ورڈ پریس پر بلاگ : تھیم : سوالات

جہانزیب

محفلین
ٹمپلیٹ اور تھیم ایک ہی چیز ہے، لیکن ٹمپلیٹ ایک صحفہ کے ڈیزائن کو کہتے ہیں، اور تھیم ڈیٹا ڈریون سائٹ کے ٹمپلیٹ کو جو ہر صحفے کے لئے یکساں ہوتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں ایک صحفے کے ڈیزائن کو ٹمپلیٹ اور ایسا ٹمپلیٹ جو خود سے باقی تمام ویب سائٹ پر ایک ہی فائل سے کام کرے تھیم کہتے ہیں ۔
 

جہانزیب

محفلین
ایک اور فرق ٹمپلیٹ ایک سادہ ایچ ٹی ایم ایل پر مبنی ہوتا ہے، اور تھیم پی ایچ پی کے ذریعے اُس ٹمپلیٹ کو استعمال کرتا ہے ۔
 

ساجداقبال

محفلین
تھیم پی ایچ پی کے ذریعے اُس ٹمپلیٹ کو استعمال کرتا ہے ۔
تھیم اسی ٹمپلیٹ کو سی ایس ایس اور گرافکس سے خوبصورت بنانے کا نام ہوگا۔ ورڈپریس اور اسی طرح دوسرے بلاگ اور کانٹینٹ منیجمنٹ پروگرام کے ٹمپلیٹس (یعنی مارک اپ) ہر ایک کے اپنے حساب سے ایک ہی جیسے ہوتے ہیں لیکن یہ تھیم ہوتی ہے جو اسے مختلف اشکال دیتی ہے۔ تمام بلاگز پر ایچ ٹی ایم ایل (اور پی ایچ پی بھی) کم و بیش یا آگے پیچھے کر کے ایک ہی ہوتی ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
ساجد گرافکس اور سی ایس ایس تو ٹمپلیٹ میں ہی ہوتی ہے ۔ لیکن تھیم یہ کرتا ہے کہ بجائے ہم ہر صحفے کو ایچ ٹی ایم ایل میں لکھیں وہ خودکار طریقہ سے ٹمپلیٹ کی سی ایس ایس اور گرافکس استعمال کر کے یہ کام کر دیتا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین
بہت سی ٹمپلیٹ فائل سے مل کر جو ٹمپلیٹ بنتا ہے اُسے تھیم کہتے ہیں ۔ اب تک کی سب سے اچھی تعریف ۔۔
 

جہانزیب

محفلین
بلاگ اگر ورڈپریس پر ہے تو کنٹرول پینل میں سب سے اوپر والی بار میں پرزینٹیشن میں جائیں، وہاں جانے کے بعد وہ تمام تھیم جو آپ کی ڈرائکٹری میں کیں کھول دے گا، اپنی پسند کا تھیم منتخب کریں، اور اب اوپر والی پٹی میں دوسری سطر پر تھیم ایڈیٹر لکھا ہو گا، اسے کلک کریں تو وہ تھیم میں استعمال ہونے والی تمام فائل کھول دے گا ، اُس کو ایڈیٹ کر کے اپڈیٹ کرتی جائیں ۔
 

جہانزیب

محفلین
آپ کو سب سے اہم فائل جو ایڈیٹ کرنا ہو گی وہ ، سٹائل شیٹ ہے ۔ باقی کی حثیت ثانوی ہے ۔باقی فائلوں میں کوڈ کو نہیں چھیڑنا، صرف جو انگریزی ہے، جیسے this post was posted on کا اپنی پسند کا اردو ترجمہ کر دیں، لیکن اس کے آگے جو لکھا ہو گا <?php the_time(); ?> اسے مت چھیڑیں ۔
 

ساجداقبال

محفلین
تھیم ایڈیٹر کے متعلق:
2008-03-23_155026.png
 

ساجداقبال

محفلین
ایک اور بات اگر آپ کے ایڈیٹر کی فائلز مثلاً یہی سی ایس ایس والی فائل کے نیچے Update کا بٹن آرہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان فائلز کی پرمیشن صحیح ہیں۔ اگر نہیں آرہا تو پہلے یہ سیٹ کرنی ہونگی۔
 
Top