کہیں بھی اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہمارے پاس ورڈ پریس انسٹال نہیں۔ آپ خود کنٹرول پینل میں جا کر وجٹ پلیسمنٹ جیسے کسی آپشن میں دیکھیں کہ وہاں وجٹ کا کہاں کہاں پوزیشن کرنے کا اختیار ہے!
ابن سعید بھائی لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرکے دیکھ لیں ۔۔ میں WordPress اور WordPress میرے لیئے اجنبی ہے تھوڑی سی ہیلپ کردیں ۔ کچھ ٹپس وغیرہ ۔۔ بڑی مہربانی ہوگی ۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ CSS میں تھوڑی بہت چینچنگ کرنی ہوگی ۔۔ یہاں تو وجٹس چھیڑنے پڑینگے۔۔ اور آج تک میں نے کسی کو چھیڑا نہیں ۔۔۔ اسلیئے جانتا نہیں ہوں کہ کیسے چھیڑتے ہیں۔
یہاں اس تھیم کا ڈیمو موجود ہے اور اس میں تو فوٹر وجٹس نظر آ رہے ہیں۔ یعنی آپ کو سی ایس ایس میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی۔ بس تھیم کسٹمائزیشن میں جا کر فوٹر والے سیکشن میں کچھ وجٹ ڈریگ ڈراپ کرنے ہیں۔ ہمارا نہیں خیال کہ یہ تھیم مفت ہے اس لیے اس طرح پبلک فورم میں اس کی کاپی شئیر کرنا پائریاسی ہے۔ ہم نے اس دفعہ تو ربط حذف کر دیا ہے لیکن آئندہ آپ خیال رکھیں اور بہترین محفلین ہونے کا ثبوت دیں تو اچھا ہے۔
ارے مجھے تو نہیں پتا تھا کہ میں rules کے خلاف کچھ کر رہا ہوں ، google میں سرچ کے دوران یہ تھیم ملا تھا ، کسی files sharing ویب سائیٹ پہ ، میں نے ڈاونلوڈ کیا تھا اور جیسے ملا تھا ویسے ہی آپ کیلئے اپلوڈ کیا ۔ خیر مجھے افسوس ہے اگر انجانے میں مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو ۔ معافی چاہتا ہوں