ورڈ پریس اردو پلگ ان کی اپڈیٹ کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں اپنے ایجنڈا میں ذکر کیا تھا کہ ورڈ پریس کے لیے نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی ریلیز کیا جائے گا۔ ابھی اس کی ڈیویلپمنٹ جاری ہے۔ یہاں اسی ڈیویلپمنٹ کی اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔ ابھی اس کے مکمل ہونے اور اس کی ٹیسٹنگ میں کچھ وقت لگے گا لیکن ذیل کے سکرین شاٹس سے اس کی نئی فیچرز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس مرتبہ اردو ایڈیٹر پلگ ان کے سیٹنگز پیج پر ایک نیا انٹرفیس فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے مطلوبہ سیٹنگز تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں ان سیٹنگز کو لوڈ اور سیو کرنے کے لیے ایجیکس کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ذیل کی سکرین شاٹس ملاحظہ کیجیے:

wp02.png


wp03.png


wp04.png


میرا ارادہ ہے کہ تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر کے ساتھ ساتھ ایک ٹول بار بھی فراہم کر دی جائے جس کے ذریعے مختلف ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کا استعمال آسان ہو جائے۔ اس کے لیے میں جے کویری کے مارک اٹ اپ پلگ ان کے استعمال کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ذیل کے سکرین شاٹ میں اسے دیکھا جا سکتا ہے:

wp05.png


میں ایک اور نئی فیچر کے اضافے کے امکان پر غور کر رہا ہوں کہ سادہ ٹیکسٹ ایریا کے ساتھ ورڈ پریس کے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی اردو لکھنے کی سہولت فراہم کر دی جائے، اگرچہ اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ اس کے لیے زیادہ وقت درکار ہوگا تو میں اسے آئندہ اپڈیٹ کے لیے مؤخر کر دوں گا۔ ذیل کے سکرین شاٹ میں تبصروں کے خانے میں وزی وگ ایڈیٹر فعال دکھایا گیا ہے۔

wp01.png
 

بلال

محفلین
کافی اچھی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کریں۔
ویسے مارک اٹ اپ پلگ ان کے استعمال والا آپشن بہت بہتر ہے۔ مجھے یہ انتخاب بہت پسند آیا ہے۔ اس سے الفاظ کو لنک وغیرہ دینے کے لئے ٹیگ لکھنے سے تو چھٹکارہ ملے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ ورڈ پریس کا نیا ورژن 3.2 ریلیز ہو چکا ہے اور میں اردو ایڈیٹر پلگ ان کو اسی کی انسٹالیشن پر ڈیویلپ اور ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ ورڈ پریس 3.2 میں پوسٹ ایڈٹ کرنے کے لیے فل سکرین موڈ بھی موجود ہے اور اردو ایڈیٹر اس میں بھی صحیح کام کر رہا ہے۔ تبصروں والے خانے میں وزی وگ ایڈیٹر کام تو کر رہا ہے لیکن یہ تھریڈڈ کمنٹس کے ساتھ کام نہیں کر رہا ہے۔ اگر یہ تھریڈڈ کمنٹس کے ساتھ نہ چلا تو شاید اسے شامل کرنے کا فائدہ بھی نہیں ہوگا۔
 

تعمیر

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے ، ورڈپریس کے کمنٹس اور سرچ بکس کے لئے اردو ویب پیڈ کے دو ورژن ریلیز کئے گئے تھے، اگر ان کے ڈاؤن لوڈ لنکس یہاں فراہم کئے جا سکیں تو ممنون رہوں گا۔
 
مجھے ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی ضرورت ہے ۔کافی تلاش کیا مگر مجھے نہیں ملا ۔ دو چار لنکس ملے مگر ان لنکس نے کام نہیں کیا۔ اگر کسی کے پاس اردو ایڈیٹر پلگ ان ہو تو وہ اس کا لنک شیئر کر دے۔ شکریہ
 

بلال

محفلین
مجھے ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی ضرورت ہے ۔کافی تلاش کیا مگر مجھے نہیں ملا ۔ دو چار لنکس ملے مگر ان لنکس نے کام نہیں کیا۔ اگر کسی کے پاس اردو ایڈیٹر پلگ ان ہو تو وہ اس کا لنک شیئر کر دے۔ شکریہ
ورڈپریس اوپن پیڈ پلگ ان
http://dl.dropbox.com/u/2580033/wp-openpad.zip
ورڈپریس اردو ایڈیٹر پلگ ان
http://dl.dropbox.com/u/2580033/wp-urdueditor.zip
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی اردو ایڈیٹر پلگ ان کا نیا ورژن ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ اس کے بگ دور کرنے کے بعد اسے ریلیز کر دیا جائے گا۔
 
Top