ویب ڈیویلپمنٹ ورڈ پریس: ڈراپ باکس کی مدد سے بیک اپ کیسے لیں؟

فخرنوید

محفلین
ورڈ پریس سی ایم ایس پر بنائی گئی ویب سائیٹس اور بلاگز کا روزانہ ، ہفتہ وار ، ماہانہ یا سالانہ بیک اپ لینا ہمیشہ سے سر درد والا کام رہا ہے۔ کبھی بجلی نہ ہو تو کبھی وقت نا ملے۔کبھی انٹرنیٹ ڈس کنکنشن پرابلم۔ تو جناب ان سب مسائل کے ہوتے ہوئے بھی اب آپ آسانی کے ساتھ اپنے ورڈ پریس سی ایم ایس کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم یہاں ڈراپ باکس استعمال کریں گے۔ ڈراپ باکس ایک کلاوڈ سٹوریج اور شئیرنگ سسٹم ہے۔ جس کی مدد سے ہم با آسانی اپنے ورڈ پریس کے بیک اپ کو دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں۔
dropboxwp.jpg

ڈراپ باکس آپ کو 2 جی بی تک مفت سٹوریج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اس سے زیادہ کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ ریفرل سسٹم کے زریعے مفت یا کچھ قیمت ادا کر کے کوئی بہتر پیکج حاصل کر سکتے ہیں۔

ورڈ پریس پلگ ان گیلری میں ڈراپ باکس آٹومیٹک ورڈ پریس بیک اپ کا پلگ ان موجود ہے۔ جس کی مدد سے آپ اپنے ورڈ پریس کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

نمبر 1:سب سے پہلے آپ ڈراپ باکس پر ایک عدد اکاونٹ بنا لیں۔

آپ کوشش کریں کہ صرف فری اکاونٹ حاصل کیا جائے۔ کیونکہ اس میں آپ کو 2 جی بی تک کی سٹوریج مل جائے گی۔جو کہ ورڈ پریس کے بیک اپ کے لئے کافی ہے۔

نمبر2:ورڈ پریس سی ایم ایس میں ورڈ پریس بیک اپ ٹو ڈراپ باکس انسٹال کر کے ایکٹیویٹ کر لیں۔
WordPress Backup to Dropbox

نمبر 4: ڈراپ باکس پلگ ان کو ڈارپ باکس اکاونٹ کے ساتھ جوڑنے کے لئے اجازت دے دیں۔

اس کے لئے آپ کو ڈراپ باکس پر لاگ ان ہونا ہے۔

نمبر5: بیک اپ کے لئے تاریخ و وقت کا انتخاب کریں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
dropboxwpbackup.png

اس میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ نے کتنے بیک اپ ریکارڈ میں رکھنا ہیں۔

نمبر 6:ڈراپ باکس پر آپ کا بیک اپ آپ کو روٹ فولڈر میں نظر آئے گا۔یا جہاں پر آپ نے اس کا پاتھ دیا ہو گا۔

سورس: ورڈ پریس: ڈراپ باکس کی مدد سے بیک اپ کیسے لیں؟
 

bilalrouf

محفلین
فخر بھائی آپکے ٹیوٹرلز کے کیا کہنے ۔بہت ہی کام کے ہوتے ہیں۔۔ بہت بہت شکریہ۔ آپ کوئی ورڈ پریس/سی ایم ایس سائیٹ چلا رہے ہیں؟؟ لنک دیں گے پلیز۔
 
Top