ورڈ میں اردو لکھنے کا مسئلہ

maamiradina

محفلین
السلام علیکم جی بھائی صاحب مجھے تھوڑا مدد ورڈ کے اردو لکھنے میں درکار ہے ۔ وہ یہ ہے کہ ہم ان پیج میں نوری نستعلیق فانٹس کو تبدیل کرکے کوئی دوسری فانٹس سیٹ کرکے اپنی لکھائی کو لمبا کرسکتے ہیں۔ ( : ) اس بٹن کو شفٹ سے ہولڈ کرکے ہم اپنی لمبائی اپنی مرضی کے مطابق لمبا کر سکتے ہیں تو کیا ایسا ورڈ میں ہو سکتا ہے یا نہیں
سکرین شاٹس ملاحظہ فرمائیں۔
rVklpes.png
 

maamiradina

محفلین
یہ ورڈ کی فائل کی سکرین شاٹ ہے۔ لیکن یہاں جب میں یہ : بٹن پریس کروں تو ایسا آتا ہے ۔
O523FY9.png
 

الف عین

لائبریرین
اکثر کی بورڈس میں تطویل ہوتی ہی نہیں یا کہیں چھپی ہوتی ہے۔ کون سا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟اردو دوست میں آلٹ جی آر کے ساتھ ہائفن پر ہے۔
 

maamiradina

محفلین
اور یہ میں طویل ہونے کے لئے ایک وجہ سے لکھتا ہوں اور وجہ یہ ہے کہ میرے ماموں کا ایک میراث کا کتاب ہے ۔ وہ کہہ رہا ہے کہ یہ کمپیوٹر میں ٹائپ کرو۔ تو یہ طویل لکھائی اس کے لئے کار آمد ہے۔ کیونکہ اس میں زیادہ تر طویل لکھائی ہوتی ہے ۔
 

باباجی

محفلین
السلام علیکم جی بھائی صاحب مجھے تھوڑا مدد ورڈ کے اردو لکھنے میں درکار ہے ۔ وہ یہ ہے کہ ہم ان پیج میں نوری نستعلیق فانٹس کو تبدیل کرکے کوئی دوسری فانٹس سیٹ کرکے اپنی لکھائی کو لمبا کرسکتے ہیں۔ ( : ) اس بٹن کو شفٹ سے ہولڈ کرکے ہم اپنی لمبائی اپنی مرضی کے مطابق لمبا کر سکتے ہیں تو کیا ایسا ورڈ میں ہو سکتا ہے یا نہیں
سکرین شاٹس ملاحظہ فرمائیں۔
rVklpes.png
میں نے کوشش کی لیکن نہیں ہوا
 

یاسر حسنین

محفلین
ویسے تو یہ دھاگہ کافی پرانا ہے لیکن ڈھونڈنے والے کو واضح جواب شاید نہ مل پائے۔ اس لیے محدود سی معلومات کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔
کچھ (اینڈرائڈ) کی بورڈز میں ختمہ (۔) کے علاوہ ایک اور علامت موجود ہوتی ہے ( ۔ ) اس طرح کی۔ اس علامت کو تطویل کہتے ہیں اور ”پاک اردو انسٹالر“ جو کمپیوٹر کا کی بورڈ ہے اس میں (Shift) + (-) سے آتی ہے۔ بظاہر دونوں میں فرق نہیں نظر آتا۔ لیکن نستعلیق فونٹ اپلائی کرنے پر یہ فرق صاف نظر آتا ہے۔
1kBhXPN.png

اس علامت کے ذریعے لفظ کو طویل کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ اگر آپ ایم ایس ورڈ میں کسی لفظ کو لمبا کرنا چاہتے ہیں تو اس پر کوئی عربی فونٹ یا نسخ فونٹ وغیرہ جس کی بیس لائن سیدھی ہو اسے اپلائی کر کے یہ کام کر سکتے ہیں۔
مثلاً
MhbPxwn.png
 
اگرچہ یہ ایک پرانی لڑی ہے۔ بد قسمتی سے بندہ کچھ مسائل میں ایسا گھرا کہ 2015 کے بعد سے اردو محفل پر آنے کے مواقع کم ہی رہے۔

ایم ایس ورڈ میں تطویل لکھنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے: جہاں تطویل ڈالنی ہو وہاں 0640 لکھنے کے بعد Alt+X دبائیں۔ ان شاء اللہ تطویل آجائے گی۔ اب اگر اسی کو کاپی کر لیا جائے اور پیسٹ پیسٹ پیسٹ کرتے جائیں۔ آسانی رہے گی۔
 

زیرک

محفلین
اگر آپ ”پاک اردو انسٹالر“ کمپیوٹر کی بورڈ استعمال کریں تو مائیکروسافٹ ورڈ میں (Shift + (-) کیز کے استعمال سے تطویل کا عمل بخوبی کیا جا سکتا ہے۔


1114903566899138562

photo.php

photo.php
 
آخری تدوین:
Top