ورڈ پریس ملٹی لینگویج

نبیل

تکنیکی معاون
آپ بلاگ پر ہر پوسٹ کا عربی اور انگریزی ورژن پوسٹ کرنا چاہتے ہیں یا پھر ایک ہی بلاگ پر عربی اور انگریزی مراسلات کے زمرہ جات کی گنجائش نکالنا چاہتے ہیں؟
 
دونوں الگ الگ مکمل سائیٹ ہونی چاہئے ، مطلب اگر عربی ہے تو مکمل عربی ہو اور اگر انگلش ہے تو مکمل انگلش ہو
 

باسم

محفلین
یہاں دیکھیے ویب سائٹ پر مختلف زبانوں میں مواد دکھانے کی تفصیل لکھی گئی ہے انتخاب آپ پر چھوڑتے ہیں:۔
1۔ ہر مکمل پوسٹ میں اس کی الگ الگ زبانوں میں ترجمہ شدہ پوسٹوں کے لنک والے عنوانات دکھائی دیں گے۔
xili-language اور Polylang
2۔ ایک ہی پوسٹ کا کئی زبانوں میں ترجمہ محفوظ کریں گے مگر منتخب زبان ہی دکھائی دے گی۔
qTranslate
3۔ ترجمہ کرنے والی ویب سائٹوں سے ترجمہ کرکے دکھایا جائے گا۔
Transposh اور Global Translator
4۔ پلگ ان کلک کرنے پر آپ کو گوگل پیج ٹرانسلیٹ تک لے جائے گا۔
Google AJAX Translation
ملٹی سائٹ آپشن کو استعمال کرکے متعدد تنصیبات کرنی ہونگی پھر انتخاب کرنے پر پلگ ان مطلوبہ زبان کی سائٹ تک لے جائے گا۔
Multisite Language Switcher
اگر جیب ہلکی کریں تو wpml.org
 
Top