آپ ایک کمرشل تھیم استعمال کر رہے ہیں، اس میں تبدیلی آپ کو خود ہی کرنی ہو گی۔ میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں، میں نے خود کسی ورڈپریس تھیم میں اردو پیڈ یا اردو ایڈیٹر شامل نہیں کیا۔
آپ ایم بلال ایم کی سائٹ سے کوئی تھیم ڈاؤنلوڈ کریں اس میں اردو ایڈیٹر کی جاواسکرپٹ فائل موجود ہو گی۔ اس فائل میں موجود فنکشنز کو اس تھیم کی 'php' فائلوں میں تلاش کریں۔ میرا خیال ہے کہ 'urdueditor' یا ایسا ہی کوئی نام ہو گا۔ جاواسکرپٹ فائلیں عام طور پر 'header.php' میں شامل کی جاتی ہیں۔ تبصروں کا کوڈ 'comments.php' میں ہوتا ہے۔ ان دونوں فائلوں کے علاوہ بھی یہ سکرپٹ استعمال ہو سکتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ ان فائلوں میں اس سکرپٹ اور اس سے متعلق دیگر کوڈ کس طرح استعمال ہوا ہے۔
پھر آپ اردو ایڈیٹر کی جاواسکرپٹ فائل اپنی تھیم میں شامل کریں اور اپنی تھیم کی 'header.php' ،'comments.php' اور دیگر فائلوں میں اسی طرح کی تبدیلیاں کریں جیسی آپ نے بلال کی تھیم میں نوٹ کی تھیں۔
یہ خیال رہے کہ ہر تھیم مختلف ہوتی ہے، کمرشل تھیمز میں خصوصاً تبدیلی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ سادے تبصروں کا کوڈ تو بلال کی تھیم میں مل جائے گا لیکن یہ ضروری نہیں کہ اردو ایڈیٹر کامیابی سے تھریڈیڈ تبصروں میں بھی استعمال ہو سکے۔
ایڈٹ: اگر تبصروں کے ٹیکسٹ بوکس میں اردو ایڈیٹر درست کام نہیں کرتا تو آپ بلوگر ٹمپلیٹس کی طرح ایک علیحدہ ٹیکسٹ بوکس شامل کر کے دیکھیں جس میں اردو ایڈیٹر کی مدد سے اردو ٹائپ کی جا سکے اور پھر اسے کاپی/پیسٹ کے ذریعے تبصرے کے ٹیکسٹ بوکس میں شامل کیا سکے۔