سویدا صاحب
آپ اس طریقہ کار پر عمل کریں تو آپ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، یہ وہ طریقہ کار ہے جو میں استعمال کرتا ہوں،
1- سب سے پہلے آپ اپنے کمپیوٹر میں لائنوٹرانک کا 530 پوسٹ سکرپٹ ڈرائیور انسٹال کریں یہ ایڈ پرنٹر ڈائیلاگ باکس سے آسانی سے ہوجائے گا۔
2- اس کے بعد آپ ورڈ میں آئیں اور جو کچھ آپ نے لکھنا ہے وہ لکھیں، اس کا فانٹ سائز تقریباً 55 یا 60 رکھیں اس کے بعد پرنٹ کے لئے ctrl+P پریس کریں اور پرنٹرز میں سے لائنو ٹرانک 530 ڈرائیور سلیکٹ کریں اور Print to file والی آپشن چیک کردیں، اب اوکے پریس کریں۔ آپ سے فائل محفوظ کرنے کے لئے پوچھا جائے گا آپ مطلوبہ جگہ پر فائل سیو کردیں۔
3- اب آپ کورل ڈرا میں جائیں (9-10-11-12-13-14) اس کے بعد آپ امپورٹ پر کلک کریں اور امپورٹ فلٹر میں EPS,Prn,Ps والا فلٹر سلیکٹ کریں اور اس فائل کو جسے آپ نے سیو کیا تھا امپورٹ کرلیں۔
لیجئے آپ کی لکھائی کورل ڈرا میں آگئی۔
امید ہے سمجھ آگئی ہوگی
آپ کی دعائوں کا طالب