ورڈ پریس میں روابط کا مسئلہ

اردو ٹیک میں مسائل کے باجود میرا بلاگ الحمد اللہ خیریت سے ہے۔ مگر پھر بھی میں نے تجرباتی طور پر اپنا بلاگ فری سرور پر منتقل کر کے دیکھا۔ تمام پوسٹس کامیابی سے امپورٹ بھی ہو گئیں۔ مگر زمرے یا موضوعات اور محفوظات وغیرہ کے روابط کام نہیں کر رہے۔ حالانکہ تمام پوسٹس اپنی جگہ موجود ہیں اور انھیں میں نے ڈیش بورڈ میں ازسرنو ٹھیک ٹھیک جگہ categories میں بھی رکھا ہے۔ حالیہ تحاریر کے روبط بھی درست کام کر رہے ہیں۔ تمام زمرے اپنے اندر موجود پوسٹس کی تعداد بھی ظاہر کر رہے ہیں مگر جب کسی بھی زمرے پر کلک کیا جاتا ہے تو بالکل خالی صفحہ دکھائی دیتا ہے۔ بالکل یہی صورتحال محفوظات کے روابط پر کلک کرنے سے بھی پیش آتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

خیال رہے کہ میں نے فری سرور پر ورڈ پریس کا نیا ورژن 2.7 انسٹال کیا ہے۔ جبکہ اردو ٹیک پر ورژن 2.2.2 استعمال ہوتا ہے۔ کیا یہ ورڈ پریس کا مسئلہ ہے؟ یا پھر میں کچھ غلطی کر رہا ہوں؟

تجرباتی بلاگ کا ربط یہ ہے!
 

جہانزیب

محفلین
شوبی آپ کا بلاگ اردو ٹیک ڈاٹ‌ کام پر ہے، مسلہ اردو ٹیک ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے بلاگز پر ہوا ہے ۔ تجرباتی بلاگ پر تمام روابط کام کر رہے ہیں، لیکن تھیم میں‌کوئی فائل موجود نہیں‌ ہے، اس لئے جب وہ صحفہ کھلتا ہے تو کچھ نظر نہیں‌ آتا ۔ آپ کوئی اور تھیم استعمال کر کے دیکھیں ۔ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ کے تھیم میں جو ٹیگ استعمال ہو رہے ہیں وہ اب نئے ورژن میں‌ متروک ہو چکے ہوں‌ ۔
 
کیا بات ہے جہانزیب آپ کی!۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے!
کیا کیا جتن کر کے دیکھ لئے میں نے۔ تھیم بدل کر نہیں دیکھا۔ میں نے آپ کے مشورے پر ابھی ابھی ڈیفالٹ تھیم اپلائی کی تو روابط درست کام کرنے لگے۔ گویا یہ تھیم کا مسئلہ تھا۔ یہ ضرور ہے کہ ڈیفالٹ تھیم میرے مطلب کا نہیں ہے مگر کم از کم مسئلے کا حل تو سمجھ آیا۔ بہت شکریہ آپ کا!۔۔۔۔اب کوئی ایسا تھیم اردوانا پڑے گا جو 2.7 پر درست کام کرے۔معاف کیجئے گا چونکہ یہ موضوع میرے لئے نیا ہے، میں کس طرح معلوم کروں کہ فلاں تھیم جدید ورڈ پریس پر درست کام کرے گا؟ تاکہ تھیم کو اردوانے کی محنت ضائع نہ جائے۔ جواب کے لئے پیشگی شکریہ!
 
Top