ورڈ پریس تھیم کو اردوانا۔۔۔۔۔۔۔

یاقوت

محفلین
السلام علیکم معزز محفلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ایک اردو سائٹ بنانا چاہتا ہوں ورڈ پریس کی مدد سے جہاں تک میری سمجھ میں آتا ہے اسکا بہترین حل کسی تھیم کو اردوانا ہے۔
تو آپ حضرات سے اس سلسلے میں یہی مدد درکار تھی کہ 1۔کسی ایسے تھیم تک راہنمائی کردیں جو اردو کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مطابقت رکھتا ہو دوسرا اس تھیم کو اردونا کیسے ہے؟؟؟؟
امید ہے احباب ضرور مدد فرمائیں گے۔۔۔۔۔۔
اور اس سلسلے میں کوئی ایسی بات جو کہ ضروری ہو اور میں یہاں نہ کہہ سکا اس طرف بھی ضرور راہنمائی کر دیجئے گا۔۔۔۔۔
 
رانا

ورڈپریس میں تو اردو کی ویسے ہی سپورٹ موجود ہے۔ آپ Settings میں جاکر General کے ٹیب میں سے سائٹ لینگوئج تبدیل کرلیں جس سے آپکا ایڈیٹر بھی رائٹ ٹو لیفٹ ہوجائے گا۔ مزید تھیم کو اردوانا سے آپ کی کیا مراد ہے؟ مینوز وغیرہ کے نام تو بہرحال آپ کو اردو میں خود ہی رکھنے ہوں گے۔ مجھے علم نہیں کہ آپ کوڈنگ بھی کرتے ہیں یا نہیں کیونکہ میں تو ہمیشہ ورڈپریس میں چائلڈ تھیم بناکر کام کرتا ہوں جس میں بہت آسانی رہتی ہے کہ جیسے چاہیں تبدیلی کرلیں۔ سائٹ لینگوئج تبدیل کرنے سے ڈیش بورڈ بھی اردو میں تبدیل ہوجاتا ہے جو ایڈمن حضرات کے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ ڈیش بورڈ کی زبان انگریزی ہی آسان لگتی ہے۔ اس کے لئے اپنے یوزر کی سیٹنگز میں جاکر یوزر کی ڈیفالٹ لینگوئج انگریزی منتخب کرلیں۔
 
بہت بہت شکریہ محترم ۔۔۔
میں سائٹ کے ویو کی بات کر رہا ہوں کہ سائٹ کا نظارہ سارا اردو میں ہونا چاہیے ڈیش بورڈ تو انگریزی میں ہی بہتر ہے۔جی منیوز تو مجھےہی زمرہ جات کے حساب سے معنون کرنے ہوں گے۔کوڈنگ میں نہیں کرتا ۔ابھی تو میرے ذہن میں سائٹ کا نظارہ دائیں سے بائیں ہے اردو فونٹس کی تنصیب وغیر ہ ایک سے زائد اردو فونٹس کا استعمال ہے۔
 
جیسا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اگر سائٹ لینگویج اردو سیٹ کریں سائٹ کا ویو رائٹ ٹو لیفٹ نہیں ہورہا؟
باقی اردو فانٹ تو میں ہمیشہ سی پینل کے ذریعے چائلڈ تھیم کی اسٹائل شیٹ میں سیٹ کرتا ہوں۔ اسی لئے کوڈنگ کا پوچھا تھا۔ بغیر کوڈنگ کے بھی ہوتا ہوگا لیکن میرے علم میں نہیں کہ مجھے کوڈنگ تو ہر صورت کرنی ہی ہوتی ہے کسٹمائزیشن کی وجہ سے اس لئے میں یہ سارے کام بھی وہیں کرنا پسند کرتا ہوں۔
 
شکریہ محترم ۔۔۔۔۔۔
میں ابھی سائٹ کو فائنل کرنے کیلئے لوکل ہوسٹ پر ٹرائل لے رہا ہوں اسی لیے فورم سے مدد مانگی تھی۔چلیں آپ سٹائل شیٹ کا بھی بتا دیں میں وہ بھی ٹرائی کر لیتاہوں۔
 
دو طریقے ہیں ایک تو آپ جمیل نستعلیق فانٹ استعمال کریں جس کے کمپیوٹر پر انسٹال ہوگا اسے اسی فانٹ میں نظر آئے گی۔ اس طرح
کوڈ:
body {
font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq', Arial, sans-serif;
font-weight:normal;
font-style:normal;
}

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مہر نستعلیق اپنی سائٹ پر رکھ دیں اور اسے استعمال کرلیں۔ اس طرح جس کے پاس انسٹال نہیں ہوگا اسے بھی نستعلیق میں ہی نظر آئے گا۔ اس کے لئے اس لنک کو دیکھ لیں۔
 
Top