اردو کی ترقی کے دعوے کس نے کیے ہیں؟
بھائی اس فورم پہ کئی لوگ ہیں جو خود کو عقل کل سمجھتے ہیں بہرحال میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں صرف احساس دلانا ہے اس لئے کسی کا نام نہیں لوں گا۔
یہ آپ کا اپنا کارنامہ ہے کہ ایک کمرشل تھیم کے لئے سوفٹویئر پائیریسی کے مخالف لوگوں سے مدد مانگ رہے ہیں جن کے پاس یہ کمرشل تھیم موجود نہیں ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آئی کہ سوفٹ ویئر پائریسی کے مخالف لوگوں سے آپ کی کیا مراد ہے یہاں تو 98 فیصد لوگ اس کا شکار ہیں۔ دوسرا میں نے مدد تو اردو پیڈ کے لئے مانگی ہے جو
نبیل بھائی نے اوپن سورس بنایا تھا۔ اور بہت سے محفلین اس سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے تو سوفٹ وئیر پائریسی کا کوئی تعلق ہی نہیں یہ تو وہی بات ہوئی سوال گندم جواب چنا یا پھر یوں بھی کہا جا سکتا ہے انگور کھٹے ہیں۔ معافی چاہتا ہوں اگر کوئی بات بری لگی ہو تو لیکن یہی حقیقت ہے۔ ویسے میں نے کب کہا کہ اس تھیم کے حوالہ سے ہی بتایا جائے میں نے تو پوچھا ہے کہ اردو پیڈ کسی بھی ورڈ پریس تھیم میں کیسے لگایا جائے۔ اس کے لئے آپ کے پاس جو بھی تھیم ہے اسی کے حوالے سے مجھے تھوڑا سمجا دیں اگر آپ کو علم ہے تو۔
یہ شکایت تو مجھے ہے۔ یہ بات شاید آپ پر بھی صادق آتی ہے، آپ نے 'صحیفہ' سے پہلے کتنی اور کون کون سی بنیادی/آسان ورڈپریس تھیمز اردوائی تھیں؟
یہ تو وہی بات ہوئی تو مان نہ مان سچا میں ہی ہوں۔ بھائی آسان یا مشکل والی اس میں کیا بات ہے اردو ترجمہ کسی بھی سانچہ کے لئے ایک ہی طریقہ کار سے ہو گا۔ آپ یہاں یہ بھول گئے کہ مجھے اردو ترجمہ کرنے کے لئے مدد درکار نہیں ہے وہ تو میں بہت پہلے کامیابی سے کر چکا ہو آپ
اس ربط پر میرا کام دیکھ سکتے ہیں۔ مجھے تو اردو پیڈ شامل کرنے کے لئے مددچاہئے میرا ٹاپک بھی یہی ہے ورڈ پریس تھیم میں اردو پیڈ شامل کرنا صحیفہ کا تو کہیں ذکر نہیں ہے۔ ویسے بھی یہ تھیمز اپنے ایڈوانس آپشنز کی وجہ اردوانہ زیادہ آسان ہیں۔ ویسے بھی محفل میں شامل ہونے کا میرا مقصد ہی اس تھیم کو اردو میں کرنا تھا کیوں کہ یہ میری ضرورت تھی۔ آخر میں، میں نے تفصیل سے بتا دیا ہے۔
ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
اس حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات پر آپ کا شکر گزار ہوں۔
پروجیکٹ مکمل ہونے کی شرط کیا لازمی ہے؟ میں نے
اس لڑی میں ورڈپریس اور ورڈپریس تھیمز کی ترجمہ شدہ اردو .po فائلیں شریک کرنے کا لکھا تھا۔ آپ چاہیں تو اپنی ورڈپریس انسٹالیشن میں استعمال ہونے والی اردو .po فائلیں اور تھیم کی .po فائل ابھی شریک کر سکتے ہیں۔ نامکمل فائلیں بھی چلیں گی۔
معزرت خواہ ہوں کہ ابھی تک آپ کے کام نہیں آ سکا۔ دراصل میں موبائل پر محفل استعمال کر رہا ہوں۔ میں عمان میں ہوں اور انٹرنیٹ کنکشن کے لئے اپلائی کیا ہے۔ میسر ہوتے ہی فائلز اپلوڈ کر کہ ربط آپ کو مہیا کر دوں گا۔
اگر پروجیکٹ سے آپ کی مراد صحیفہ کا اردو ورژن ہے تو یہ محفل کے پائریسی کے قوائد کے خلاف ہے۔ کمرشل تھیم آپ یہاں عام نہیں کر سکتے۔
اس سے پہلے یہاں یہ خلاف ورزی بارہا کی جا چکی ہے۔ ویسے بھی جب یہ تھیم مکمل ہو گی تو اس میں کافی تبدیلیاں ہو چکی ہوں گی جو اصل تھیم سے یکسر مختلف ہو گی اور وہ صرف میری محنت کا حاصل ہو گی تو پھر خلاف ورزی کیسی۔ ویسے سانچہ کے علاوہ بھی کچھ شروع کیا ہے لیکن ابھی اس کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت اور چھوٹا منہ بڑی بات ہو گی۔
میں سمجھا نہیں، کیا چیز مکمل ہوئی ہے؟ اگر کوئی چیز مکمل ہوئی ہے تو اس کا کوئی ربط شریک کریں تاکہ ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہو۔
سب سے پہلے تو جب میں نے محفل میں شمولیت کی تو میرا بنیادی مقصد ہی صحیفہ کو اردو میں کرنا تھا کیونکہ میں اسی کا نگلش ورژن استعمال کر رہا تھا اس لئے اردو کے لئے بھی اسے ہی استعمال کر نا چاہ رہا تھا۔ تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ
محمود ایاز صاحب اسے پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں لیکن انہوں نے دینے سے انکار کر دیا۔ پھر ایک اور صاحب نے بھی اسے مکمل کر لیا ان سے کہا تو پیسوں کی ڈیمانڈ آ گئی کہ مفت نہیں دوں گا۔ آخر کار خود ایسا کرنے کی ٹھانی اور 95 فیصد کامیاب ہو گیا۔ پھر
ساجد اقبال صاحب نے ایک پروجیکٹ مکمل کیا لیکن اسے عام کرنے کے صرف وعدے ہی زیر نظر رہے۔
پھر
ڈاکٹر معظم صاحب نے ایک شادی کی تھیم اور اس کی پلگ انز دینے کی بات کی جب میں نے خواہش ظاہر کی تو وہ جواب دینے سے ہی گئے۔ اور بھی کئی مثالیں ہیں کس کس کے شکوے کروں۔
نوٹ: موبائل سے لاگ ان ہونے کی وجہ سے دیر سے جواب دے پاتا ہوں اس لیے معزرت خواہ ہوں اگر کوئی املا کی غلطی ہو جائے تو میری اس مجبوری کو مد نظر رکھتے ہوئے نظر انداز کر دیجیے گا۔