ورڈ پریس میں مراسلات غائب ہین۔

گرائیں

محفلین
ورڈ پریس 2۔8۔2 سے 4۔8۔2 میں اپ گریڈ کے بعد مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے۔ کیا مجھے اس کا حل مل جائے گا؟
qslegl.jpg


میں اپنے ہی مراسلوں کی تدوین نہیں کرسکتا کیونکہ مراسلے ایڈٹ کرنے کے لئے جب میں مطلوبہ لنک پر جاتا ہوں تو مجھے مندرجہ بالا خالی صفحہ منہ چڑاتا نظر آتا ہے۔۔ میں نے کافی کوشش کی مگر میرے تمام مراسلے میری پہنچ سے دور ہیں۔ کیا اس کا حل ۔۔۔
 

زیک

مسافر
سب سے پہلے ڈیٹابیس میں جا کر چیک کریں کہ تمام مراسلات وہاں محفوظ ہیں یا نہیں۔

کیا آپ نے اپگریڈ سے پہلے ڈیٹابیس کا بیک‌اپ لیا تھا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کہیں آپ نے اپگریڈ کی بجائے نئی انسٹالیشن تو نہیں رن کر دی؟
اپگریڈ اتنا جلدی کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔ ایک ورژن پر سائٹ کا آپریشن سٹیبل ہوتے ہوئے بھی وقت لگتا ہے۔ اپگریڈ کرنا قدرے رسکی سٹیپ ہوتا ہے اس لیے صرف میجر ورژن تبدیل کرنے کے لیے اپگریڈ کرنا بہتر رہتا ہے۔
 

گرائیں

محفلین
زیک :: ڈیٹا بیس کا بیک اپ لیا تھا، اور اس کے بعد سے تین مراسلے بھی لکھ چکا ہوں۔ ایک د و مرتبہ تھیم کے ساتھ تجربے بھی کئے ہیں۔ میں ونڈوز لائیو رائٹر میں لکھ کر پبلش کرتا ہوں اس لئے آج ہی مجھے اس کا علم ہوا کہ میرے ساتھ تو یہ ہو گیا ہے۔

اب ڈیٹا بیس میں جا کر کیسے پتہ چلاؤں کہ مراسلے محفوظ ہیں؟

نبیل:: میں نے اپگریڈ ہی کیا تھا اور اس ربط پر موجود ہدایات پر حرف بہ حرف عمل کیا تھا ۔۔
 

زیک

مسافر
گرائیں فی الحال تو آپ کے بلاگ پر 404 ایرر آ رہا ہے۔ کیا وہاں ورڈپریس کی انسٹالیشن موجود ہے؟
 

گرائیں

محفلین
فخر :: میں نے خود کیا تھا۔ خود کار اپ گریڈ ہو نہیں پا رہا تھا۔

میرا خیال ہے اب مجھے ڈیٹا بیس کا ایک اور بیک اپ لینا ہوگا، ، مجھے اپنی تھیمز اور پلگ ان کا بیک اپ لے کر دوبارہ سے نیہ انسٹالیشن کرنی ہو گی۔
سمجھ نہیں آ رہی کیسے شروع کروں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منیر، آپ کے بلاگ پر تو پوسٹس ٹھیک نظر آ رہی ہیں۔ پھر کیا مسئلہ ہے؟
کہیں آپ نے اپنے بلاگ پر ایک سے زیادہ یوزر تو نہیں شامل کیے ہوئے؟
 

گرائیں

محفلین
نبیل :: پوسٹس تو ٹھیک نظر آتی ہیں، مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا جب میں کسی پوسٹ کی تدوین کرنا چاہوں۔ اُس وقت پھر مجھے تدوین والی جگہ پر کوئی پوسٹ نظر نہیں آتی، اور میرا مندرجہ بالا سکرین کیپ اسی وقت کا ہے۔ میں اکسمٹ کے سپیم قرار شدہ تبصرے بھی نہیں دیکھ پا رہا اب۔
 

زیک

مسافر
آپ جس یوزر سے ورڈپریس میں لاگ‌ان کر رہے ہیں اس کا رول کیا ہے؟ ایڈمنسٹریٹر ہے یا نہیں؟
 

فخرنوید

محفلین
جناب آپ ایسا کریں ڈیٹا بیس کا چاہے بیک اپ نہ لیں لیکن نیا ورڈ پریس اپ لوڈ کر کے اس کی کنفگ فائل میں اسی ڈیٹا بیس کو کنیکت کر دو امید ہے افاقہ ہو گا
 
Top