نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر جاری کرنے کے بعد سے مجھے فرمائشیں وصول ہو رہی ہیں کہ ورڈپریس کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی جائے۔ اگرچہ میں اس بارے میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ ورڈ پریس کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو ٹائپ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ پوسٹ اسی طرح ڈسپلے ہوگی جس طرح یہ ایڈیٹر میں نظر آ رہی ہے۔ پوسٹ پبلش کیے جانے کے بعد اس کے ڈسپلے بلاگ کی سٹائل شیٹ کے تابع ہوتا ہے، اور اصولاً ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اس صورتحال کا حل یہی ہے کہ بلاگ کی سٹائل شیٹ کو وزی وگ ایڈیٹر کی سیٹنگز سے میچ کیا جائے تاکہ پبلش کی گئی پوسٹ بھی اسی طرح ظاہر ہو جیسے کہ یہ وزی وگ ایڈیٹر میں ظاہر ہوئی تھی۔ ذیل کی تصویر میں ورڈپریس کا وزی وگ ایڈیٹر دکھایا گیا ہے جس میں اردو لکھی گئی ہے اور ایک گرافک بھی شامل کی گئی ہے۔
ذیل کی تصویر میں یہی پوسٹ پبلش ہونے کے بعد نظر آ رہی ہے۔ چونکہ بلاگ کی سٹائل شیٹ انگریزی مواد کے مطابق ہے، اسی لیے یہ پوسٹ بھی صحیح نہیں فارمیٹ ہوئی ہوئی۔
ذیل کی تصویر میں یہی پوسٹ دوبارہ صحیح فارمیٹنگ کے ساتھ دکھائی گئی ہے۔ اس کے لیے ورڈپریس کی متعلقہ تھیم میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اس مثال کو پیش کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اگر آپ اردو ٹائنی ایم سی ای پلگ ان کو اپنے ورڈپریس بلاگ میں استعمال کرنا چاہیں تو اس کے لیے آپ کو بلاگ کی ٹمپلیٹ میں خود سے تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ اگر آپ پہلے سے ہی ورڈپریس کی کوئی اردو تھیم استعمال کر رہے ہوں تو آپ وزی وگ ایڈیٹر کی سٹائل کو بھی اس کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو wp-includes\js\tinymce\plugins\wordpress\wordpress.css فائل میں تبدیلی کرنا ہوگی۔
نوٹ: اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ پلگ ان تجرباتی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے۔ براہ کرم اس کے استعمال سے قبل اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کو بیک اپ کر لیں۔ زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ آپ پہلے اسے اپنے کمپیوٹر پر لوکل ورڈپریس انسٹالیشن پر آزما لیں۔
ذیل کے ربط سے ورڈ پریس کا اردو ٹائنی ایم سی ای پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں:
ورڈ پریس کا اردو ٹائنی ایم سی ای پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
اس پلگ ان کو استعمال کرنے کے لیے ڈاؤنلوڈ والی زپ فائل کو ان زپ کریں اور اس میں شامل tinymce فولڈر کو اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے wp-includes\js\tinymce فولڈر کی جگہ شامل کر دیں۔ استعمال کے بعد بتائیں کہ کیسا لگا۔
والسلام