نبیل
تکنیکی معاون
کچھ روز قبل زیک نے ورڈپریس میں انگریزی اور اردو مراسلات کے لیے علیحدہ پیج رکھنے کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ میں نے کسی زمانے میں اس کا ایک سادہ سا حل یہ نکالا تھا کہ انگریزی پوسٹس کے لیے ایک خاص کٹیگری مختص کر دی گئی تھی اور اس کے لیے علیحدہ پیج ٹیمپلیٹ استعمال کی جاتی تھی۔ اسی حل کو ترمیم کے ساتھ انگریزی بلاگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں اردو پوسٹس کے لیے علیحدہ زمرہ یا زمرہ جات مخصوص کیے گئے ہوں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ورڈ پریس کی ٹیمپلیٹ میں single.php فائل کو دو علیحدہ فائلوں single-urdu.php اور single-english.php میں کاپی کر لیا جائے۔ اس کے بعد single.php فائل کے مندرجات کو ذیل کے کوڈ سے رپلیس کر دیا جائے:
[SYNTAX="php"]<?php
$post = $wp_query->post;
if ( in_category(3) ) {
include(TEMPLATEPATH . '/single-english.php');
} else {
include(TEMPLATEPATH . '/single-urdu.php');
}
?>[/SYNTAX]
بالا کے کوڈ میں 3 انگریزی پوسٹس کے زمرہ کی آئی ڈی ہے۔ اسے اپنے بلاگ میں متعلقہ کٹیگری آئی ڈی سے بدل دیں۔ اس طرح کٹیگری آئی ڈی کی بنیاد پر پیج ٹیمپلیٹ کا انتخاب ہوگا۔ میں آپ دوستوں کی سہولت کے لیے یہاں ایک زپ فائل اٹیچ کر رہا ہوں جس میں single.php, single-urdu.php اور single-english.php موجود ہیں۔ نوٹ کریں کہ یہ فائلیں ورڈپریس کی ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ کے لیے ہیں۔ دوسری ٹیمپلیٹس میں بھی اسی کے مطابق ترامیم کی جا سکتی ہیں۔