ورڈ پریس پر ڈکشنری کی ویب سائٹ

احسان اللہ

محفلین
میرے پاس ایک ویب سائٹ ہے جو ورڈ پریس میں بنی ہوئی ہے، میں اس میں عربی سے اردو ڈکشنری کا آپشن دینا چاہتا ہوں، میں مواد کمپوز کروا لوں گا، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی پلگ ان ہےجو میری مدد کرسکے یا کوئی اور صورت موجود ہے۔
 
شکیب

محفلین
اگر ذاتی ہوسٹنگ پر اور کسٹم ورڈپریس موجود ہے تو بآسانی ممکن ہے۔
عربی سے اردو ڈکشنریز پہلے ہی بہت موجود ہیں اور ان کا مواد بھی۔ آپ کو غالباً کمپوز کروانے کی جھنجھٹ نہیں کرنی پڑے گی۔
 
احسان اللہ

محفلین
اگر ذاتی ہوسٹنگ پر اور کسٹم ورڈپریس موجود ہے تو بآسانی ممکن ہے۔
عربی سے اردو ڈکشنریز پہلے ہی بہت موجود ہیں اور ان کا مواد بھی۔ آپ کو غالباً کمپوز کروانے کی جھنجھٹ نہیں کرنی پڑے گی۔
شکیب بھائی میرے پاس ذاتی ہوسٹنگ اور ڈومین موجودہے۔۔۔اس کیلئے کیا کرنا ہوگا۔
 
شکیب

محفلین
ڈکشنری کی فائل ہوسٹ کر کے یوزر رکویسٹ کے مطابق جواب میں معانی بھیجتے جائیں۔ جو بھی لینگویج آپ کے لیے آسان ہو۔ مجھے نوڈ کا تجربہ ہے۔
تدوین: اگر پلگ انز کے ذریعے کرنا ہے تو Encyclopedia / Glossary / Wiki کی طرح کے حل موجود ہیں، البتہ اس میں غالباً مکمل مواد آپ کو مینولی فراہم کرنا پڑے گا۔ ورڈپریس پلگنز پر ڈکشنری تلاش کر کے دیکھ لیں۔
 
آخری تدوین:

صریر

محفلین
اِسی طرح کوئی ویب سائٹ، سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن ہے؟ جہاں پر کوئی لفظ تلاش کرنے پر فرہنگ آصفیہ کا متن ملتا ہو؟؟
یعنی فرہنگ آصفیہ کا کوئی برقی اطلاقیہ!!
 
صریر

محفلین
فی الحال لیپ ٹاپ ساتھ نہیں ہے اس لئے آفلا ئن لغت نسب نہ کر سکا، لیکن کیا دیگر لغات کے ساتھ اس میں فرہنگ آصفیہ کا بھی مواد شامل ہے؟ فی الحال میں گولڈن ڈکشنری کے استعمال سے ناآشنا ہوں اس لئے معلوم نہیں کہ مختلف النوع لغات کو کیسے استعمال میں لایا جائے، تکلیف کے لئے معذرت۔۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
فرہنگِ آصفیہ شامل ہے، بس ڈاؤنلوڈ کر کے ان زپ کر لیں۔ ایگزی فائل چلا کر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ انسٹالیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
 
صریر

محفلین
فرہنگِ آصفیہ شامل ہے، بس ڈاؤنلوڈ کر کے ان زپ کر لیں۔ ایگزی فائل چلا کر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ انسٹالیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
دوست بھائی، بہت بہت شکریہ آپ کا!!! ابھی ہی نسب کی ہے، اور بہت اچھے سے کام کر رہی ہے لغت۔۔۔
 
Top