جب کچھ ایسی صورت بنتی ہے
الرØمن الرØیم،
تو یہ فائل یا ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ عام طور پر ایسی صورت صرف دو وجوہات پر ہوتی ہے۔ ایک اگر <head> ٹیگ میں میٹا کے ٹیگ میں charset=utf-8 نہ ہو یعنی میٹا ٹیگ اس طرح نہ ہو۔
کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8" />
دوسری صورت میں یہ مسئلہ کسی سی ایم ایس کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ یا پھر ویب سرور یا لوکل سرور کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ میں خرابی کی وجہ سے آتا ہے۔
پہلی بات یہ کہ ورڈپریس کی Setting کی سب مینیو میں Reading میں جائیں اور وہاں پر Encoding for pages and feeds اگر UTF-8 نہیں تو اسے UTF-8 کر دیں۔ اگر وہاں پر UTF-8 ہی ہے تو پھر یہ آپ کے لوکل سرور کا مسئلہ ہے۔
لوکل سرور اگر یونیفارم سرور ہے تو پھر ایسا کریں۔
UniServer\udrive\usr\local\apache2\conf
میں جائیں اور وہاں پر موجود httpd.conf فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلا نوٹ پیڈ میں کھولیں اور اس فائل میں AddDefaultCharset کو تلاش کریں۔ عام طور پر یونی سرور میں یہ ISO-8859-1 ہوتا ہے اس کو تبدیل کر کے UTF-8 کر دیں۔ یعنی پہلے پوری لائن AddDefaultCharset ISO-8859-1 اس طرح ہو گی اس کو AddDefaultCharset UTF-8 کر کے فائل محفوظ کر دیں۔ اس طرح آپ کے لوکل سرور کا ڈیفالٹ اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 ہو جائے گا۔ سرور کو سٹاپ کریں اور دوبارہ سٹارٹ کر لیں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اس بارے میں یعنی اردو کے لئے اینکوڈنگ سسٹم کے بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ لکھی ہوئی ہے بس تھوڑی بہت کمی بیشی رہتی ہے جیسے ہی مکمل ہوتی ہے پوسٹ کر دوں گا۔