ورڈپریس (کا حالیہ ورژن) فی الحال کسی پاکستانی زبان میں دستیاب نہیں ہے۔ پشتو بھی اس لیے مکمل ہو گیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ایڈیٹر اور بہت سے مترجم افغانی تھے۔ وجہ پچھلے جملے میں تلاش کریں۔... لیکن اردو نہیں ہے۔ ... اس کی کیا وجہ ہے؟
کسی زمانے میں ورژن 3.6 دستیاب تھا، اب ورژن 4.6 چل رہا ہے اور 4.7 اس دسمبر میں ریلیز ہو گا۔ اس پر کام جاری ہے، اگر آپ اس میں حصّہ لینا چاہیں تو ورڈپریس سائٹ پر رجسٹر ہو جائیں اور لاگاِن ہونے کے بعد اردو ترجمہ کے صفحے پر جا کر ترجمہ کریں۔ بہتر ہو گا کہ آپ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں کام کریں، یہی بطور ورژن 4.7 ریلیز ہو گا۔کیا اردو پیکج تیار نہیں ہوا؟ کیا اس پر کام جاری ہے؟