ورڈ پریس تھیم میں اوپن پیڈ پلگ ان انٹگریڈ کرنا

السلامُ علیکم دوستو!

کیا مجھے کوئی دوست یہ بتاسکتا ہے کہ کسی بھی ورڈ پریس کی تھیم میں اردو اوپن پیڈ کو کیسے انٹگریڈ کیا جاسکتا ہے ؟
میرا مطلب یہ کہ ہم جو بھی تھیم انسٹال کریں اس میں بائی ڈیفالٹ اردو ہو ہمیں الگ سے اردو اوپن پیڈ پلگ ان انسٹال نہ کرنا پڑے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پلگ ان کا مطلب ہی یہی ہے کہ آپ کو صرف ورڈ پریس میں پلگ ان انسٹال کرنے ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہر تھیم میں آپ کو اردو ایڈیٹر دستیاب ہوگا۔
 
محمداسد

محفلین

غالباَ بلال بھائی کی اردوائی گئی تھیمز کے استعمال کے ساتھ اردو پیڈ پلگ ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ان میں اردو پیڈ کے بغیر بھی اردو لکھنے کی سہولت ہوتی ہے۔
عدنان بھائی کا بھی یہی سوال ہے کہ ایسا کسے ممکن ہے؟
 
عثمان

جہاں تک میرا خیال ہے بلال کی تھیم میں اردو ایڈیٹر موجود ہے۔ وہ تھیم کی فائل کے ساتھ ہی ہے۔ پلگ ان کی سب فائل میں۔ شائد آپ کی نظر نہیں پڑی۔
 
بلال

محفلین
اسلام و علیکم،
بھائی جان اس کا آسان حل ھے، اردو سافٹ ویر کر لیں،
اس کے لیے اپ کو
پے جانا ھو گا۔www.mbilalm.com/blog

حسن سب سے پہلے تو اردو محفل کو وقت دینے کا بہت شکریہ۔
آپ نے جو جواب دیا ہے میرے خیال سے وہ موضوع کے مطابق نہیں۔ اب عدنان بھائی نے اردو پیڈ ورڈپریس میں شامل کرنے کا پوچھا ہے۔ اور آپ نے انہیں جو ربط دیا ہے وہاں پر اردو پیڈ شامل کرنے کے بارے میں تو کوئی معلومات موجود نہیں۔ رہی بات اردو سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی تو بھائی کئی اردو سافٹ ویئر ہیں کس کو انسٹال کرنے کا آپ کہہ رہے ہو؟ آپ نے شاید جلدی میں عدنان بھائی کا سوال سمجھے بغیر جواب دے دیا ہے۔ چلو کوئی بات نہیں۔ ویسے کسی اور ویب سائیٹ کا لنک دینے سے بہتر ہوتا ہے کہ آپ متعلقہ موضوع جہاں موجود ہو اس کا لنک دیں۔
ویسے ہتھ ہولا رکھو حضرت۔ ہا ہا ہا سمجھ تے گئے ہو گے۔۔۔
حسن چلتے چلتے آپ کو بتاتا جاؤں کہ اردو پیڈ محفل کے منتظم اعلی یعنی نبیل بھائی کا بنایا ہوا ایک پلگ ان ہے جس کے مختلف ورژن ہیں جو ورڈپریس اور دوسرے کئی سی ایم ایس کے لئے کار آمد ہیں۔
ایک بار پھر اردو محفل پر خوش آمدید۔
 
بلال

محفلین
غالباَ بلال بھائی کی اردوائی گئی تھیمز کے استعمال کے ساتھ اردو پیڈ پلگ ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ان میں اردو پیڈ کے بغیر بھی اردو لکھنے کی سہولت ہوتی ہے۔
عدنان بھائی کا بھی یہی سوال ہے کہ ایسا کسے ممکن ہے؟

عدنان بھائی اگر آپ کا سوال یہی ہے جو اسد بھائی کہہ رہے ہیں تو اس کا طریقہ درج ذیل ہے۔
سب سے پہلے آپ اردو پیڈ پلگ ان کی جاوا سکرپٹ والی فائل اپنے تھیم میں کاپی کر لیں۔ ویسے یہ فائل آپ کو میرے بنائے ہوئے سبز اردو تھیم میں سے بھی مل جائے گی۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ میرے خیال میں اس فائل کا نیا ورژن آ چکا ہے جس میں نبیل بھائی نے شاید کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اب یہ تو نبیل بھائی ہی ٹھیک بتا سکتے ہیں۔
اردو پیڈ فائل کے بعد آپ درج ذیل کوڈ کو اپنے تھیم کی ہیڈر فائل میں <head> ٹیگ کے اندر لکھیں یعنی جہاں سے <head> کے بعد اور </head> سے پہلے۔
کوڈ:
<script type="text/javascript" src="<?php bloginfo('template_url'); ?>/urdu-open-pad.js"></script>
<script type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>
اس کوڈ میں ایک جگہ اردو پیڈ فائل کا نام لکھا ہوا ہے یعنی urdu-open-pad.js اگر آپ یہ فائل کہیں اور سے لیتے ہیں اور اس فائل کا نام بھی کچھ اور ہو تو پھر کوڈ میں بھی نام تبدیل کر لیں۔
اس کے بعد جس جس ٹیکسٹ باکس یا ٹیکسٹ ایریا میں آپ نے اردو پیڈ کا اضافہ کرنا ہے اس کے لئے ایک کمنٹس کے ٹیکسٹ ایریا کی مثال دے کر مزید وضاحت کرتا ہوں۔
کوڈ:
<textarea name="[COLOR="Red"]comment[/COLOR]" onclick='setEnglish("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")' id="comment" cols="100%" rows="10" tabindex="4" title="Enter Your Comment(s) Here" ></textarea>
انگریزی<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick='setEnglish("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")' title="To Write English in Name Box Click this Radio Button">
اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick='setUrdu("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")' title="To Write Urdu in Name Box Click this Radio Button">
	<script language="JavaScript" type=text/javascript>
	makeUrduEditor("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]", 12);
</script>
مندرجہ بالا کوڈ کی تھوڑی سی تفصیل یہ ہے کہ
سب سے پہلے تو آپ نے جس ٹیکسٹ باکس یا ایریا میں اردو پیڈ شامل کرنا ہے اس کے کوڈ میں
کوڈ:
onclick='setEnglish("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")'
کا اضافہ کرتا ہے۔ اب یہاں ہم جس ٹیکسٹ ایریا میں اضافہ کر رہے ہیں اس کا نام comment ہے اس لئے ہم نے اس کوڈ میں بھی comment لکھا ہے جسے سرخ رنگ کر کے واضع کیا ہے۔ ایسے ہی دیگر ٹیکسٹ باکس یا ایریا میں جہاں آپ اردو پیڈ کا اضافہ کر رہے ہیں وہاں اس ٹیکسٹ باکس کا نام لکھیں۔
اس کے بعد اگر آپ نے ریڈیو بٹن بھی دکھانے ہیں تو ان کا کوڈ بھی لگا دیں اور ان میں بھی اس ٹیکسٹ باکس کا نام دے دیں۔ ویسے جہاں جہاں متعلقہ ٹیکسٹ باکس کا نام دینا ہے وہاں وہاں میں نے رنگ سرخ کیا ہوا ہے۔
اس کے بعد آخر پر درج ذیل کوڈ کا اضافہ کر دیں۔

امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ اس سب کی مثال آپ کو میری بنائی ہوئی تھیم میں مل جائے گی یعنی کہاں کہاں اور کیسے کیسے اضافہ کیا ہوا ہے۔ یاد رہے میری سبز اردو تھیم میں ٹیکسٹ ایریا پر اس طرح اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ اس کے لئے ٹیکسٹ ایریا کے کوڈ کے نیچے ایک کوڈ لکھا ہے۔
کوڈ:
<?php print('<br /><br /><script type="text/javascript">insertToggleControl("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]");writeKeyboard();makeUrduEditor("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]", "14px")</script>'."\n"); ?>
ٹیکسٹ ایریا میں اس کوڈ سے اردو پیڈ شامل کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیکسٹ ایریا میں اردو پیڈ بھی شامل ہو جاتا ہے اور ساتھ میں اردو کی بورڈ بھی نظر آتا ہے۔
باقی نبیل بھائی کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اردو پیڈ بنایا اور ہم سب کے لئے بہت آسانیاں پیدا کیں۔ وقت ملا تو تھیم میں نئے اردو پیڈ کا اضافہ کروں گا لیکن فی الحال جو چل رہا ہے وہ مطلوبہ کام کر رہا ہے اس لئے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بلال، یہ کافی پرانا ورژن ہے۔ میں جلد ہی ایک اپڈیٹ فراہم کرنے والا ہوں جو انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس کے علاوہ اوپیرا، گوگل کروم اور سفاری کو بھی سپورٹ کرے گا۔ ہر تھیم میں تبدیلی کرنے سے بہتر یہی ہے کہ پلگ ان کا استعمال کیا جائے۔
 
بلال بھائی آپ کا بہت شکریہ اتنا تفصیلی جواب دینے کا
نبیل بھائی میں اوپن پیڈ پلگ ان ہی استعمال کرتا ہوں لیکن یہ تو میں نے بلال کی سبز اردو تھیم دیکھی تھی اس میں ایسا تو سو پوچھ لیا سیکھنے کے لئے۔

نبیل بھائی کیا آپ کے بنائے ہوئے اوپن پیڈ پلگ ان میں “علوی نستعلیق“ فونٹ شامل نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے اپنے طور پہ اس فونٹ کا اضافہ کیا تھا ایک تھیم میں مگر اس نے کام نہیں کیا۔ پلیز اس کےلئے کچھ کریں کیونکہ مجھے تو اب “علوی نستعلیق“ کی عادت سی ہوگئی ہے۔

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
عدنان، کیا آپ نے اس ربط پر موجود اردو ایڈیٹر پلگ ان کا جائزہ لیا ہے؟ اس کے ذریعے آپ اردو ایڈیٹر کو بہتر طور پر کسٹمائز کر سکتے ہیں۔
 
عدنان بھائی اگر آپ کا سوال یہی ہے جو اسد بھائی کہہ رہے ہیں تو اس کا طریقہ درج ذیل ہے۔
سب سے پہلے آپ اردو پیڈ پلگ ان کی جاوا سکرپٹ والی فائل اپنے تھیم میں کاپی کر لیں۔ ویسے یہ فائل آپ کو میرے بنائے ہوئے سبز اردو تھیم میں سے بھی مل جائے گی۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ میرے خیال میں اس فائل کا نیا ورژن آ چکا ہے جس میں نبیل بھائی نے شاید کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اب یہ تو نبیل بھائی ہی ٹھیک بتا سکتے ہیں۔
اردو پیڈ فائل کے بعد آپ درج ذیل کوڈ کو اپنے تھیم کی ہیڈر فائل میں <head> ٹیگ کے اندر لکھیں یعنی جہاں سے <head> کے بعد اور </head> سے پہلے۔
کوڈ:
<script type="text/javascript" src="<?php bloginfo('template_url'); ?>/urdu-open-pad.js"></script>
<script type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>
اس کوڈ میں ایک جگہ اردو پیڈ فائل کا نام لکھا ہوا ہے یعنی urdu-open-pad.js اگر آپ یہ فائل کہیں اور سے لیتے ہیں اور اس فائل کا نام بھی کچھ اور ہو تو پھر کوڈ میں بھی نام تبدیل کر لیں۔
اس کے بعد جس جس ٹیکسٹ باکس یا ٹیکسٹ ایریا میں آپ نے اردو پیڈ کا اضافہ کرنا ہے اس کے لئے ایک کمنٹس کے ٹیکسٹ ایریا کی مثال دے کر مزید وضاحت کرتا ہوں۔
کوڈ:
<textarea name="[COLOR="Red"]comment[/COLOR]" onclick='setEnglish("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")' id="comment" cols="100%" rows="10" tabindex="4" title="Enter Your Comment(s) Here" ></textarea>
انگریزی<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick='setEnglish("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")' title="To Write English in Name Box Click this Radio Button">
اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick='setUrdu("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")' title="To Write Urdu in Name Box Click this Radio Button">
    <script language="JavaScript" type=text/javascript>
    makeUrduEditor("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]", 12);
</script>
مندرجہ بالا کوڈ کی تھوڑی سی تفصیل یہ ہے کہ
سب سے پہلے تو آپ نے جس ٹیکسٹ باکس یا ایریا میں اردو پیڈ شامل کرنا ہے اس کے کوڈ میں
کوڈ:
onclick='setEnglish("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]")'
کا اضافہ کرتا ہے۔ اب یہاں ہم جس ٹیکسٹ ایریا میں اضافہ کر رہے ہیں اس کا نام comment ہے اس لئے ہم نے اس کوڈ میں بھی comment لکھا ہے جسے سرخ رنگ کر کے واضع کیا ہے۔ ایسے ہی دیگر ٹیکسٹ باکس یا ایریا میں جہاں آپ اردو پیڈ کا اضافہ کر رہے ہیں وہاں اس ٹیکسٹ باکس کا نام لکھیں۔
اس کے بعد اگر آپ نے ریڈیو بٹن بھی دکھانے ہیں تو ان کا کوڈ بھی لگا دیں اور ان میں بھی اس ٹیکسٹ باکس کا نام دے دیں۔ ویسے جہاں جہاں متعلقہ ٹیکسٹ باکس کا نام دینا ہے وہاں وہاں میں نے رنگ سرخ کیا ہوا ہے۔
اس کے بعد آخر پر درج ذیل کوڈ کا اضافہ کر دیں۔
کوڈ:
    <script language="JavaScript" type=text/javascript>
    makeUrduEditor("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]", 12);
</script>
امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ اس سب کی مثال آپ کو میری بنائی ہوئی تھیم میں مل جائے گی یعنی کہاں کہاں اور کیسے کیسے اضافہ کیا ہوا ہے۔ یاد رہے میری سبز اردو تھیم میں ٹیکسٹ ایریا پر اس طرح اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ اس کے لئے ٹیکسٹ ایریا کے کوڈ کے نیچے ایک کوڈ لکھا ہے۔
کوڈ:
<?php print('<br /><br /><script type="text/javascript">insertToggleControl("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]");writeKeyboard();makeUrduEditor("[COLOR="Red"]comment[/COLOR]", "14px")</script>'."\n"); ?>
ٹیکسٹ ایریا میں اس کوڈ سے اردو پیڈ شامل کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیکسٹ ایریا میں اردو پیڈ بھی شامل ہو جاتا ہے اور ساتھ میں اردو کی بورڈ بھی نظر آتا ہے۔
باقی نبیل بھائی کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اردو پیڈ بنایا اور ہم سب کے لئے بہت آسانیاں پیدا کیں۔ وقت ملا تو تھیم میں نئے اردو پیڈ کا اضافہ کروں گا لیکن فی الحال جو چل رہا ہے وہ مطلوبہ کام کر رہا ہے اس لئے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی۔
پہلے کوڈ کی تو سمجھ آ گئی کہ وہ کہاں لگانا ہے لیکن ٹیکسٹ بکس والے کوڈ کی سمجھ نہیں آئی کہ وہ کس فائل میں شامل کرنا ہے کوئی دوست اس بات کی تھوڑی وضاحت کر سکتا ہے۔
 
Top