ورڈ پریس ویب سائٹ میں ایک سے زیادہ ڈیٹا بیس کے متعلق معلومات چاہئیں

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
میں جاننا چاہتا ہوں کہ ورڈپریس پر مبنی کسی ویب سائٹ میں اگر ایک ساتھ ایک سے زیادہ ڈیٹا بیس ایک ساتھ کنکٹ کرنے ہوں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے۔ میں جو ہوسٹنگ استعمال کررہا ہوں ان کی ڈیٹا بیس کی حد 1جی بی تک ہے۔ یعنی ایک ڈیٹابیس میں 1 جی بی تک ڈیٹا آسکتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ویب سائٹ کا کچھ ڈیٹا ایک ڈیٹا بیس میں آجائے اور کچھ ڈیٹا دوسرے یا تیسرے ڈیٹابیس میں آجائے۔ یا پھر صارفین (یوزرز) کا ڈیٹا اور دیگر ڈیٹا ایک ڈیٹابیس میں جبکہ پوسٹس اور صفحات کا ڈیٹا الگ ڈیٹا بیس میں آجائے۔
کیا ایسا ممکن ہے؟ اگر ممکن ہے تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ دونوں ڈیٹا بیس کو کس طرح سے ورڈ پریس سائٹ کے ساتھ کنکٹ کیا جاسکتا ہے؟

نبیل ۔ اسد ۔ امجد میانداد ۔ فخرنوید ۔ محب علوی ۔ محمدصابر ۔ ابن سعید۔ زیک
 
آسانی سے ممکن نہیں مگر جس دھاگے کا ابن سعید نے ذکر کیا ہے ، اس میں ہی ایک حل کی طرف اشارہ ہے ۔

ہائپر ڈی بی HyperDB

ورڈ پریس کوڈیکس کے مطابق HyperDB سٹینڈرڈ wpdb کلاس کا متبادل ہے اور یہ ایک سے زیادہ ڈیٹابیس استعمال کرنے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ سہولیات میں

ڈیٹا تقسیم Data Partitioning
ڈیٹا نقول Replication

یہ ڈیٹابیس کے ایڈوانس فیچر ہیں ، اس لیے ویب ہوسٹنگ والوں سے پوچھ لیں کہ وہ سپورٹ مہیا کریں گے اس بارے میں۔
 
مغل اعظم

محفلین
کچھ عرصہ پہلے مجھے بھی ایسا کرنے کا خیال سوجھا تھامگر کوئی قابل اطمینان حل نہ میسر آ سکا۔
میرے خیال میں ایسا نا ممکن نہیں اگر تو بے حد دشوار ضرور ہے۔اس طرح بے شمار پیچیدہ مسائل بھی آ پ کو گھیر سکتے ہیں۔
 
شکریہ محب علوی صاحب میں ہوسٹنگ والوں سے کنفرم کرلوں پھر آپ کو بتاتا ہوں۔

کچھ عرصہ پہلے مجھے بھی ایسا کرنے کا خیال سوجھا تھامگر کوئی قابل اطمینان حل نہ میسر آ سکا۔
میرے خیال میں ایسا نا ممکن نہیں اگر تو بے حد دشوار ضرور ہے۔اس طرح بے شمار پیچیدہ مسائل بھی آ پ کو گھیر سکتے ہیں۔
جب کچھ کرنے کا عزم کرلیا جائے تو دشوار راستے بھی آسان ہوجاتے ہیں۔
کیا خیال ہے پھر دوبارہ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں۔ پہلے آپ اکیلے تھے اب میں اور محفلین بھی ساتھ ہیں۔:)
 
السلام علیکم!
میں جاننا چاہتا ہوں کہ ورڈپریس پر مبنی کسی ویب سائٹ میں اگر ایک ساتھ ایک سے زیادہ ڈیٹا بیس ایک ساتھ کنکٹ کرنے ہوں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے۔ میں جو ہوسٹنگ استعمال کررہا ہوں ان کی ڈیٹا بیس کی حد 1جی بی تک ہے۔ یعنی ایک ڈیٹابیس میں 1 جی بی تک ڈیٹا آسکتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ویب سائٹ کا کچھ ڈیٹا ایک ڈیٹا بیس میں آجائے اور کچھ ڈیٹا دوسرے یا تیسرے ڈیٹابیس میں آجائے۔ یا پھر صارفین (یوزرز) کا ڈیٹا اور دیگر ڈیٹا ایک ڈیٹابیس میں جبکہ پوسٹس اور صفحات کا ڈیٹا الگ ڈیٹا بیس میں آجائے۔
کیا ایسا ممکن ہے؟ اگر ممکن ہے تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ دونوں ڈیٹا بیس کو کس طرح سے ورڈ پریس سائٹ کے ساتھ کنکٹ کیا جاسکتا ہے؟

نبیل ۔ اسد ۔ امجد میانداد ۔ فخرنوید ۔ محب علوی ۔ محمدصابر ۔ ابن سعید۔ زیک

ابن سعید بھائی نے ہائپر ڈی بی کا بتایا وہ بھی اچھا ہے اور اس کے علاوہ https://wordpress.org/plugins/shardb/

بھی ایک اچھا پلگ ان ہے۔ تفصیلات میں جانے کا موقع نہیں ملا کبھی یا شاید ضرورت نہیں تھی اس لیے تفصیلاََ دونوں پلگ انز کا چیک نہیں کیا۔
 
شکریہ امجد بھائی۔ ابن سعید محب علوی صاحب کی معلومات کی روشنی میں جب میں نے مزید تلاش کی تو آپ کے بتائے پلگ ان کے علاوہ دو تین اور پلگ انز بھی ڈاؤنلوڈ کیے ہیں۔ گھر جاکر لوکل ہوسٹ پر آزماتا ہوں۔ اگر وقت نہ ملا تو پھر جمعۃ المبارک کو چھٹی ہے اس دن تجربہ کروں گا۔ پھر جسے بہترین جانا اس کے متعلق مزید معلومات بھی شیئر کروں گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
یہ ڈیٹابیس کے ایڈوانس فیچر ہیں ، اس لیے ویب ہوسٹنگ والوں سے پوچھ لیں کہ وہ سپورٹ مہیا کریں گے اس بارے میں۔
محب علوی صاحب میں نے ہوسٹنگ کمپنی سے بات کی تھی وہ شیئرڈ ہوسٹنگ پر یہ فیچرز سپورٹ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ورچوئل پرائیویٹ سرور لے کر اس پر اپنی مدد آپ کے تحت سیٹ اپ کرلیں۔:(
جس پر میں نے کہا قیمتی معلومات کے لیے بہت مہربانی جناب کی۔ :LOL:
بہرحال ابھی دوسرے طریقوں سے کوشش کررہا ہوں دیکھتا ہوں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ڈھاک کے تین پات ہی رہتے ہیں یا کچھ اور بن جاتا ہے۔ :)
 
شیئرڈ پر تو واقعی اس کا فائدہ کم ہی ہونا تھا کیونکہ اس کے لیے آپ کو کنٹرول زیادہ چاہیے ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے سروس بیچنے کے لیے بھی کچھ چیزیں نہ کرکے دینی ہوتی ہیں۔ :)
 
مغل اعظم

محفلین
۔

جب کچھ کرنے کا عزم کرلیا جائے تو دشوار راستے بھی آسان ہوجاتے ہیں۔
کیا خیال ہے پھر دوبارہ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں۔ پہلے آپ اکیلے تھے اب میں اور محفلین بھی ساتھ ہیں۔:)
اب تو وہ ویب سائٹ بھی ختم کر دی میں نے۔لیکن مدد کے لیے تیار ہوں جتنا ہو سکا مجھ سے۔
متبادل کے طور پر آپ کوئی بہتر ویب ہوسٹنگ بھی لے سکتے ہیں جہاں ایسی حد بندی نہ ہو۔
 
تجمل حسین

محفلین
اب تو وہ ویب سائٹ بھی ختم کر دی میں نے۔لیکن مدد کے لیے تیار ہوں جتنا ہو سکا مجھ سے۔
بہت شکریہ مغل اعظم صاحب۔
متبادل کے طور پر آپ کوئی بہتر ویب ہوسٹنگ بھی لے سکتے ہیں جہاں ایسی حد بندی نہ ہو۔
شیئرڈ ہوسٹنگ پر شاید مشکل سے ہی ایسے فیچرز ملیں۔ فی الحال میں لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کررہا ہوں۔

فی الحال جتنی ٹیسٹنگ کی ہے اس میں shardb کے نتائج کچھ خاص نہیں رہے کیونکہ اس کے فنکشنز مجھے اچھی طرح سمجھ نہیں آئے۔ جبکہ اس کے برعکس HyperDB کے نتائج خاصے حوصلہ افزا ہیں۔
shardb میں ڈیٹابیس کی کنفیگریشن پلے نہیں پڑھ رہی۔ (اس معاملے میں نالائق جو ٹھہرے :sneaky:)

HyperDB میں ماسٹر ڈیٹابیس کنفیگر کرنے اورcharset utf8 بھی سپورٹ کرواچکا ہوں۔ لیکن اب پارٹیشننگ نہیں ہورہی۔
 
Top