میں بھی اسی قطار میں تھا ۔ مگر فونیٹک ہی استعمال کر رہا ہوں۔ کیونکہ وہ ہی بہتر ہے ۔
البتہ ان پیج کیلئے میں نے خود بھی یوزر ڈیفائن کی بورڈ بنایا ہے ۔ اور میرا خیال ہے کہ آپ لوگوں کے کی بورڈ سے کافی مختلف اور دیکھنے میں مشکل ہو گا۔ جب میں نے بنایا تھا تو مجھے بھی الٹا لگا تھا ۔ مگر اس کی بورڈ میں میں نے شفٹ کے استعمال پر زیادہ زور دیا ہے ۔ شفٹ کی بہت کم استعمال ہے ۔ جہاں کہیں شفٹ ہے بھی تو وہ آسانی سے دبایا جا سکتا ہے ۔ اور کافی سارے الفاظ ایسے مینج کئے ہیں کہ وہ انگلیوں کے نیچے ہی رہتے ہیں۔ اس طرح ٹائپنگ کی سپیڈ بھی تیز ہوتی ہے۔
میرے ایک بہت ہی اچھے دوست نے مجھے ان پیج کے یوزر ڈیفائن کی بورڈ کے بارے میں ایک ٹپ بتائی تھی جو کہ میرے خیال سے بہت کار آمد ہے ۔ ابھی بتائے دیتا ہوں۔
ان پیج کا جب یوزر ڈیفائن کی بورڈ ڈیفائن کر کے saveکیا جاتا ہے تو c:/windowsکے فولڈر میں inpage.iniکے نام کی دو فائلیں بن جاتی ہیں۔ ان فائلوں کو کاپی کیجئے اور کسی اور ڈرائیو میں محفوظ کر لیجئے۔ اور جب کبھی ونڈوز انسٹال کی ہو اور یوزر ڈیفائن کی بورڈ انسٹال کرنا ہو تو یہی دو فائلیں ونڈوز کے فولڈر میں پیسٹ کر دیں ۔ اس سے آپ کو یوزر ڈیفائن کی بورڈ بار بار بنانا نہیں پڑے گا۔