ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے درکار سافٹ وئیر معلومات

بہت بہت شکریہ جنید اختر بھائی!
اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ زامپ کے لُک look یا ڈائریکٹریز میں کافی فرق تھا لیکن کام ہو گیا۔ ایک دفعہ پھر
نبیل بھائی!
امجد میانداد بھائی!
سعادت بھائی!
جنید اختر بھائی!
آپ سب کا وقت نکال کر مدد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اگر آگے پھنس گیا تو آپ دوستوں کو دوبارہ زحمت دیں گے۔:)
چلیں اچھی بات کہ آپ کا کام ہو گیا لیکن مجھے یہ آئیڈیا ہے اپنے سرور سے ویب سائٹ چلانا کافی مشکل ہے پاکستان میں سپیڈ، بجلی اور سسٹم کی صلاحیت کی وجہ سے۔
ایک تو آپ کو اس کے لیئے سٹیٹِک آئی پی کی ضرورت ہو گی، دوسرے یہ کہ اگر آپ کے بلاگ کا ایک پیج جس پر موجود ٹیکسٹ، سکرپٹ اور تھیم کے گرافکس کا سائز اگر kb 200 ہے اور آپ کوئی ایک آدھ تقریباََ 500 kb کی تصویر بھی لگا دیتے ہیں تو یہ ایک پیج بنا 700 kb کا یعنی انتہائی بیک وقت 2 ایم بی کے پیکج میں کتنے وزیٹرز ہینڈل کر سکے گا آپ کا سسٹم۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ابھی تک ذوالقرنین نے ایسا ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ اپنے لوکل ویب سرور پر ہی بلاگ سیٹ اپ کرنا چاہ رہے ہیں۔ زامپ اس مقصد کے لیے مناسب بھی نہیں ہے۔ وہ شاید اسے صرف تجرباتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
میرے خیال میں ابھی تک ذوالقرنین نے ایسا ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ اپنے لوکل ویب سرور پر ہی بلاگ سیٹ اپ کرنا چاہ رہے ہیں۔ زامپ اس مقصد کے لیے مناسب بھی نہیں ہے۔ وہ شاید اسے صرف تجرباتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
جی بالکل نبیل بھائی! آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ میں دیکھنا چاہ رہا ہوں کہ ورڈ پریس کتنا فلیکس ایبل ہے؟ کیونکہ مستقبل قریب میں ہم اپنے ادبی تنظیم کے لیے ایک ویب سائٹ تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 
Top