ورڈ پریس ورژن 3.0 کی آمد قریب ہے

نبیل

تکنیکی معاون
مقبول اوپن سورس بلاگنگ سوفٹویر ورڈپریس کا ورژن 3.0 عنقریب ریلیز کر دیا جائے گا۔ اس تحریر کے لکھے جانے کے وقت ورڈپریس 3.0 کا بیٹا ورژن دستیاب ہے۔ ورڈ پریس 3.0 کئی نئی فیچرز اور بڑی تبدیلیوں کے ساتھ آنے والا ہے۔ ورڈ پریس 3.0 کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ اس کے ساتھ ورڈ پریس اور ورڈ پریس ملٹی یوزر (WordPress MU) کی کوڈ بیس کو یکجا کر دیا جائے گا۔ اس طرح ورڈ پریس 3.0 میں ملٹی یوزر بلاگنگ کی فیچر آف دا شیلف دستیاب ہوگی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ ملٹی یوزر فیچر کے ساتھ ورڈ پریس شئیرڈ ہوسٹنگ پر کیسا چلتا ہے کیونکہ اب تک ورڈ پریس ملٹی یوزر صحیح طور پر چلانے کے لیے کم از کم ورچوئل پرائیویٹ سرور کی ضرورت رہی ہے۔ ورڈ پریس 3.0 کے ساتھ بالآخر ایک نئی تھیم ٹونٹی ٹین (2010) ریلیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ورڈ پریس 3.0 میں کونٹینٹ منیجمنٹ سے متعلقہ کچھ فیچرز جیسے کہ کسٹم ٹیکسانومی وغیرہ کا اضافہ بھی کیا جائے گا جن کی بدولت ورڈ پریس کا بطور ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم استعمال بھی آسان ہو جائے گا۔ میرا مشاہدہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ورڈ پریس میں دوسرے اچھے سی ایم ایس جیسے کہ دروپل وغیرہ کی مفید فیچرز شامل کی جاتی رہی ہیں۔ ورڈ پریس 3.0 کی فیچرز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ذیل کے روابط سے رجوع کریں۔

WordPress 3.0: Ultimate Guide to New Features
Complete Guide to WordPress 3.0 Awesome New Features
 
پردیسی

محفلین
ورڈ پریس کا نیا ورزن

السلام علیکم نبیل بھائی
بہت اچھی خبر ہے۔اس ورژن میں بہت سی آسانیاں پیدا کر دی گئیں ہیں۔گو کہ ابھی اس میں ایک اچھے سی ایم ایس بننے کے لئے کچھ اور فیچیرز کا اضافہ اور ہونا چاہئے مگر اب بھی اس ورژن میں میرے خیال میں بہت سی سہولیات کا اضافہ ہم سب کے لئے بہت مفید ہوگا۔
رہی بات ورڈ پریس ملٹی یوزر صحیح طور پر چلانے کے لیے کم از کم ورچوئل پرائیویٹ سرور کی ۔۔تو بھائی جی میں نے آزمایا ہے کی "ورڈپریس مو" ایک عام شئیر ہوسٹگ پر بھی خوب چلتا ہے۔اصل میں کچھ ہوسٹنگ کمپنی جان بوجھ کر " ورڈپریس مو " کو شیرنگ میں اپنے سرور پر استمال کی اجازت نہیں دیتیں۔۔۔شاید کہ اس کی وجہ سپامنگ ہو یا کچھ اور۔۔۔۔بحرحال اب اس ورژن میں ہر کیٹیگری کو ایک علیحدہ صٍحہ پر منتقل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔۔۔

ایک بات آپ سے ذاتی طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے اردو محفل کا ایک مکمل تعارف چاہئے میں اسے اپنے نیوز پیپر میں بطور نیوز اور آڑٹیکل کے شائع کرنا چاہتا ہوں۔۔۔
 
محمداسد

محفلین
اکثر جگہ یہی پڑھنے کو ملا کہ نیا ورژن مئی کے شروع میں آجائے گا۔ لیکن لگتا ہے اس بار ورڈپریس نے سچ مچ سرپرائز کرنے کی ٹھان لی ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم نبیل بھائی
بہت اچھی خبر ہے۔اس ورژن میں بہت سی آسانیاں پیدا کر دی گئیں ہیں۔گو کہ ابھی اس میں ایک اچھے سی ایم ایس بننے کے لئے کچھ اور فیچیرز کا اضافہ اور ہونا چاہئے مگر اب بھی اس ورژن میں میرے خیال میں بہت سی سہولیات کا اضافہ ہم سب کے لئے بہت مفید ہوگا۔
رہی بات ورڈ پریس ملٹی یوزر صحیح طور پر چلانے کے لیے کم از کم ورچوئل پرائیویٹ سرور کی ۔۔تو بھائی جی میں نے آزمایا ہے کی "ورڈپریس مو" ایک عام شئیر ہوسٹگ پر بھی خوب چلتا ہے۔اصل میں کچھ ہوسٹنگ کمپنی جان بوجھ کر " ورڈپریس مو " کو شیرنگ میں اپنے سرور پر استمال کی اجازت نہیں دیتیں۔۔۔شاید کہ اس کی وجہ سپامنگ ہو یا کچھ اور۔۔۔۔بحرحال اب اس ورژن میں ہر کیٹیگری کو ایک علیحدہ صٍحہ پر منتقل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔۔۔

ایک بات آپ سے ذاتی طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے اردو محفل کا ایک مکمل تعارف چاہئے میں اسے اپنے نیوز پیپر میں بطور نیوز اور آڑٹیکل کے شائع کرنا چاہتا ہوں۔۔۔

شکریہ پردیسی بھائی۔ محفل فورم کا تعارف تو شاید اب دوبارہ تفصیل سے لکھنے کی ضرورت پیش آئے۔ ویسے میں وقتاً فوقتاً اردو ویب اور اردو محفل کے بارے میں تعارف پیش کرتا رہا ہوں۔ ان کے روابط ڈھونڈ کر یہاں پیش کر دوں گا۔
 
Top