ورڈ میں اردو غزل لکھنے کا مسئلہ (مدد درکار ہے)

صفدر خان

محفلین
سلام،
جمیل نوری نستعلیق فانٹ کے آنے کے بعد سے میں اِن پیج کا استعمال چھوڑ چکا تھا اور اُس کے بعد سے اردو لکھنے کے لئے مائکروسافٹ ورڈ استعمال کرتا رہا ہوں۔ اور ہر لحاظ سے میں نے یونیکوڈ اردو کو اِن پیچ سے بہتر پایا۔
لیکن جب بات غزل ٹائپ کرنے کی ہو تو اب بھی اِن پیج کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے۔ اگر کوئی میرا یہ مسئلہ حل کرسکے تو بہت نوازش ہوگی۔
مسئلہ یہ ہے کہ جب اِن میں غزل لکھتے ہیں تو تمام مصرعوں کی چوڑائی برابر کرنے کا option موجود ہوتا ہے جو کہ full justify کہلاتا ہے۔ ایم ایس ورڈ میں میں بھی justify کا option تو ہے لیکن وہ اِن پیج کی طرح کام نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ورڈ میں تمام مصرعوں کی چوڑائی برابر نہیں ہوپاتی۔ اگر کسی کے پاس اِس مسئلہ کا حل ہو تو برائے مہربانی مجھے آگاہ کرے۔
نیچے ایک ہی غزل کے دو عکس ہیں۔ ایک اِن پیج میں لکھا ہوا، اور دوسرا ورڈ میں لکھا ہوا۔ آپ لوگ دونوں میں فرق محسوس کرسکتے ہیں۔
مجھے یہ بتایا جائے کہ میں ورڈ میں اِن پیج کی طرح کیسے لکھوں؟ مہربانی ہوگی۔
 
صفدر خان

محفلین
ghazalininpage.gif

ghazalinword.gif
 
دوست

محفلین
بالکل یہ مسئلہ موجود ہے۔ اس کا حل ٹیبل لگا کر شاید نکلے سکے۔ پہلے بھی کئی بار بحث ہوچکی ہے اس مسئلے پر۔ یہ نہ صرف ورڈ وغیرہ میں ہے بلکہ ویب پر پیج پر بھی یونیکوڈ ٹیکسٹ کو فورسڈ جسٹی فائی کرنا خاصا مشکل ہے۔
 
رانا

محفلین
شاکر نے بالکل صحیح کہا ہے اس مسئلے کا عارضی حل ٹیبل بنا کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ کام کرنے کے بعد ٹیبل کو hide کردیں۔
 
نعیم سعید

محفلین
ٹیبل کی ضرورت تو تب پڑتی ہے جب اشعار اوپر نیچے کے ساتھ ساتھ آمنے سامنے بھی سیٹ کرنے ہوں۔ بغیر ٹیبل کے بھی ورڈ میں اس کا حل موجود ہے۔ بے شک ان پیج کی طرح آسان نہیں، البتہ ’انڈیزائن‘ میں بالکل ’ان پیج‘ ہی کی طرح ممکن ہے۔
ورڈ میں اشعار لکھنے کا طریقہ:
(۱) ٹائپ شدہ میٹر کو دائیں بائیں جانب سے ضرورت کے مطابق انڈینٹ کریں۔
(۲) کسی بھی لائن (مصرع) کے آخر میں انٹر ہرگز نہ دبائیں بلکہ شفٹ کے ساتھ انٹر دبائیں۔ اس طرح خود بہ خود ہر لائن اشعار کے انداز میں بنتی جائے گی۔
(۳) البتہ آخری لائن کے بعد ایک زائد انٹر رہ جائے گا۔ اس کو سلیکٹ کر کے اس کا پوائنٹ سائز (۱) کر دیں، اس طرح یہ اضافی لائن عبارت میں موجود ہونے کے باوجود مضمون کو متاثر نہیں کرے گی۔
(۴) پیرا گراف کی لائن اسپیسنگ ملٹی پل ہونا بھی ضروری ہے۔
 
شکریہ۔ میں کل تک ٹیبل پہ تجربہ کر کے بتاتا ہوں۔ اگر ٹیبل سے مسئلہ حل ہوجائے تو بھی ایک مسئلہ تو رہ جائے گا۔ کیوں کہ جب صرف ایک غزل لکھنا ہو نیٹ کے لئے تو ٹیبل سے کام چلا لیا جائے۔ لیکن جب بات دیوان کی کتابت کی ہو تو میرا خیال ہے ٹیبل کچھ مناسب نہیں لگتا۔آپ کا کیا خیال اِس ضمن میں؟
 
صفدر خان

محفلین
ٹیبل کی ضرورت تو تب پڑتی ہے جب اشعار اوپر نیچے کے ساتھ ساتھ آمنے سامنے بھی سیٹ کرنے ہوں۔ بغیر ٹیبل کے بھی ورڈ میں اس کا حل موجود ہے۔ بے شک ان پیج کی طرح آسان نہیں، البتہ ’انڈیزائن‘ میں بالکل ’ان پیج‘ ہی کی طرح ممکن ہے۔
ورڈ میں اشعار لکھنے کا طریقہ:
(۱) ٹائپ شدہ میٹر کو دائیں بائیں جانب سے ضرورت کے مطابق انڈینٹ کریں۔
(۲) کسی بھی لائن (مصرع) کے آخر میں انٹر ہرگز نہ دبائیں بلکہ شفٹ کے ساتھ انٹر دبائیں۔ اس طرح خود بہ خود ہر لائن اشعار کے انداز میں بنتی جائے گی۔
(۳) البتہ آخری لائن کے بعد ایک زائد انٹر رہ جائے گا۔ اس کو سلیکٹ کر کے اس کا پوائنٹ سائز (۱) کر دیں، اس طرح یہ اضافی لائن عبارت میں موجود ہونے کے باوجود مضمون کو متاثر نہیں کرے گی۔
(۴) پیرا گراف کی لائن اسپیسنگ ملٹی پل ہونا بھی ضروری ہے۔
جواب دینے کا شکریہ۔ کچھ کام پڑ گیا ہے۔ میں رات تک یہ سب تجربات کر کے آپ کو آگاہ کرتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
دیکھیں جی اگر ٹیبل لگا کر مسئلہ حل ہوجائے تو ایک صفحے کا مواد اگلے پر پیسٹ کریں، پچھلی عبارت اڑائیں اور نئی ٹائپ کرتے جائیں۔ آپ کا تو مسئلہ ہی حل ہوجائے گا تب۔
 
دوست

محفلین
لیں جی ورڈ 2010 میں ایک غزل لکھی ہے شاکر صدیقی کی اور اسے جسٹی فائی بھی کیا ہے۔ ٹیبل ہی کام آیا ہے اس کام کے لیے۔ تاہم مشکل نہیں ہے یہ کام کرنا۔ بس پیسٹ کریں اور سیٹنگ کرلیں۔ جسٹی فائی سادہ کریں فورسڈ جسٹی فائی نہ کریں۔ اور شفٹ اینٹر ہی دبائیں ہر نئی لائن کے لیے ورنہ جسٹی فائی نہیں ہوگا۔ میں نے ایسے کیا، اس میں ٹیبل ابھی ہائڈ نہیں کیا۔
untitled.PNG
 
صفدر خان

محفلین
سب سے پہلے تو تمام ساتھیوں سے معذرت کے میں وعدے کے مطابق کل رات جواب نہیں دے سکا۔ وجہ یہ ہوئی کہ میری ونڈوز 7 ہی خراب ہوگئی۔ تو کل کا وقت تو اُس کے ٹھیک کرنے اور بقعہ پروگرامز انسٹال کرنے میں گزر گیا۔ اب جواب دیتا ہوں۔
 
صفدر خان

محفلین
دوست آپ کی بات دُرست ہے۔ میں پیسٹ کرکے بھی کام چلالوں۔ یا میکرو بھی رکھا جاسکتا ہے اِس کام کے لئے۔ مگر یہاں پر مسئلہ ٹیبل کے بغیر ہی حل ہوگیا ورڈ پہ۔ اور حل ہونے کی وجہ وہی شفٹ کنٹرول ہے جو آپ نے بتائی۔
ٹیبل بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ میرا خیال ہے کہ آپ کو ٹیبل کی ضرورت اس لیے پڑی ہوگی کیونکہ آپ نے اے 4 سائز کا کاغذ منتخب کیا ورڈ میں۔ لہٰذا صفحہ کی چوڑائی کم کرنے کے لئے ٹیبل کی ضرورت پڑی ہوگی۔ آگر میرا اندازہ درست ہے تو۔
میں کیونکہ کتاب پہ کام کر رہا ہوں۔ اِس لئے کتابی سائز کا کاغذ منتخب کیا ورڈ میں۔ اُس کی چوڑائی کیونکہ پہلے ہی کم ہوتی ہے اِس لئے ٹیبل کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ بس شفٹ کنٹرول سے مسئلہ حل ہوگیا۔
اگر ٹیبل کی وجہ چوڑائی کم کرنے کے علاوہ کچھ اور تھی تو مجھے بتائیں۔
 
علامہ

محفلین
ٹیبل کی ضرورت تو تب پڑتی ہے جب اشعار اوپر نیچے کے ساتھ ساتھ آمنے سامنے بھی سیٹ کرنے ہوں۔ بغیر ٹیبل کے بھی ورڈ میں اس کا حل موجود ہے۔ بے شک ان پیج کی طرح آسان نہیں، البتہ ’انڈیزائن‘ میں بالکل ’ان پیج‘ ہی کی طرح ممکن ہے۔
ورڈ میں اشعار لکھنے کا طریقہ:
(۱) ٹائپ شدہ میٹر کو دائیں بائیں جانب سے ضرورت کے مطابق انڈینٹ کریں۔
(۲) کسی بھی لائن (مصرع) کے آخر میں انٹر ہرگز نہ دبائیں بلکہ شفٹ کے ساتھ انٹر دبائیں۔ اس طرح خود بہ خود ہر لائن اشعار کے انداز میں بنتی جائے گی۔
(۳) البتہ آخری لائن کے بعد ایک زائد انٹر رہ جائے گا۔ اس کو سلیکٹ کر کے اس کا پوائنٹ سائز (۱) کر دیں، اس طرح یہ اضافی لائن عبارت میں موجود ہونے کے باوجود مضمون کو متاثر نہیں کرے گی۔
(۴) پیرا گراف کی لائن اسپیسنگ ملٹی پل ہونا بھی ضروری ہے۔

بہترین، میں بھی اس کا یہی جواب دینے ولا تھا، لیکن آپ دے ہی چکے ہیں۔
 
ورڈ میں شعر کو جسٹی فائی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے

السلام علیکم: میرا نام محمد حفیظ اﷲ امداد ہے اور میں آپ کے لئے ورڈ میں شعر لکھنے کا جو مسئلہ ہے اس کا حل میں نے ڈھونڈ لیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ ایک کالم لے اور اس اپنی شاعری لکھے بعد فورمیٹ میں فونٹ پرکلک کریں اور پھر چیپٹر سپیسنگ میں آپ کا مسئلہ موجود ہے
 
arifkarim

معطل

محفل پر خوش آمدید۔ پلیز تھوڑا تفصیل سے سمجھائیں۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
تنسیق الشعر کے نام سے عربی زبان میں مختلف ٹول نیٹ پر دستیاب ہیں جو شعر کو آمنے سامنے خوبصورت انداز میں سیٹ کر کے ورڈ میں پیسٹ کر دیتے ہیں۔
 
dehelvi

ابو ثمامہ بھائی! اگر یہ سافٹ ویئرز آزاد مصدر ہوں تو ربط ضرور فراہم کریں۔
 
نعیم سعید

محفلین
السلام علیکم: میرا نام محمد حفیظ اﷲ امداد ہے اور میں آپ کے لئے ورڈ میں شعر لکھنے کا جو مسئلہ ہے اس کا حل میں نے ڈھونڈ لیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ ایک کالم لے اور اس اپنی شاعری لکھے بعد فورمیٹ میں فونٹ پرکلک کریں اور پھر چیپٹر سپیسنگ میں آپ کا مسئلہ موجود ہے

یہ پوسٹ تو ’ذہانت آزمایئے‘ والے دھاگے میں ہونی چاہیے تھی۔;)
محترم ذرا تفصیل سے بتائیں کہ آپ کا بتایا ہوا حل سمجھ بھی آسکے۔
 
Top