ورڈ پریس الف تا ے

شازل

محفلین
دوستو
آداب میں اس محفل میں نیا ہوںمجھے ورڈ پریس کی رجسٹریشن سے لیکر اپنے لوکل پی سی پر بناے ہوے بلاگ تک ایک ہمہ گیر ٹیوٹوریل چاہیے میں نے پی ایچ پی مائی ایس کیو ایل اور آئی آئی ایس انسٹال کیا ہوا ہے مگر اپنے بلاگ کو جو کہ میرے پی سی پر تیار ہے اسے کس طرح اپ لوڈ کرکے اپ ڈیٹ کروں
انتظار ہے گا۔
شازل سمیر
 

نبیل

تکنیکی معاون
شازل، اگر آپ اپنے ویب ہوسٹ‌ پر ورڈ پریس انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ٹیوٹوریل شاکر عزیز نے لکھا ہوا ہے۔ وہ آ کر اس کا ربط فراہم کر دیں گے۔ لیکن پی سی پر بنے ہوئے بلاگ کو ویب سائٹ پر ٹرانسفر کرنے کا معاملہ دوسرا ہے۔ اس کے لیے پی سی کے بلاگ کے ڈیٹا کا ایک فائل میں ڈمپ لیں اور اسے ویب ہوسٹ‌ کی ڈیٹابیس میں امپورٹ‌ کر لیں۔ اس کے بعد آپ پی سی کے بلاگ کی config.php فائل میں ویب ہوسٹ کی ڈیٹابیس کے اعتبار سے تبدیلیاں کر لیں۔ اس کے بعد پی سی کے بلاگ کی تمام فائلیں اپنے ہوسٹ‌ پر اپلوڈ کر دیں۔ اس طرح آپ کا پی سی والا بلاگ ویب ہوسٹ‌ پر شفٹ ہو جائے گا۔ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ آپ کے ویب ہوسٹ‌ پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کے وہی ورژن ہیں جو آپ کے پی سی پر چل رہے ہیں۔ اگرچہ ان ورژنز کے مختلف ہونے سے عام طور پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بعض صورتوں میں کچھ دشواری پیش آ سکتی ہے۔
 

شازل

محفلین
نبیل بھائی توجہ کا شکریہ
مجھے دراصل پی سی پر بنے ہوئے بلاگ کو ویب سائٹ پر ٹرانسفر کرنے کےبارے ہی میں پوچھنا تھا
:)
 

دوست

محفلین
شازل آپ ایسا کریں کہ اس کو ایکسپورٹ کرلیں۔

اس کے بعد اپنے ویب بلاگ پر جائیں اور اس میں امپورٹ کا آپشن ہوگا۔ ایکسپورٹ کے ساتھ ہی۔ فائل کو امپورٹ کرلیں۔ آپ کا سارا ڈیٹا وہاں منتقل ہوجائے گا۔
ڈیٹا بیس کی بیک اپ لے کر اگر اپلوڈ کریں گے تو اپنا تو تجربہ یہ ہے کہ آج تک صحیح طرح امپورٹ نہیں ہوسکی۔ نہ لوکل ہوسٹ پر اور نہ ہی ویب پر۔ رب جانے اس کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔
ورڈپرس کے بارے میں کافی کچھ لکھا ہوا ہے میں نے آپ اس ربط کو چیک کرلیں۔
وسلام
 

دوست

محفلین
پی سی پر بنے ہوئے بلاگ میں کچھ خاص ہے کیا؟
اس کے پلگ ان اور تھیم آپ الگ سے چڑھا سکتے ہیں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس کے علاوہ ورڈپریس میں اور کہیں بھی کسٹمائزیشن کم ہی کی جاتی ہے۔
 

دوست

محفلین
سر ادھر تے کھلدا اے۔
ذرا دوبارہ کوشش کریں۔ میرا بلاگ فری ہوسٹ‌ پر ہے کبھی کبھی طرح دے جاتا ہے۔
 

ہمسفر

محفلین
ارے نہیں شاکر بھائی اس میں ورڈ پریس کا کمال نہیں آپ کا کمال ہے
ورڈ پریس تو سب کےلئے ہے مگر کچھ لوگ جیسے کہ آپ منفرد کر رہے ہیں
مجھے آپ کی مدد درکار ہو گی خود ہی بتا دوں گا
بھائی جو ہوئے شرم کیسی
 
Top