نبیل نے کہا:میں نے ورڈپریس کا جائزہ لیا تو اس میں کئی ایڈٹ ایریاز نظر آئے جہاں اردو لکھنے کے لیے اردو ویب پیڈ کا استعمال ممکن ہے۔ ان تمام ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ انٹگریٹ کرنے پر اس وقت کام کرنا مناسب ہوگا جب ہم ایک اردو ورڈپریس پیکج ریلیز کریں گے۔ فی الحال میں نے ورڈپریس کے پوسٹ پیج اور اس کے تبصروں والے خانے میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا ہے۔ یہاں میں اس کے لیے ترمیم شدہ فائلیں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
نوٹ: اس پوسٹ میں پیش کی گئی فائلیں ورڈپریس ورژن 2.0.4 سے متعلقہ ہیں
استعمال کی ہدایات
اردو ویب پیڈ
سب سے پہلے اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کرکے ورڈپریس کی روٹ میں کاپی کریں۔
اٹیچمنٹ کی فائلیں
ذیل کی اٹیچمنٹ میں دو فائلیں شامل ہیں:
1۔ edit-form-advanced.php
اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-admin میں رکھیں، اور
2۔ comments.php
اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-content/themes/default میں رکھیں۔
فائلوں میں ترمیم
اوپر کی دونوں فائلوں میں http://www.yourdomain.com ڈھونڈھیں اور اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے یوآرایل سے رپلیس کر دیں۔ اب آپ کا ورڈ پریس استعمال کے لیے تیار ہے۔ comments.php کو ترمیم کے بعد محفوظ کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ یہ utf-8 فارمیٹ میں ہی سیو ہو۔
ذیل کے سکرین شاٹ میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کے بعد ورڈپریس کا پوسٹ پیج دکھایا گیا ہے:
اور ذیل کی تصویر میں ورڈ پریس بلاگ میں تبصرے کا خانہ دکھایا گیا ہے:
نبیل نے کہا:السلام علیکم فرخ، پہلے تم یہ بتاؤ کہ تم ہوتے کہاں ہو؟ آج بہت عرصے بعد دکھائی دیے؟ سب خیریت تو ہے نا؟
یار یہ ورڈپریس ڈاٹ کام کا تو میرے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ وہاں صرف بلاگ بنایا جا سکتا ہے اور اور وہاں فائلیں اپلوڈ کرنے یا ٹمپلیٹ تبدیل کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے۔ تم اگر چاہو تو باقی دوستوں کی طرح کسی فری ہوسٹ پر اپنا ورڈ پریس بلاگ بنا سکتے ہو۔ اس سلسلے میں شاکر (دوست) اپنے بلاگ پر ٹیوٹوریل پیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پردیسی بھائی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ بھی اردو ہوم پر بلاگ ہوسٹ کریں گے۔ ان سے رابطہ کرکے دیکھو۔
دوست نے کہا:میں حاضر ہوں بھائی کوئی بھی مسئلہ ہو ورڈپریس کی تنصیب کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہوں۔
ورڈپریس ڈاٹ کام سے زیادہ سہولت تو بلاگ سم پر موجود ہے آپ کو اپنا تھیم مدوِن کرنے کی بھی اجازت ہے وہاں لیکن ورڈپریس 1.5 استعمال کررہے ہیں وہ لوگ۔
دوست نے کہا:فرخ بھائی آپ پردیسی بھائی کی طرف سے ویب سپیس دینے کا انتظار کرلیں۔ یا پھر ueuo.com پر ایک سب ڈومین بنا لیں اور وہاں پر ورڈپریس کی تنصیب کا کام مل جل کر کیے لیتے ہیں۔ تنصیب اور اردو تھیم کی ذمہ داری میری آپ کو صرف فائلیں اپلوڈ کرنا ہونگی چونکہ میرے پاس اس ویب سرور کا ایف ٹی پی نہیں چلتا۔ ورنہ اپنے ایک کرم فرما ہیں جناب حکیم خالد صاحب ان سے درخواست کیے لیتے ہیں اپلوڈنگ کے سلسلے میں۔
بلکہ وہ تو پچھلے دنوں بلاگ بانٹتے پھر رہے تھے فری ہوسٹ پر اب پتا نہیں کیا صورت حال ہے۔ اگر حکیم صاحب یہ پڑھ رہے ہوں تو تھوڑا کرم فرما کر جواب دیں تاکہ کوئی صورت نکالی جاسکے۔
وسلام۔