ورڈ پریس اردو بلاگز کے لیے اردو لوکلائیزڈ تھیمز

ریحان

محفلین

ہفتہ بلاگسنان میں یوم ٹیکنالوجی کے لیے دو ورڈپریس کی فری سانچوں کو اردو لوکلائیز کیا ۔۔ آپ یہ دونوں تھیمز میرے بلاگ سے بھی ڈائنلوڈ کر سکتے ہیں ۔ ورڈ پریس کیا ہے ؟ اور ورڈ پریس پر اردو بلاگ بنانے کے بارے میں مزید معلومات محفل سے لے سکتے ہیں ۔

اردو لوکلائیزڈ سانچے میں تبصرات میں اردو ویب پیڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔۔ جس کا سورس مجھے اردو محفل سے ہی ملا ۔۔۔ اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اردو تبصرات والا خانا اپنی اصل سٹائیل میں برقرار رہے




5lp5k2.jpg

سٹار سٹرک تھیم ڈائنلوڈ کریں


161mavt.jpg


اومٍک تھیم ڈائنلوڈ کریں



مزید نئے آنے والے اردو بلاگرز کو گر کسی بھی من پسند ورڈ پریس تھیم کو اردو لوگلائیزڈ کرنے میں رہنمائی چاہیں تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 
برادرم ریحان تھیم کے حوالے سے آپ کا کام قابل پذیرائی ہے۔ ایک درخواست ہے کہ محفل کے عمومی فورم میں اپنا برقی پتہ Emaill کسی بھی شکل میں شامل نہ کیا کریں کیوں‌کہ یہ نہ صرف اپ کے لئے بلکہ محفل کے لئے بھی باعث پریشانی ہوتا ہے۔ اس سے ای میل ہارویسٹر باٹس کو دعوت تلاش ملتی ہے اور یوں محفل کی رفتار اور پرفارمینس مسائل سے دو چار ہوتی ہے۔ جب کہ آپ کے پاس اسپیم آنے کے مواقع بڑھتے ہیں۔
 

ریحان

محفلین
سعید بھائی سلام ۔

آپ نے تھیمز کو پسند کیا بہت شکریہ ۔۔ مزید میں اب بہت خیال رکھونگا ۔۔ آپ نے ای میل کے بارے میں جو ابھی بتایا وہ میں پہلے نہیں جانتا تھا ۔

دیگر احباب کا بھی کام پسند کرنے کا بہت شکریہ
 
Top