ورڈ پریس ورڈ پریس اردو ایڈیٹر پلگ ان 3.3

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ورڈ پریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی اپڈیٹ کا کئی دوست انتظار کر رہے ہیں۔ اس کی ڈیویلپمنٹ کے بارے میں میں نے اس ربط پر کچھ معلومات فراہم کی تھیں۔ اس پوسٹ میں میں اس پلگ ان کی اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔ میں نے اسے ورڈ پریس 3.3 کے لیے ڈیویلپ کیا تھا۔ میں نے اپنے طور پر اسے ٹیسٹ کیا ہے لیکن اس کے باوجود اس میں کچھ خامیاں باقی رہنے کا امکان موجود ہے۔ آپ دوستوں کو اس کے استعمال میں اگر کوئی پرابلم پیش آتی ہے تو اس کے بارے میں اسی تھریڈ میں اطلاع کر سکتے ہیں۔

ورڈ پریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان ورژن 3.3 ڈاؤنلوڈ کریں

والسلام
 

فخرنوید

محفلین
اس کو ایکٹو کرنے کے بعد نئی پوسٹ لکھنے کے لئے گیا تو وہاں صفحہ ہی اوپن نہیں ہو رہا تھا بلینک۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Muhaamd Aftab

محفلین
السلام علیکم دوستو!
ورڈ پریس کے اردو ایڈیٹر ڈانلوڈ کیا ،کمال کا ایڈیٹر ہے،لیکن کیا آپ مجھے ورلڈ پریس کا اردہ پیک دے سکتے ہیں
 

علی عامر

محفلین
پلگ ان کی تنصیب کے بعد مجھے تو صرف ’’ زیر ۔ زبر اور پیش‘‘ وغیرہ لکھنے میں مسئلہ درپیش ہے۔ یعنی ’’ ِ ‘‘ کی بجائے زیر ہی لکھا جا رہا ہے۔

xm73ly.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ پلگ ان کی بجائے اردو ایڈیٹر کے ورچوئل کی بورڈ کا بگ ہے۔ مجھے اسے ٹھیک کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ فی الحال آپ < ٹائپ کرکے زبر اور > ٹائپ کرکے زیر شامل کر سکتے ہیں۔
 

علی عامر

محفلین
آگاہ فرمانے پر مشکور ہوں۔ سوائے ورچوئل کی بورڈ بگ کے اس میں اور کوئی بگ نظر نہیں آیا۔ :)
 

Waqas Siddiqui

محفلین
مجھے اس فورم کا پتہ ورد پریس کے صفحے سے ملا۔ میں فی الوقت ملک سے باہر ہوں اور اپنے فرصت کے لمحات میں اردو وردپریس کی دیویلپمینٹ میں مدد کرنا چاھتا ہوں لیکن مجھے یہاں کوؑی صحیح معلومات نہیں مل رہی ۔ کیا آپ میں سے کوٗی مجھے یہ بتا سکتا ھے کہ میں کس سے رابتہ کروں؟
 
سلام دوستوں ۔۔۔ مجهے صرف يه پوچھنا هے كه يه نبيل بهائي هے كون ۔۔۔
جن كا اردو ويب سائٹ ميں نام آتا هے
كل رات سے ميرے اس سوال نے ميرے اندر تجسس كي ايك لهر دوڑا دي ۔۔
ميں اس بارے ميں جاهل هو اس لئے ميرے سوال سے تعجب مت كريں ۔۔۔ آپ دوست
اگر بهت بڑي شخصيت هے تو اس شخصيت كے بارے ميں جانے كي خواهش هے ۔۔
 
Top