگلش ٹو انگلش ڈکشنری کو لیا جائے (اور سائنس میں بھی پہلے کمپیوٹر ڈکشنری لی جائے)، اور اس میں اردو کا اضافہ کیا جائے (بے شک اس میں ترجمے پر جتنا بحث و مباحثہ ہو سکے، یہ کر کے ہی اضافہ کیا جائے) ۔۔۔۔۔۔۔ یہ باتیں اس سے اگلے لیول کی ہیں۔

میری نظر ابھی صرف پہلے مرحلے پر ہے، اور اس مرحلے پر میں چاہتی ہوں کہ زیرو لیول سے کام شروع کرنے کی بجائے مختلف قسم کی "انگلش ٹو انگلش ڈکشنریز کا استعمال کیا جائے۔ اسکے وہ فوائد سامنے آئیں گے جو سادہ "ورڈ بینک" کی صورت میں شاید نہ آ پائیں۔ مثلا:

۔ ایک لفظ "ویو" ہی کے شاید سائنسی اعتبار سے کئی طریقے سے استعمال ہو اور سادہ ورڈ بینک پر کام کرتے ہوئے شاید یہ مختلف استعمالات ذہن میں آ ہی نہ پائیں۔
اس صورت میں ہر حال میں بہتر رہے گا کہ یہ لسٹ ہمیں پہلی سی بنی بنائی انگلش لسٹ میں مل جائے۔

بہرحال، اگر آپ ورڈ بینک سے مطمئین ہیں، تو اس معاملے کو ہیں ٹھپ کر دیتے ہیں۔ ۔۔۔۔ اور صرف ورڈ بینک پر توجہ دیتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش کا پروجیکٹ بھی یقیناً اہم ہے لیکن یہ بہت زیادہ وقت اور محنت طلب ہے، اگرچہ اس کو بھی چھوڑیں گے نہیں لیکن فیالحال محض مقامیانے کی ضرورتوں کے لئے ورڈ بینک ہی کافی ہے۔
اصل میں میرا یہ خیال ہے کہ ہم شروع ہی سے اس پیمانے پر کام شروع کرنا چاہتے ہیں جو اس کی انتہائ حد ہو۔ لائبریری کی ہی مثال سامنے ہے۔ پروجیکٹ گٹن برگ کے مقابلے کا سوچتے رہے ہیں، لیکن جو کتابیں مکمل ہوئ ہیں وہ دستیاب نہیں ہیں صارف کو، جو وکی پر پہنچ چکی ہیں، ان میں کچھ میں کاپی رائٹ کا مسئلہ ہے۔ مجبوراً مجھے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بناانی پڑی۔ حالاں کہ میں پھر بھی مکمل سپورٹ دے رہا ہوں۔ اور جو کتابیں مکمل ہو جاتی ہیں، ان کی فائلیں یہ یہاں اپ لوڈ کرتا رہا ہوں۔
اس جملۂ معترضہ کے بعد پھر جاری رکھوں کہ ورڈ بینک بھی اسی وقت کامیاب ہو سکتا ہے جب اسے محفل میں انٹیگریٹ کیا جا سکے۔
 

دوست

محفلین
جی میں بھی اسی حق میں ہوں پہلے ورڈ بینک کو اردو محفل میں شامل کیا جائے۔
پھر اس میں بتدریج بہتری آتی جائے گی۔
 

نعمان

محفلین
مہوش آپ کا خیال بہت عمدہ ہے۔ مگر یہ تھوڑا مشکل کام ہے۔ آپ دیکھ رہی ہیں ورڈ بینک کی قابلییت استعمال اتنی عمدہ نہیں۔ جیسے اعجاز اور دوست نے لکھا ہے کہ تراجم پر مباحثے کی آسان شکل نہیں بن رہی۔ اس کے لئے محفل پر ورڈ بینک کی انٹگریشن پہلی ترجیح ہے۔ پھر مختلف فارمیٹ میں ڈیٹا کی تقسیم۔

آپ نے اپنی مثال میں جو مثالیں پییش کی ہیں وہ تو لغت کے لئے ہیں۔ میں ورڈ بینک کو لغت نہیں سمجھتا۔ ورڈ بینک ایک طرح سے مشیر ہے۔ اس کے یو آر ایل میں جو ڈکشنری ہے وہ محض اضافی ہے۔ لغت کی تالیف و تدوین تو بہت ذمے داری کا کام ہے۔ ورڈ بینک کی موجودہ بنیاد اس ذمے داری کو اٹھانے سے معذور ہے۔ ہاں البتہ ورڈ بینک کے ماخذ‌ کو استعمال کرتے ہوئے لغت پروجیکٹ کے لئیے کوئی ایسی چیز بنائی جاسکتی ہے۔

اچھا اب آتے ہیں اسم فعل صفت وغیرہ کی طرف۔ یہ تجویز ورڈ بینک پر بالکل لاگو ہونا چاہئے کیونکہ مباحثے کے دوران یہ گفتگو بھی ہوچکی ہے کہ کس طرح زیر زبر کے فرق سے لفظ کے معنی اور اسکا استعمال بدلا جاسکتا ہے۔ ورڈ بینک کا موجودہ ڈھانچہ ایسا ہے کہ آپ ٹرانسلیشن کی سطور جتنی لمبی کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔ پورے پورے پیراگراف لکھ سکتے ہیں اور انگریزی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ تو جہاں مترجم ضروری سمجھتا ہے وہاں کسی لفظ کے دیگر استعمالات تجویز کرسکتا ہے اور مثالیں بھی شامل کرسکتا ہے۔

چونکہ ورڈ بینک کی فوری ضرورت کے مدنظر ہمارا زور اس امر پر ہے کہ لوگوں کو سہولت حاصل ہو تو اسلئیے ٹرانسلیشن کے فارم قطعے سے ہم زیادہ فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ اس سلسلے میں ترجمہ درکار ہے کی تھریڈ میں اور اردو ورڈ بینک کے عمومی استسفارات میں ہدایات شامل کردی جائنگی۔
 
Top