ورڈ پریس.پی کے نہیں کھل رہی ....

سلام علیکم
کل سے ایک مسئلہ پیش آیا ہے. بلاگ کا ایڈرس لکھ کر انٹر دبایا، تو یہ پیغام آیا:

Bandwidth Limit Exceeded
The server is temporarily unable to service your request due to the site owner reaching his/her bandwidth limit. Please try again later​
.

پھر ورڈ پریس پی کے کی ویبسائٹ پر گیا تو یہی پیغام. اور اس کی کوئی بھی بلاگ نہیں کھل رہی. سوچا شاید تھوڑی دیر میں ٹھیک ہوجائے. یونیورسٹی جا کر چیک کیا تو پھر یہی پیغام آیا.
ہوسکتا ہے فلٹرینگ کی وجہ سے ایسا ہوا ہو، تو اینٹی فلٹر سے بھی چیک کیا تو یہی پیغام آیا.
کوئی اگر بتا سکے کہ یہ کیا ہوا ہے اور حل کیا ہے تو ممنون و مشکور ہوں گا.
شکریہ
 

عثمان رضا

محفلین
غالبا ان کی جو ماہانہ یا روزانہ کی بنیاد پر Bandwidth کی انتہا تھی وہ ختم ہوگئی ہے ۔
یہ مین سرور کا مسئلہ ہے آپ پریشانی نہ لیں ۔ جب وہ صحیح ہوجائے گا آپ کا بلاگ واپس آجائے گا
 

MyOwn

محفلین
یہ اب تو کافی پرانی بات ہے ۔ لیکن یہ مسلہ اس لیے آیا تھا کہ ورڈ پریس ۔پی کے کی نیڈوڈتھ پر نظر رکھنے کے لیے ، غیر محدود بینڈ وڈتھ مختص کرنے سے احتراز کیا جاتا ہے، اور ورڈ پریس ۔ پی کے اس وقت ایک ماہ میں 50 جی بی کا ڈاٹا ڈیلیور کر چکی تھی۔ خیر یہ تو اب پرانی بات ہے۔
ورڈ پریس پی کے کی تیز رفتاری کو دیکھتے ہوئے اس کو ایک نئے اور عمدہ سرور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیکھتے ہیں بلاگرز میں کتنا دم ہے کہ وہ اس سرور کو مناسب طریقے سے استعمال کر سکیں۔ ابھی تو اس کا لود 0۔01 سے بھی اوپر نہیں جا رہا ہے۔۔۔

والسلام
 
Top